ڈاکٹرعلامہ طاھر القادری

ایک اعلٰی پائے کے عالم دین (ڈاکٹرعلامہ طاھر القادری) کے لئے مناسب نہیں کہ چوہدری شجاعت و پرویز الٰہی ، شیخ رشید ، مصطفے کھر ، سردار احمد علی ، مبشر لقمان جیسے معروف جھوٹے اور اول درجہ کے لٹیروں کو اپنے دائیں بائیں اور پیچھے کھڑا کر کے دین کا بھاشن دے ۔

یہ سب ڈرامہ بازی عقیدت مندوں پر تو اثر کر سکتی ھے مگر ان کے علاوہ بھی تو پاکستانی قوم ھے جو قول و فعل میں تضاد کو بخوبی دیکھ رھی ھے ۔

ھم تو دین اسلام کی ابھی تک ھلکی سی خوشبو بھی نہیں پا سکے مگر آپ نے تو اس اعلٰی دین کی تشریح میں بقول آپ کے 500 کتابیں چھپوا دی ھیں اور 500 چھپائی کے لئے تیار ھیں ۔

مگر(معذرت) کیا آپ کو اس بات کا ذرا بھی احساس نہیں کہ ایک دن اس تشریحات پر عمل کرنے کا جواب بھی دینا ھے ۔

کتنی موج کر لیں گے ۔

نبی ﷺ کا فرمان ھے کہ مومن بزدل و بخیل تو ھوسکتا ھے مگر جھوٹا ھر گز نہیں ھو سکتا ۔

مگر علامہ صاحب ! آپ کے جھوٹ کے ثبوت کیمرہ کی آنکھ اور کانوں نے محفوظ کر رکھے ھیں اور ثبوت کے طور پر مارکیٹ میں موجود ھیں ۔

میرے جیسا ایک عام مسلمان (مومن ھونا تو بہت دور کی بات ھے) آپ کو مشورہ دیتے ھوئے بھی کانپتا ھے کہ آپ جیسے عالم پر تنقید کی وجہ سے اللہ ناراض ھی نہ ھو جائے ۔

مگر میں اس لئے جرات کر رھا ھوں کہ میرے اس گناہ کی ذمہ داری بھی آپ پر آئے گی کہ میں نے جو جھوٹ دیکھا اور سنا اس کی بنیاد پر آپ کو جھوٹ نہ بولنے کی تلقین کی جو کہ میرا بھی فرض ھے ۔

ABDUL SAMI KHAN SAMI
About the Author: ABDUL SAMI KHAN SAMI Read More Articles by ABDUL SAMI KHAN SAMI: 99 Articles with 112682 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.