پھلوں کی غذائی اہمیت اور فوائد

 پھل کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں پھلوں کو لوگ پرانے زمانے ہی سے استعمال کر رہے ہیں ان میں جنگلی کجھور،انجیر،آلو بخارا،آم،شہتوت،اخروٹ،بادام پستہ اور ناریل قابل ذکر ہیں۔اسی لئے آج کے زمانے بھیبہت سے ممالک باغبانی کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے کوشاں ہیں اور کئی یورپین ممالک اس میں کامیاب ہو چکے ہیں۔کیونکہ پھل انسانی صحت کء لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق ایک آدمی کو روزانہ ڈیڑھ چھٹانک پھل کھانا چاہیئے۔پھلوں سے ہمیں نشاستہ،پروٹین اور چکنائی حاصل ہوتی ہے۔پھلوں میں موجودحیاتین اور معدنی اجزاء کی موجودگی پھلوں کی اہمیت اور قدروقیمت کو بڑھا دیتی ہے۔ترشادہ خاندان(سنگترہ،مالٹا،کینو،لیموں)کے پھل حیاتین (ج) یعنی وٹامن سی کے لئے جانے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ وتامن سی کی کافی مقدار آم،امرود،انناس،پیپیتا،سیب اور سٹرابری میں بھی موجود ہوتی ہے۔سیب اور آم میں حیاتین الف اور فولاد بھی کافی اہمیت کے حامل ہیں۔اس کے علاوہ ٓم اور کیلے میں حیاتین ب کافی مودار میں ہوتا ہے۔

کیلشیم کی مقدار کھجور،انجیر،مٹھا،ناشپاتی،کیلا،آم،آلوچہ،مالٹا اور سیب میں پائی جاتی ہے۔اگر دیکھا جائے کہ کل معدنی اجزاء کے حوالے سے تو آم،انگور،انار،کھجور،سیب اور ترشادہ پھل جن میں سنگترہ ،مالٹا، لیموں سر فہرست ہیں۔

اﷲ تعالیٰ نے مختلف بیماریوں کے لئے ان پھلوں میں شفا بھی رکھی ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ کون سا پھل کس طرح ہمارے لئے مفید ہے۔مثلاً انناس گھٹیا اور جوڑوں کے دردوں میں مفید ہے۔آڑو آئرن سے بھرپور غذا میسر کرتا ہے۔کیلا ہاٗی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔گریپ فروٹ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بے حد ذروری ہے،اس کے علاوہ جامن بھی ذیابیطس کے مریض استعمال کرتے ہیں اور اس پھل سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔سٹرابری کینر کے خلاف قوت معدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔ناشپاتی نظام انہظام کے لئے مفید ہے۔انار خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔کمزار حضرات اور جن کا وزن کم ہو وہ آم کا ملک شیک بنا کر پیئیں انشااﷲ ان کے وزن میں بڑھوتری ہو گی۔امرود وزن کم کرنے اور قبض میں مفید ہے۔

کھجور میں تمام معدنی اجزاء ہونے کی وجہ سے یہ مردوں کے لئے بہترین تحفہ ہے۔مالٹا جلد کی تروتازگی اور خوبصورتی میں اضافہ کے لئے مشہور ہیں۔کیونکہ اس میں وتامن سی کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے۔سیب کولیسٹرول کو گھٹا کر موٹاپے کو کم کرتا ہے۔انگور شریانوں اور وریدوں کے لئے مفید پھل ہے۔امید ہے کہ آج کا مضمون آپ کو پسند آیا ہو گا۔انشااﷲ پھر کسی نئے موضوع کے ساتھ حاضر ہوں گا۔آپ نے مجھے اس سائیٹ پر جو عزت بخشی ہے میں اس کے لئے آپکا بے حد ممنون ہوں،شکریہ

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1924944 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More