✕
ARTICLES
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
NEWS
BUSINESS
MOBILE
CRICKET
ISLAM
WOMEN
NAMES
HEALTH
SHOP
More
SHOP
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Calculators
Directory
Photos
Urdu Editor
Travel & Tours
English
اردو
Home
Articles
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
Home
Urdu Articles
Politics Articles
خون بہتا ہے ،سیاست پلتی ہے
(Ali Raza Shaaf, )
اس وقت رواں ملکی حالات کا جائزہ لیا جا ئے تو ایسا محسوس ہو تا ہے کہ ملک میں صرف دو ہی بڑے مسائل رہ گئے ہیں جن پر میڈیا اور حکومت دن رات ایک کر رہے ہیں ایک جنرل مشرف غداری کیس اور دوسرا طالبان سے مذاکرات ۔بیچارے غریب عوام کا کسی کو خیال تھا اور نہ ہی ہے یہ بھولی بھالی پاکستانی عوام کا کمال ہے کہ جو انتخابات میں یہ گمان کر بیٹھتے ہیں کہ ان سیاستدانوں کو عوامی مسائل کا ادراک ہے اور وہ حقیقی عوامی نما ئندے بن کر پارلیمنٹ میں براجمان ہو نگے ،اسی لئے تو بھولی عوام اور چالاک سیاستدان دونوں ملک و قوم کی ترقی میں رکا وٹ ہیں کیونکہ بھولی عوام گلی کے گٹر بنوانے پر ووٹ کاسٹ کرتی ہے اور سیاستدان ملکی مفادات کا سودا کر کے ذاتی مفادات کو تر جیح دیتے ہیں موجودہ صورتحال بھی کچھ اسی طرح کی تصویر کشی کر رہی ہے کہ غریب عوام پر دن بدن مہنگائی کے بم دھماکے ہو رہے ہیں، ڈالر اور ڈار کی دوستیاں عروج پر ہیں جبکہ بجلی کا بل تو ہر اماہ دوگنا آجا تا ہے مگر بجلی کبھی کبھار مہمانوں کی طرح آتی ہے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے اور سیاستدان صرف مذاکرات کی آڑ میں سیاست ،سیاست کھیل رہے ہیں ایک مذاکرات اور دوسرا مشرف کیس میں یوں الجھے اور الجھا رہے ہیں کہ عوام کے مسائل سے بالکل بے خبر ۔کیا مشرف کیس سے غریب عوام کی روٹی پوری ہو جا ئے گی ؟ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار میسر آ جا ئے گا ؟اگر تو ایسا کچھ ممکن ہے تو پھر سارے کام چھوڑ کر پوری اٹھارہ کروڑ عوام بھی صبح ،شام مشرف کیس کی رٹ لگانا شروع کر دیتی ہے کہ ملکی حالات میں بہتری آ جا ئے اگر ایسا ممکن نہیں تو پھر اسے صرف سیاستدانوں کی سیاست کہنا بے جا نہ ہو گا جو اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی خاطر عوامی مسائل اور ملکی مفادات سے مشرف مشرف کھیل رہے ہیں اور دوسری طرف امن کی خاطر مذاکرات کیے جا رہے ہیں اور امن نام کی چڑیا ہے کہ ہم سے روٹھتی چلی جا رہی ہے جسے امن کے لئے مذاکرات کا دانہ ڈالا جا رہا ہے وہ دانہ کھا ئے بھی جا رہی ہے اوربات بھی نہیں سنتی اور ہم ہیں کہ بے بس روز لاشوں پر ماتم کرتے رہ جا تے ہیں گزشتہ روز ملک کے دارلحکومت وزیر داخلہ کی ناک کے نیچے اسلام آباد کی فروٹ منڈی میں ہونے والے بم دھماکے کے کیا محرکات ہیں ،کیا وہاں پر کو ئی جاگیر دار کی جان گئی، نہیں وہ تو بیچارے اپنے بیوی بچوں کے لئے روزی روٹی کا بندو بست کرنے والے مزدور اور لاچا ر غریب تھے جو اپنے بچوں سے سکو ل کی فیس اور کتابوں کا وعد ہ کرکے کام پر آ ئے تھے اور کچھ بوڑھے والدین کی آخری امیدوں کا محور تھے ۔۔۔ کیا اب معصوم بچے باپ کی لاش سے سکول کی فیس اور کتابوں کا سوال کریں گے ؟ یا اپنی یتیمی کا رونا روئیں گے۔۔۔ اور وہ بے بس لاش انہیں یہ جواب دے گی کہ تمہارے سب خواب ادھورے رہ گئے ،مذاکرات کی بھینٹ چڑھ گئے ،سیاستدانوں کی سیاست کی نذر ہو گئے ۔ ۔ ۔اور غریب بچے باپ کی لاش کو اس نو حے کے ساتھ دفن کر یں گے کہ سب خواب مر گئے ۔ ۔ ۔ دیکھے تھے جوسنہرے دنوں کے خواب وہ مصلحت کی نذر ہو گئے ۔ ۔ اس کے ساتھ ہی وہ باپ کی لاش کے ساتھ اپنے تمام خواب بھی دفن کر دیں گے جس سے سیاستدانوں کے سینے شاید ٹھنڈے ہو جا ئیں ۔ ۔سیاستدانوں کو کیا فکر مر تو غریب رہا ہے وہ تو اسی روایتی تز ک احتشام سے جی رہے ہیں۔۔!اور جن غریبوں کے خون سے ان کے چو لہے جلتے ہیں وہی غریب آج دہشتگرد ی کا ایندھن بنے ہو ئے ہیں۔۔۔صد افسوس کہ!
یہاں خون بہتا ہے غریب کا ۔ ۔۔تو سیاست پلتی ہے امیر کی !
موجودہ صورتحال سے کئی سوالا ت جنم لیتے ہیں کہ اس وقت عام شہریوں کو قتل کر کے مذاکراتی عمل کی تذہیب کی جا رہی ہے ، یا تقویت بخشنے کا انو کھا انداز پیش کیا جا رہا ہے۔ ایک بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ مذاکرات کیے جا رہے ہیں امن کی بالا دستی کے لئے ،ملک میں امن قائم ہو، تاکہ عوام پرُ امن ماحول میں زندگی گزاریں ،اقوام عالم میں ہمارا وقار بحال ہو، اور مذاکرات کے دوران انتہائی تک دو کے بعد جنگ بندی کا اعلان بھی کر وایا گیا فرض کریں مذاکرات کامیاب ہو گئے کیونکہ مذاکرات کا مقصد جنگ بندی اورتمام دہشتگر دانہ کاروائیوں کی روک تھام ہے ۔۔۔مگر صورتحال تو توقعات اور مذاکرات کے ثمرات کے بر عکس ہے اور مذاکرات کے مثبت نتا ئج نہتے غریب شہریوں کے قتل وغارت کی شکل میں بر آمد ہو رہے ہیں؟ انتہا پسندوں کی و ہ تمام کاروائیاں تاحال جاری ہیں اگر طالبان کی طرف سے یہ کاروائیاں نہیں کی جار ی ہیں تو پھر وہ کو ن سے عناصر ہیں جو امن قائم ہو تا نہیں دیکھنا چا ہتے کیا طالبان کے علاوہ بھی کو ئی مسلح گروپ ہے جو اس قدر طاقتور ہوچکا ہے کہ ملک کے دارلحکومت میں انتہائی سیکو رٹی کے باوجود اتنی بڑی کا روائی کر جا ئے،کیا پھر حکومت اس گروپ سے بھی مذاکرات کرے گی ؟ااس سے پہلے کہ مذاکرات ہمارا قومی کھیل بن جا ئے حکومت کی ذمہ داری ہے بالخصوص ڈاکٹر میاں محمد نواز شریف کی جن کو باقاعدہ اسی مقصد کے تحت ڈاکٹر بنایا گیا کہ وہ دہشت گردی کے اصل مرض کی تشخیص اور علا ج کریں ۔
< PREVIOUS
افواجِ پاکستان ہمارا فخر
NEXT >
تحفظ پاکستان آرڈیننس پر سیاسی نقطہ نظر
Facebook
WhatsApp
Pinterest
Twitter
Comments
Print
14 Apr, 2014
Views: 588
About the Author:
Ali Raza shaAf
Read More Articles by
Ali Raza shaAf
:
29 Articles with 29677 views
Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile
here.
Add Your Article
Article Categories
Politics
سیاست
Society & Culture
معاشرہ اور ثقافت
Religion
مذہب
Other/Miscellaneous
متفرق
Literature & Humor
ادب و مزاح
Education
تعلیم
Health
صحت
Famous Personalities
مشہور شخصیات
Science & Technology
سائنس / ٹیکنالوجی
Novel
افسانہ
Sports
کھیل
True Stories
سچی کہانیاں
Books Intro
تعارفِ کتب
Travel & Tourism
سیر و سیاحت
Career
کیریر
Entertainment
انٹرٹینمنٹ
Kids Corner
بچوں کی دنیا
Poetry
شعر و شاعری
100 Lafzon Ke Kahani
سو لفظوں کی کہانی
Young Writers
نوجوان قلم کار
Arts
ہنر
Military Democracy
سول فوجی جمہوریت
Hamariweb Writers Club
ہماری ویب رائٹرز کلب
Recent
Politics
Articles
غزہ کے لیے آخرہم تماشائی کیوں ؟
بیڑ مسجد دھماکہ :ہندو دہشت گردوں پر یو اے پی اے
ڈونلڈ ٹرمپ پر چینی سرخ آنکھوں کا قہر
کانپور تشدد: جنگل راج میں چیتے کی سواری
View all Politics Articles
Most Viewed
(
Last 30 Days
|
All Time
)
چین کی معاشی پالیسیاں اور عالمی ترقی
"Can a Green Card Be Canceled in America? Understanding the Risks and Protections"
The Evolving Political Landscape of Pakistan: Challenges and Opportunities
بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت اور عالمی سازشیں
قرار داد پاکستان اور قیام پاکستان کا مقصد
Musharraf Era, Martial Law and Major Reforms:
لال مسجد آپریشن کی کہانی تصویروں کی زبانی
بھارتی جاسوس کلبھوشن کو پکڑنےوالے کیپٹن قدیر شہید کی داستان