عالمی یوم صحت طب نبویؐ اور جدید سائنس

آج سے 14سو سال قبل جب دنیا میں جب جہالت کے اندھیرے پورے عروج پر تھے ہر طرف بدامنی،بے چینی اور قتل وغارت کا بازار گرم تھا تھوڑی سی بات پر سالوں دشمنیاں ختم ہونے کو نہیں آتی تھیں لوگ اپنی معصوم بچیوں کو زندہ درگور ک دیتے تھے عرب کی سرزمین پر ایسی قوم آباد تھی جن پر کوئی حکومت کرنے کیلئے تیار نہیں تھا اﷲ رب العزت نے اپنے پیارے حبیب حضرت محمدمصطفےٰﷺ کو دنیا میں مبعوث فرمایا تاکہ لوگوں کو امن کی ،محبت کی ، بھائی چارے کی ،اخوت کی اور انسانیت کو ایک دوسرے کے احترام کی راہ دیکھائی جاسکے اور اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ایسا نظام حکومت اور زندگی بسر کرنے کا ضابطہ حیات متعارف کرایا جاسکے جس کو اپنا کر دنیا میں بسنے والا ہر انسان آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکے اور اپنے مالک و خالق کی بندگی کر سکے انسانی زندگی کا کوئی بھی پہلو ایسا نہیں جو جناب رسالت ماٰب نے نہیں بتایا ہو انہوں نے پیدائش سے لیکر موت تک وہ تمام اصول بتائے جس کو انسان کی ضرورت تھی ۔انسانی زندگی کا سب سے اہم پہلو اُس کی تندرستی ہے اگر بندہ صحت مند ہو تو زندگی کی بہاریں ، زندگی کی خوشیاں اُس کا مقدرہوتی ہیں اور اگر ذرا ناخواستہ آدمی بیمار ہو تو دنیا کی دولت ہونے کے باوجود تمام روشنیاں اندھیروں میں بدل جاتی ہیں عالمی یوم صحت پر ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر انسان اپنے آپ کو صحت مند توانا رکھنا چاہتا ہے تو اُسکو جناب رسالت ماٰبؐ کے بتائے ہوئے طریقوں کو اپناناہوگا صبح جلدی اٹھنا، مسواک کرنا، جب بھوک لگے تو کھانا،پیٹ بھرنے سے قبل کھانا چھوڑدینا یعنی کہ (بھوک رکھ کر کھانا)، سادہ غذا کا ستعمال کرنا،صبح فجر کی نماز کے بعد واک کرنا،دوپہر کے کھانے کے بعد آرام کرنا، رات کے کھانے کے بعد چہل قدمی کرنا، کھانا کھانے سے قبل ہاتھوں کو دھونا، کھانا کھانے کے بعد ہاتھوں کو دھو کر کسی کپٹرے وعیرہ سے خوشک کرنا،پانی کو تین سانسوں میں پینا، پانی بیٹھ کر پینا، ستر خوان بچھا کر کھانا کھانا،پلیٹ وغیرہ اچھی طرح صاف کرنا ، کھانے کے بعد ہاتھوں کی انگلیوں کو چاٹنا، صحت مند رہنے کے بے شمار اصول ہیں موسمی ضرورت اور سبزیوں کا استعمال بھی آدمی کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں آج جدید ئنس نے یہ ثابت کیا ہے کہ صحت مند رہنے کے جو اصول اور طریقے جناب رسالت ماٰبؐ نے بتائے ہیں وہ طریقے قیامت تک آنے والے انسان کیلئے بھی ہیں /آج دنیا میں بے شمار بیماریاں ہیں لیکن اﷲ تعالیٰ نے اگر بیماری کو پیدا کیا ہے تو اُ س کی دوابھی پیدا کی ہے حضرت لقمان حکیم دنیا کے اندر ایسے طبیب پیدا ہوئے ہیں وہ جس جڑی بوٹی کو ہاتھ لگاتے تھے وہ خود بولتی تھی کہ میں اﷲ تعالیٰ کی طرف سے انسان کیلئے فلاں بیماری کا علاج ہوں جدید سائنسی ریسرچ نے آج یہ بات ثابت کی ہے انسانی جسم کے 365جوڑ ہیں جب ایک مسلمان اپنے اﷲ کے سامنے کھڑا ہوتا ہے نماز کیلئے اور اچھے طریقہ سے نماز ادا کرتاہے تو انسان کے تمام جوڑ حرکت کرتے ہیں جس سے تمام جسم کی ورزش ہوتی ہے۔

واقعی نبی پاکﷺ سب سے بڑے طبیب سب سے بڑے حکیم تھے اور انسانیت کے سب سے بڑے ہمدرد۔ خیرخواہ سب سے بڑکر یہ کہ آپ ساری مخلوق عالم انسانیت کیلئے رحمت العالمین ہیں ۔
ہم نے تو دل جلا کے سرعام رکھ دیا
اب جس کے جی میں آئے وہی پائے روشنی
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Tahir Saeed
About the Author: Tahir Saeed Read More Articles by Tahir Saeed: 6 Articles with 6144 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.