عمران خان کامیاب "پاکستانی" تھا، ہے اور رہے گا

عمران خان آج کے پاکستان میں سب سے زیادہ نامور، محترم اور کامیاب پاکستانی ہونے کے باوجود پاکستان کی غریب عوام کے لیے قربانی دے رہا ہے۔ شہرت چھوڑ کر سادہ سا لباس پہن کر عوام میں عوام کے لیے کھڑا ہے۔ دنیا کے امیروں میں شادی کی اور سب چھوڑ چھاڑ کر عوام کے ساتھ سڑکوں پر بیٹھا کھانا کھا رہا ہے۔ 18 سال سے چوروں اور لٹیروں کو للکار رہا ہے۔ عمران خان پاکستانیوں کو ان کی طاقت، حقوق اور حیثیت کا ادراک کروانے میں لگا ہوا ہے۔ پاکستان یاد رکھے پاکستان میں ایک باہمت محترم عمران خان ہی ہے جو چوروں اور لٹیروں کو للکار سکتا ہے۔ عمران خان کے بعد پاکستان کے پاس چوروں اور لٹیروں سے آزادی حاصل کرنے کی نہ تو ہمت ہے اور نہ ہی کوئی اور پاکستانی اتنا محترم اور کامیاب ہے جو چوروں اور لٹیروں کو للکار سکے۔ چوروں اور لٹیروں کے پاکستان میں ہرہر شہری اپنے حقوق لٹوا کر ماجھا کن ٹٹا، دیما، گاما بنا بے عزت ہو رہا ہے۔ بے وقعت بنے دبئی میں دیہاڑیاں کرتے پھرتے ہیں۔ کیا ہی ہو کہ ہر پاکستانی شہری عمران خان کے صاف شفاف پاکستان میں ماجھا کن ٹٹے کی بجائے ممتاز دانش بن جائے، دیما ندیم انجینئر ہو اور گاما گامے کی بجائے غلام محمد کوئی سائنسدان بن چکا ہو۔ عمران خان پاکستان کو چوروں اور لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر کرکٹ کا کمینٹیٹر بن جائے تو بھی کامیاب ہے۔ عمران خان پاکستانیوں کو ان کے برے ترین حالات میں چھوڑ کر برطانیہ جا بسے تو بھی کامیاب ہے اور اگر عمران خان چوروں اور لٹیروں کو پاکستان پر حکومت کرتا چھوڑ کر قبر میں سو جائے تو بھی کامیاب ہے۔ لیکن پاکستانیوں اگر عمران خان تبدیلی نہ لا سکا تم لٹتے ہی رہو گے، عمران خان صرف سمجھا سکتا ہے۔ حق حاصل کرنے کے لیے نکلنا پاکستان کو خود ہی ہو گا۔ ورنہ قیامت تک چوروں اور لٹیروں کے ہاتھوں ذلیل اور رسوا ہوتے رہو گے۔ خدا کی قسم ظالموں کا ظلم سہتے رہو گے۔ تمہارے بچے سعودیوں کی غلامی کرتے رہیں گے، تم اپنے بچے بیچتے رہو گے، تم اپنے بھوک سے بلکتے جنے ہووں کو اپنے ہاتھوں سے مارتے رہو گے اور ایک دن آئے گا تمہارے اپنے بچے تمہارے ہاتھ میں لکھ کر دے جائیں گے کہ ہم تمہارے کچھ نہیں لگتے-

Chaudhry Muhammad Rashid
About the Author: Chaudhry Muhammad Rashid Read More Articles by Chaudhry Muhammad Rashid: 46 Articles with 31584 views Honest Person.. View More