پاک فوج کو برا کہنے والوں کے نام یہ پیغام

یہ پاکستان ہی ہے جس نے آج تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا، آج تک پاکستان نے اسرائیل سے دوستی نہیں کی اور نہ سفارتی تعلقات قائم کیے، ہمیشہ فلسطینیوں کی مدد کی فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم وستم کے خلاف سب سے پہلے پاکستان ہی آواز بلند کرتا ہے، یہ پاکستان ہی ہے جب اسرائیل نے تین ملکوں عراق شام اور لیبیا پر عید کے دن حملے کرکے انکی ائیر فورس اور ایٹمی پاور پلانٹ تباہ کردیے تھے، پھر انہیں یہ خطرہ لاحق ہوگیا تھا کہ اب یہ تینوں ملک اسرائیل کے قبضے میں آجائے گے، لیکن اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان نے اپنی ائیر فورس کو بھیج کر اسرائيل کے ارادے اور اس کی طاقت کے گھمنڈ خاک میں ملا دیے تھے۔

افسوس کے آج کچھ لوگ فلسطین کے ایشو پر ہماری پاک آرمی کو برا بھلا کہہ رہے ہیں، افسوس کہ ان کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے، ان سے میں کچھ کہنا چاہتا ہوں، اس وقت پاکستان کے باڈر پر افغانستان پہلے ہی فائرنگ کررہا ہے، اور انڈیا پوری تیاری کررہا ہے پاکستان پر حملے کی، جنگی سازو سامان میں اضافہ کررہا ہے، مودی نے اپنے آرمی چیف کو ایک سال کا وقت دیا تھا۔ پاکستان پر حملے کی تیاری کے لیے انڈیا اپنی بارہ لاکھ فوج سرحدوں پر لا چکا ہے، اس وقت پاکستان کے اندر گیارہ خفیہ ایجنسیاں پاکستان کے خلاف کام کررہی ہیں۔ جن کا مین ٹارگٹ پاکستان کے ایٹمی پاور پلانٹ کو تباہ کرنا ہے، پوری دنیا کے کفار ہمارے پاک وطن کو تباہ و برباد کرنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں-

اس خدشے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، انڈیا ہم پر حملہ کرسکتا ہے، اسکے ساتھ افغانستان اور پر قابض امریکن اور نیٹو فورس بھی حملے کریں گی، اور ملک کے اندر گیارہ خفیہ ایجنسیاں وہ بھی حملہ کریں گی، ہماری مسلح افواج بہت مجبور ہے، وہ اپنے ملک کو سبنھالے یا فلسطین کو سبنھالے یہ بہت ہی خطرناک صورتحال ہے، پاکستان سے پہلے سعودی عرب ایران لبنان کا فرض بنتا ہے، جو اب تک تماشہ دیکھ رہے ہیں عالمی ضمیر سویا ہوا ہے، ترکی کے صدر طیب اردگان کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے نا صرف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی بلکہ زمینی کارروائی کی دھمکی بھی لگائی، یہی عرب ممالک کو چاہیے تھا کہ وہ کچھ نہیں کرسکتے فلسطینیوں کے لیے تو کم از کم اسرائیل کو ایک دھمکی ہی لگا دو کل روز محشر کے دن جب حشر کا میدان لگا ہوگا تو مظلوم بے گناہ فلسطین کہے گے جب ہم مررہے تھے تو تم لوگ ہماری موت کا تماشہ دیکھ رہے تھے تم ظلم کے خلاف آواز حق بلند کیوں نہیں کرتے تھے-

اب میں ان سے کچھ کہنا چاہوں گا۔ جو لوگ پاک آرمی کو برا بھلا کہہ رہے ہیں، ہماری پاک فوج اس وقت شدید خطرات میں گھیرے پاکستان کو سبنھالے ہوئے ہیں۔ اور حالات جنگ میں ہے، فلسطین کی صورتحال بہت ابتر ہوتی جارہی ہے، ایسا نہیں ہے کہ ہمارے پاس دل نہیں ہے، یا ہم بزدل ہے پوری پاکستانی قوم فلسطین کے ساتھ ہیں ۔ جس طرح فلسطینی مجبور ہیں اسی طرح ہم بھی مجبور ہیں، ہم خود حالت جنگ میں ہے ہم فلسطینی کی مدد کے لیے تیار ہے پوری قوم فلسطنی قوم کے ساتھ ہیں، پر ہم اپنی پاک فوج کو فلسطین نہیں بیجھ سکتے، ہماری مسلح افواج اپنے ملک میں اسرا‎ئیل امریکہ بھارت کے دہشت گردوں سے نبر آزما ہے، چاروں طرف سے ہماری مسلح افواج ان درندوں کا صفایا کررہی ہے-

پاکستان اسلام کا گڑھ ہے، اگر آج یہ پاک فوج نہ ہوتی آئی آیس آئی نہ ہوتی پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو پاکستان کب کا فلسطین بن چکا ہوتا۔ خدا رہ اپنی فوج کو برا مت کہو میں جب سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف لوگوں کے کمینٹس دیکھتا ہوں تو دل روتا ہے جس میں ہمارے وطن کے کچھ لوگ ہی اپنی فوج کو امریکی فوج کا غلام کہتے ہیں، بڑا دیکھ ہوتا ہے؛ ایسے لوگوں کی عقلوں پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے، ہماری فوج ہماری غلام ہے اس مادر وطن کی غلام ہے، اس مادر وطن کی بقا و سلامتی کے لیے ہمارے جوان اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کررہے ہیں، آج یہ پاک فوج ہی ہے جس کی بدولت یہ مادر وطن اور عوام سلامت ہے، خدا راہ اپنی پاک فوج کو فلسطین کے لیے برا مت بولو ہم اپنی مسلح افواج کو دوسروں کی جنگ میں نہیں جھونک سکتے، ہم فلسطینیوں کی ہر مدد کے لیے تیار ہے، آپ اپنی پاک فوج کا ساتھ دیں، پوری دنیا میں یہی واحد ایک ملک ہے جس کی عوام اپنی پاک آرمی سے بے تحاشہ محبت کرتی ہے، جو لوگ پاک فوج کو برا بھلا کہہ رہے ہیں وہ اس محبت کو توڑنا چاہتے ہیں-

دشمنوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ہر گھر میں مجاہد موجود ہے، پوری قوم اپنی پاک آرمی کے اشاروں کی منتظر ہے۔ او پاک آرمی کے اشاروں پر اپنی جان لٹانے کو ہر وقت ہر پل ہر گھڑی ہر دم تیار ہے، ہماری آرمی چھ ساتھ لاکھ نہیں اٹھارہ کروڑ سے زاہد ہے، یہ بیس کروڑ مجاہدوں کی دھرتی ہے، یہ وہ مرد مجاہد ہے جو اللہ کے سواہ کسی سے نہیں ڈرتے، اور ہاں بتا دو انہیں ہماری پاک آرمی دنیا کی تمام آرمیوں کی طرح لا وارث نہیں ہے، پاک آرمی کے ساتھ ایک ایسی قوم ہے، جن کا ایک بندہ کافروں کے دس بندوں کے برابر ہے، یہ وہ قوم ہے جو بے شک آپس میں جتنا چاہے لڑتی رہے مگر جیسے ہی دشمن میلی نگاہوں سے ہمارے مادر وطن کی طرف دیکھتا ہے یہ پوری قوم ایک قوم ہوجاتی ہے، یہ فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، یہ بات دوست بھی اچھی طرح جانتے ہیں اور دشمن بھی اچھی طرح جانتے ہیں، اگر فلسطین پاکستان کا پڑوسی ہوتا تو پاکستان نہ صرف اپنے فلسطینی بہن بھائی کے لیے اپنے دروازے کھول دیتا خدا کی ,قسم اسرائیل کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیتا، قارئین میرا یہ خاص پیغام آپ کے نام ہے پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد
Mohsin Shaikh
About the Author: Mohsin Shaikh Read More Articles by Mohsin Shaikh: 69 Articles with 61169 views I am write columnist and blogs and wordpress web development. My personal website and blogs other iteam.
www.momicollection.com
.. View More