میرے باقی پیسے کدھر گئے؟
(Ilyas Muhammad Hussain, )
ایک بوڑھی کا بیٹا دبئی گیا تو
جاتے ہوئے اپنی والدہ کو اپنا موبائل دے گیا تاکہ رابطے میں آسانی رہی ۔۔۔ایک
دن بیٹے سے بات کرنے کیلئے بوڑھیا نے 200 روپے کا کارڈ لوڈ کیا بیلنس 150کے
قریب آیا اس نے پوچھا یہ کیا معاملہ ہے میرے باقی پیسے کدھر گئے؟
دکاندارنے کہا ماں جی!باقی ٹیکس کٹ گیاہے
اچھا بوڑھیا نے سرہلاتے ہوئے کہا پھر بھی نگوڑے حکمران کہتے ہیں خزانہ خالی
ہے غریب ٹیکس نہیں دیتے روزانہ کروڑوں لوگ موبائل فون میں ایزی لوڈ کرواتے
ہیں پتر یہ پیسے جاتے کدھر ہیں؟ دکاندار مسکراکر چپ ہورہا وہ کیا بتاتا
یہاں تو اس سوال کا جواب بڑے بڑے دینے سے قاصرہیں -
پاکستان شایددنیاکا واحد ملک ہے جہاں موبائل صارفین سے سب سے زیادہ ٹیکس
لیا جاتاہے سستے پیکج کے نام پر سیلولر کمپنیاں، ٹیکسز کے نام پر حکومت اور
سروس چارچزکی آڑ میں ایزی لوڈ والے صارفین کا خون نچوڑرہے ہیں کہا جارہاہے
کہ ٹوٹل کا سٹ آف موبائل اوونر شپ(TCMO) میں 147% اورموبائل فون پر
عائدسیلز ٹیکس میں30%اضافہ دیکھنے میں آیاہےTCMOایک گلوبل بینچ مارک ہے جس
کے ذریعے دنیا کے کسی بھی ملک میں موبائل فون پر محصولات سے صارفین کے لئے
موبائل فون سروس کے حصول اور استفادہ میں آسانی اور مشکلات کا اندازہ لگایا
جا سکتاہے۔عام لوگوں کا خیال ہے کہ سیلولر کمپنیاں صارفین کو ٹیکنیکل طریقے
سے لوٹ رہی ہیں بات کرتے کرتے اچانک آوازآنا بند ہو جاتی ہے یارابطہ منطقع
ہوجاتاہے صارف مجبوراً دوبارہ کال ملاتاہے یہ بات بھی سیلولر کمپنیوں کے
فائدے میں جاتی ہے ۔۔۔روزانہ لاکھوں صارفین کو UNKNOWNنمبروں سے مس کالیں
آتی ہیں بیشتر لوگ ان نمبروں پر فون کرنے پر مجبورہو جاتے ہیں کہ نہ جانے
کون یاد کررہاہے بعض اوقات لوگوں کی تلخ کلامی بھی ہو جاتی ہے کہ آپ ہمارے
نمبر پر کیوں مس کال MISS CALLکیونکرکررہے ہیں ۔۔یہ بھی ان موبائل فون
کمپنیوں کی شرارت ہوتی ہے صارفین کو یہ بھی شکایت ہے کہ سیلولر کمپنیوں کے
منٹ کا دووانیہ60سیکنڈ کی بجائے50-45سیکنڈ کاہوتاہے یعنی مختلف حیلوں ،بہانوں
اور تراکیب سے صارفین کی جیبیں کاٹنا معمول کی بات بن کررہ گئی ہے اور کوئی
پوچھنے والا نہیں۔۔۔ کئی سیلولر کمپنیاں صارفین کی ڈیمانڈکے بغیرہی مختلف
پیکیج لوڈکردیتی ہیں جس پرروزانہ کٹوتی ہوتی رہتی ہے اور ان خودساختہ پیکیج
ختم کروانے کیلئے بھی لوگوں کو پیسے ادا کرنا پڑتے ہیں ایک طرف حکومتی
ٹیکسزکی بھر مارہے تو دوسری طرف سیلولر کمپنیوں نے انھی ڈال رکھی ہے جس کی
وجہ سے اس انڈسٹری کی ترقی متاثرہورہی ہے2012-13-کے مقابلے میں ایڈوانس
انکم ٹیکس میں50%ریکارڈ اضافہ ہوا ہے سیلولر انڈسٹری پر ٹیکسزکی بھرمار اور
امتیازی سلوک نے پاکستان کو ٹیکسوں کی بلند شرح والے ممالک میں سرِ فہرست
لاکھڑا کیاہے جو ایک پسماندہ ملک کے غریب شہریوں کیلئے انتہائی ظلم والی
بات ہے حکمرانوں نے سیلولر انڈسٹری کو انتہائی منافع دینے والی صنعت سمجھ
رکھاہے دیگرشعبوں کی طرح’’ کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے‘‘کے
مصداق صرف ٹیکس وصول کرنا ہی مقصد جان لیا ہے اس سوچ نے ٹیکسٹ
جنریشن3Gٹیکنالوجی کے پھیلاؤمیں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں موبائل اپریٹرکی
گلوبل ایسوسی ایشن(GSMA) کی تحقیق کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں موبائل فون
کی سہولت کے مقابلے میں حکومتی انٹرسٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے نیٹ ورک کی
بہتری کیلئے سرمایہ کاری پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں شاید اسی بناء
پر3G اور4Gٹیکنالوجی کی نیلامی کے موقعہ پر کچھ سیلولر کمپنیوں نے سرے سے
حصہ ہی نہیں لیا جس سے اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے آمدن کا حکومتی ہدف بھی
پورا نہیں ہو سکا ٹیلی کام سیکٹرکی انوسٹمنٹ پر ریٹرن کم ہونا پاکستان میں
غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بھی سوالیہ نشان ہے ۔یہ بات بھی روز ِ روشن کی
طرح عیاں ہے کہ 3Gٹیکنالوجی میں بھاری سرمایہ کاری کے باوجود صارفین کی قوت
ِ خرید نہ ہونے سے بھی مسائل جنم لے رہے ہیں ابھی توشاید اس کا اندازہ نہیں
لگایا جا رہا لیکن ایک نہ ایک دن سب محسوس کریں گے کہ یہ بات 3Gٹیکنالوجی
کے فروغ میں ایک رکاوٹ بن گئی ہے اس کیلئے سوچنا اور بہترین حکمت ِ عملی
تیارکرنا ماہرین ، حکومت اورسیلولر کمپنیوں کا کام ہے اس میں کوئی شک نہیں
کہ 3Gٹیکنالوجی کے ذریعے موبائل فون ڈیٹاٹرانسفرمیں حیرت انگیز اضافہ متوقع
ہے موبائل ڈیٹاکا حجم دگناہونے کی صورت میں پاکستان کیGDPمیں0.5% اضافہ
یقینی ہے اس کیلئے ٹیکسوں کو مناسب سطح پر لانا ہی مجموعی طورپر سودمند ہے
عام طورپر دیکھنے میں آیاہے عوام کا جس طرف رحجان ہوتاہے حکومت ٹیکسزکا منہ
اسی طرف کردیتی ہے اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ پاکستان میں سیلولر
انڈسٹری نے بہت ترقی کی ہے ملک میں موبائل فون کا استعمال برابر بڑھتا چلا
جارہاہے شہروں میں تو ہرگھرمیں متعدد افراد کے پاس موبائل فون موجودہیں دور
درازکے پسماندہ علاقوں تک اس کی ز بردست رسائی ہے ٹیلی کام انڈسٹری کی مزید
ترقی اور اسے دور ِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے مزید اقدامات کی
اشدضرورت ہے شنیدہے اس وقت پاکستان شایددنیاکا واحد ملک ہے جہاں موبائل
صارفین سے سب سے زیادہ ٹیکس لیا جاتاہے سستے پیکج کے نام پر سیلولر کمپنیاں،
ٹیکسز کے نام پر حکومت اور سروس چارچزکی آڑ میں ایزی لوڈ والے صارفین کا
خون نچوڑرہے ہیں حکومت کو ٹیکسزکی شرح میں کمی کرنی چاہیے تاکہ موبائل فون
بھی سستے ہو سکیں زیادہ صارف کم منافع بھی ایک کاروباری اصول ہے حکومت اور
سیلولر کمپنیوں کو اس اندازمیں بھی سوچنا چاہیے۔ |
|