پاکستان ایک پولیس سٹیٹ ہے
(Javed Iqbal Cheema, Italia)
آج ٢٢ تاریخ ہے . ابھی قادری
صاحب کے پاکستان پنچنے میں ٤٨ گھنٹے ہیں .مگر کارکنوں کی گرفتاریاں بڑے زور
شور سے جاری ہیں .جو کچھ بھی اس ملک کے ساتھ بد کردار .کرپٹ .فرعون حکمران
کر رہا ہے .وہ غلط بھی کر رہا ہے .ظلم بھی کر رہا ہے اور بغیرتی کی انتہاء
کر رہا ہے .قوم تو پہلے ہی آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے .مگر خدا بھی پاکستانی
قوم کی نہیں سن رہا .نہ جانے کب یہ نظام بدلے گا .کب انقلاب آے گا .کب یہ
لٹیرے حکمران پھانسی پر لٹکاۓ جایں گے .نہ جانے کب تک پاکستانی قوم قیامت
سے پہلے ہر روز قیامت کا نظارہ کرتی رہے گی ..ہر روز میرے ہاں قیامت کا گزر
ہوتا ہے .اور ہر کسی کو اپنا ہی خون پینا پڑتا ہے ..کیونکہ ہر طرف اندھیرہ
اندھیرہ ہی نظر آتا ہے .نہ کسی کی سنوائی ہے نہ انصاف نام کی کوئی چیز ہے
..لوگ ٦٥ سالوں کی آمریت سے تنگ آ چکے ہیں ..کسی مسیحا کے انتظار میں
آنکھیں کھلی ہیں اور آسمان کی طرف دیکھ رہی ہیں ..اگر آپ کے پاس پیسہ یا
سفارش ہے .تو آپ جینے کی آرزو کر سکتے ہیں ورنہ موت کو مانگنا ہی ہمارہ
مقدر بن چکا ہے ..وہ وقت چلے گہے .جب آپ کا انصاف مانگنا آسان ہوا کرتا تھا
.اب پاکستانی قوم کے پاس انصاف مانگنا انتہائی مشکل کام ہے ..جس قوم کے
باسیوں کے پاس روٹی کے لئے پیسے نہ ہوں وہ وکیلوں.پولیس کو انصاف کے لئے
کہاں سے رقم دے گا ..یہاں انصاف خریدنا پڑتا ہے ..پولیس کہتی ہے جتنا گڑ
ڈالو گے اتنا ہی میٹھا حاصل کرو گے ....یہ سب کچھ ہر پاکستانی کے علم میں
ہے .مگر اس کے باوجود جب وزیروں .مشیروں .حکمران کے چمچوں کے بیانات دیکھتا
اور سنتا ہوں تو عذاب الہی کی دعا کرتا ہوں ..اور دل سے صرف یہی دعا نکلتی
ہے کہ میرے خدا اگر تیری قیامت کو دیر ہے تو پھر ہمارے بناۓ ہووے ایٹم بمب
کو ہی خود بخود پھٹ جانے کا حکم صادر فرما دے ..تاکہ باقی دنیا پر تو پر
قیامت بعد میں آے گی ..مگر ہم تو اپنے کرپٹ . بد دیانت حکمرانوں کے ساتھ
انقلاب قیامت کا مزہ بھی لے لیں ..نظام کی تبدیلی والا انقلاب تو یہاں آ
نہیں سکتا تو چلو قیامت کے انقلاب سے ہی گزارہ کر لیں ..کم از کم ایسے جھوٹ
تو نہیں سنیں گے جن کو سن کر پاکستان کے لئے بد دعا نکلے ..کیونکہ اگر
پرویز رشید اور رانا سناالله اور دوسرے چمچے یہ جھوٹ بولیں گے کہ ہم نے
قادری صاحب کے کسی ورکر کو نہیں پکڑا ..تو اس سے زیادہ سفید جھوٹ کیا ہو گا
..جب کہ تمام پولیس سٹیشن قادری صاحب کے ورکروں سے بھر چکے ہیں ...یہ
پاکستان پولیس سٹیٹ نہیں تو اور کیا ہے اور یہ کام شعبدہ باز خادم اعلی کے
حکم کے بغیر ممکن نہیں ہے یا پولیس بتا دے کہ یہ پکڑ دھکڑ کس فرعون کے حکم
سے ہو رہی ہے .. |
|