متوقع سیاسی اتحاداور جمہوریت کولاحق خطرات

تحریک انصاف اور اس کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے قومی انتخابات 2014ء میں دھاندلی کے الزامات کے بعد اب جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی ملک بھر میں انتخابات کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی صرف چار حلقوں میں نہیں بلکہ پورے ملک میں ہوئی ہے اور عمران صرف چار حلقوں میں دھاندلی کے نام پر تحریک اسلئے چلارہے ہیںکہ یہ دھاندلی ان کیلئے کیوںنہیں ہوئی جبکہ امن وامان کے حوالے سے حکومتی سنجیدگی پر بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے جبکہ اداروں میں بھی ٹکراؤ کی فضا ہے اورجب تک اسٹیبلشمنٹ کاموڈ ٹھیک نہیں ہوگا طالبان سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ راولپنڈی میں مولانا کی اس پریس کانفرنس نے دھاندلی کے حوالے سے نہ صرف عمران خان کے الزامات کو اخلاقی جواز و تقویت فراہم کردیا ہے بلکہ دھاندلی کے عمران خان کے حق میں نہ ہونے کااظہار کرکے انہوں نے اقتدارمیںموجود قوتوں پر دھاندلی کے زریعے اقتدارمیں آنے کے عمران خان کے الزام کی تائیدوتوثیق بھی کردی ہے البتہ طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے انہوں نے کون سی اسٹیبلشمنٹ کا موڈ ٹھیک ہونے کو لازم قرار دیا ہے یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ اسٹیبلشمنٹ سے ان کی مراد پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہے یا وہ''مائی باپ '' حضرت امریکہ کو ''اسٹیبلشمنٹ '' کا نیا نام دے چکے ہیں جبکہ ادارو ں میں ٹکراؤکا تذکرہ کرکے انہوں نے حکمران طبقے اور فوجی قیادت کی جانب سے اختلافات کی خبروں کو دبانے کی کوششوں کو سبوتاژ کرکے جمہوریت کے مستقبل کیلئے بھی خطرات پیدا کردیئے ہیں دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ'' پیپلز پارٹی کسی ایسے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت کو نقصان ہو ''۔جو اس بات کاثبوت ہے کہ مستقبل قریب میں کوئی ایسا اتحاد سامنے آنے والا ہے حکومت اور جمہوریت کیلئے مسائل و مصائب کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس اتحاد میں کون کون سی جماعتیں شامل ہوں گی یہ تو وقت ہی بتائے گا مگر قرائن ظاہر کررہے ہیں کہ اتحاد انتہائی وسیع ہوگا اور اس میںایسی مخالف و دشمن سیاسی جماعتیں اور قیادتیں بھی پہلو بہ پہلو دکھائی دیں گی جو آج ایک دوسرے پر الزامات کی برسات کررہی ہیں !

Imran Changezi
About the Author: Imran Changezi Read More Articles by Imran Changezi: 194 Articles with 130931 views The Visiograph Design Studio Provide the Service of Printing, Publishing, Advertising, Designing, Visualizing, Editing, Script Writing, Video Recordin.. View More