حسن کی حفاظت بادام سے

بات چہرے کی حفاظت کی ہو یا جلد کی خوبصورتی میں اضافے کی‘ جسمانی طاقت و توانائی کی ہو‘ یا پھر یاداشت بڑھانے کی بادام اور بادام کے تیل کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ اس کے بے شمار فوائد کی وجہ سے اُسے برسوں سے مختلف مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

ایک تازہ امریکی تحقیق کے مطابق بادام کو روزمرہ معمولات میں کھانا چاہئے ۔بادام میں پائے جانے والا وٹامن ای‘ کیلشیم‘ فاسفورس‘ فولاد اور مگنیشیم انسانی جسم کو مطلوبہ مقدارمیں معدنیات فراہم کرتا ہے۔ بادام پیٹ کی بیماریوں‘ کھانسی‘ ذیابیطس اور دل کے امراض میں کمی کا سبب بنتا ہے۔آنکھوں کی حفاظت اور نظر کی بہتری کے لئے بادام 15عدد‘سو نف 2 چائے کے چمچے اور کالی مرچ 3 عدد‘ نہار منہ دودھ کے ایک پیالی پانی کے ہمراہ چبا کر کھا لیں۔

جلد کی خوبصورتی کے لئے صدیوں سے بادام کا استعمال عام ہے۔بادام کا استعمال چہرے کے کیل مہاسے ‘داغ دھبے‘ جھائیاںاورکھردرا پن د ُور کرتا ہے۔ چہرے کی جلد خشک ہو اور ُکھلے ہوئے مسام ہوں تو روزانہ سونے سے پہلے روغن بادام سے مالش بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔

میک اپ کو ترو تازہ رکھنا ہو تو روغن بادام سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے ۔لپ اسٹک لگانے سے ہونٹ خشک ہوجاتے ہیں ‘ایسے میں اگر لپ اسٹک لگانے سے پہلے تھوڑا بادام روغن ہونٹوں پر لگا لیں تو ہونٹوں پر خشکی کا احساس نہیں ہو تا۔

چہرے کو چمک دار بنانا ہو تو گلاب کے عرق میں روغن بادام ملاکر رات کو مالش کی جائے تو چہرہ پر رونق آجاتی ہے۔ہونٹوں کی سیاہ رنگت ختم کرنا ہو تو ہونٹوں پرروغن بادام لگانے سے ہونٹ خوبصورت ہو جاتے ہیں ۔گرمی اور خشکی کی وجہ سے چہرہ کی رنگت خراب ہو گئی ہو تو چہرے پر روغن بادام کی مالش کریں۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ختم کرنے کے لئے اُنگلی پر روغن بادام لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے باہر کی طرف مالش کریں۔

رنگت نکھارنے اور چہرہ شاداب بنانے کے لئے باریک پسا ہوا ایک سیب ‘کیلے کے ہرے پتوں کا رس 8قطرے‘ لیموں کے 8قطرے اورعرق گلاب 4قطرے ملا کر رات کو سوتے وقت چہرہ پر ملیں اور صبح تازہ پانی سے منہ دھو لیں ۔

رنگ گورا کرنے کے لئے 4بادام رات میں پانی میں بھگو دیں ‘صبح انہیں چھیل کر پیس لیں۔اس میں بیسن اور دودھ ایک‘ ایک چائے کا چمچہ اور 4قطرے لیموں ملاکر چہرے پر لیپ کریں اور 20منٹ کے بعد چہرہ دھولیں۔

چہرے پر چمک لانے کے لئے ایک کھانے کا چمچہ سو ُکھا ہوا دودھ‘ایک کھانے کا چمچہ شہد‘ ایک کھانے کا چمچہ لیموں کا رس اور½کھانے کا چمچہ بادام کا تیل ملاکر چہرے پر لگائیںاور 15 سے20منٹ کے بعد چہرہ دھولیں ۔ اس سے چہرے پرچمک آجائے گی اور چہرہ نکھر جائے گا۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 201 Articles with 309896 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.