بھائی میرے بھائی
(Zahid Raza Khan, Lahore)
یہ کیا ہو گیا بھائی۔اتنے بے بس
ہو جاؤ گے ایسا تو کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔تم تو انھیں لوگوں کے لئے کام کر
رہے تھے اور کراچی سے اتنی دور تم تو اس لئے گئے تھے کہ تمہاری جان کو وہاں
کوئی خطرح نہیں۔انگریز تو بڑے اصول پسند ہوتے ہیں۔جس کو کہیں پناہ نہ ملے
وہ اس ملک میں پناہ لیتا ہے اور بڑے سکون کی زندگی گزارتا ہے۔تم تو ان
لوگوں کی ہر بات مانتے تھے ۔تم بنیاد پرست تو نہیں تھے۔ہماری تمہاری تہذیب
تو ان گوروں کے مزاج کے مطابق تھی۔پھر اچانک یہ کیا ہوگیا؟جب ڈاکٹر عمران
فاروق قتل ہوئے تب تم کو جس طرح روتے دیکھا اسی طرح جب ان ظالموں نے تم کو
بے بس کرکے ہسپتال کی بجائے تھانے کی طرف لے جانا شروع کیا تب تم رونا شروع
ہو گئے۔تمہارا یہ ر ونا نہ ہم سے اس وقت دیکھا جا رہا تھا جب ڈاکٹر عمران
فاروق کا قتل ہوا تھا اور نہ اس وقت جب سکاٹ لینڈ پولیس کے ظالم لوگ تم کو
پکڑ کر لے جا رہے تھے ۔کیسے مطلب پرست لوگ ہیں یہ پہلے اپنے طور طریقوں پر
چلنے کے لئے مجبور کرتے ہیں پھر پوری وفاداری نبھانے کے باوجود جب ان کا
مطلب نکل جاتا ہے تو اس طرح سے طوطا چشم بن جاتے ہیں۔بھائی ؛۔ہم سب تمہارے
ایک اشارہ پر ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے۔تم ہمیں حکم تو کرو پھر دیکھو
کیسا تگنی کا ناچ نچاتے ہیں ان گوروں کو۔انھوں نے کیا سمجھ رکھا ہے ہم کوئی
کچی گولیاں تو نہیں کھیلے ہیں۔ہم جس کا ساتھ دیتے ہیں بھر پور طریقے سے
دیتے ہیں اور جو ہمیں آنکھیں دکھاتا ہے اس سے ہم اچھی طرح نبٹنا جانتے
ہیں۔پہلے ان کو منی لانڈرنگ کا ڈرامہ نظر نہیں آیا تھا اچانک اتنے سالوں کے
بعد منی لانڈرنگ کا خیال آگیا ہم کوئی ابھی چند دنوں سے تو نہیں چندہ بھیج
رہے اپنے بھائی کو ۔جب سے ہم نے اپنے دشمنوں کی نظر بد سے بچانے کے لئے
اپنے بھائی کو کراچی سے اتنی دور بھیجا ہم بڑے سکون سے گھر بیٹھے اپنے
بھائی کا ٹیلی فونک خطاب سنا کرتے تھے اور ان کی ہر ہدائت پر دل و جان سے
عمل کرتے تھے۔اب تو ہم تمہاری آواز کو بھی ترس جائیں گے۔بھائی تمہاری
میڈیکل رپورٹیں تو سب ٹھیک آئی ہیں تو بھائی اب تم پریشان با لکل نہ ہو۔بہت
جلد تم باعزت بری ہو جاؤ گے۔جب تم نے کوئی جرم نہیں کیا تو تم کیوں گھبرا
رہے ہو حوصلہ رکھو ۔ہم تمہارے لئے آئت کریمہ کا ورد بھی کر رہے ہیں۔صدقہ کے
بکرے بھی جلد ہم ذبح کریں گے۔بھائی تم پریشان نہ ہو۔تمہاری لاکھوں بہنیں
بھی ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔اگر ان گوروں نے نمک حرامی کی تو ہم
بھی طالبان کے ساتھ مل جائیں گے ۔بھائی آپ تو سخت سے سخت حالات میں بھی
نہیں گھبرائے اور آپ کے حوصلے دیکھ کر ہم کو بھی حوصلہ ملتا ہے۔پھر ہم آپ
کے اشاروں پر جو آپ حکم کریں کر گزریں گے ۔ہمارا تو کوئی بھی دشمن
نہیں۔عمران خان،نواز شریف،آصف علی زرداری سب تو ہماری حمائت کر رہے ہیں تو
بھائی اب تو آپ خوش ہو جائیں۔آپ نے تو سراج الحق کو بھی امیر جماعت بننے پر
سب سے پہلے مبارک باد دی تھی تو بھائی وہ بھی ہمارے دشمن نہیں۔ہم خواہ
مخواہ ان کے دشمن کیوں بنیں ان کو بھی موقعہ کی مناسبت سے ملا کر رکھنا
چاہئے۔بعض نا سمجھ کہہ رہے ہیں کہ MQM کی قیادت جنرل مشرف کو دی جاسکتی
ہے۔بھائی یہ باتیں کیوں ہو رہی ہیں ہم کیا اتنے گئے گزرے ہیں کہ ابھی سے
قائد تحریک نیا بنانے کی سوچنے لگیں بھائی ایسا نہ کرنا ہم تو اور کسی کو
نہیں مانتے۔جنرل مشرف ہمارے حامی ضرور ہیں لیکن وہ ہمارے قائد کیسے بن سکتے
ہیں؟بھائی تمہیں کچھ نہیں ہوگا یہ برطانیہ والے اتنے ظالم تو نہیں ہو سکتے
اتنے سالوں سے تم کو سکون سے رہنے دے رہے تھے تو کسی نے ان کے کان بھر دئے
ہیں تب ہی تو یہ اتنے سخت ہو گئے ہیں ۔بھائی تم پریشان نہ ہو بھارت ہمارے
ساتھ ہے،امریکہ ہمارے ساتھ ہے ہم تو تم کو بابائے قوم کہہ رہے تھے ۔بابائے
قوم کہیں رویا کرتے ہیں۔بھائی تم جلد ہم سے ٹیلی فونک خطاب کروتاکہ ہماری
تشویش ختم ہو۔تم کو سزا دینے والے ہمارے ہاتھوں بچ کر نہیں جا سکتے کیونکہ
جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حق دار ہے۔جی جی جی جی جی اے اے اے الطاف
بھائی۔ |
|