اقتدار مستحق لوگوں میں صدقہ و خیرات کردیں

وقت بہت کم ہے ،پھر یہ نہ ہوکہ اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت،اقتدار صدقہ و خیرات کر کے ملک کی اور اپنی سیاسی اور اصلی جان بچائیں-

میری دانست میں وقت بہت کم ہے جلدی کریں ایسا نہ ہو کہ دیر ہو جائے ، پھر یہ نہ ہوکہ اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت ،جتنا جلدی ہو سکے بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں ، الیکشن شفاف ہونے چاہییں ، نہ صرف اقتدار نچلی سطح پر منتقل کردیں بلکہ فنڈ کی منصفانہ تقسیم کر کے تمام ترقیاتی فنڈ کسی فارمولے کے تحت یونین کونسل کی سطح تک منتقل کر دئے جائیں ، اقتدار مستحق لوگوں میں صدقہ خیرات کر کے سیاسی جان بچائیں ،اقتدار کم ہو گیا تو شائید کبھی دوبارہ بھی نصیب ہو جائے اگر سیاسی جان چلی گئی تو متعدد قتل حقیقی جان بھی خطرے میں ڈال دیں گے ،ابھی وقت ہے اقتدار خیرات کردیں ،مذاق رات کے ذریعے نہیں حقیقی طور پر دل سے انتخابی اصلاحات طاہر القادری اور عمران خان کے حوالے کردیں ، جہاں سے بھی دھاندلی کی ہلکی سی بو آئے وہیں دوبارہ فری اینڈ فئیر الیکشن کی طرح ڈالیں ، ڈپٹی وزیر اعظم کے نہ صرف شوشے چھوڑیں بلکہ تحریک انصاف کو صدر یا ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیں، عمران خان وزیر اعظم سے کم پر راضی نہیں شاہ محمود قریشی کو ڈپٹی وزیر اعظم بنادیں ، انتخابی اصلاحات اور بلدیاتی الیکشن کے ذریعے سے یا ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے سے طاہرالقادری کو بھی شریک اقتدار کرلیں انھیں ضمنی الیکشن کے ذریعے سے ایجوکیشن ، لیبر فلاح و بہبود جیسی وزارتوں یا بلدیاتی الیکشن میں حصہ کے ذریعے شریک اقتدار کر لیں ، پیپلز پارٹی کو وزارتوں کے ذریعے یا صدارتی ایوان میں جگہ دے دیں ، باقی تمام کولیشن پارٹنرز کو انکی حیثیت اور قابلیت کے مطابق وزارتیں دے دیں اپنے خاندان سے تمام عہدے واپس لیکر اپنی پارٹی کے بیک فٹ کھلاڑیوں کو آگے لائیں اس طرح پارٹی جو اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے مضبوط ہو جائے گی ،خاندان کے تمام لوگ جو اب عہدوں پر برا جمان ہیں انکو آڈٹ پر لگادیں ، وزیر اعظم کی مشاورت پر لگا دیں یہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی صرف نگرانی کریں جہاں کرپشن نظر آئے وزیر اعظم کو اسکی نشان دہی کریں جو لوگ اچھا کام کر رہے ہیں انکی حوصلہ افزائی کریں ۔خاندان کے لوگوں کو مانیٹرنگ سیل بنا دیں جو لوگوں کی شکایات سنیں اور انکے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو اصلاح کے لئے ضروری مدلل سفارشات بھجوائیں جہاں غریب کی داد رسی نہیں ہو رہی وزیر اعطم کے نوٹس میں لائیں ماہانہ پارٹی اجلاس بلائیں ذمہ داروں کی کارکردگی زیر بحث لائیں صحیح کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بری کارکردگی والوں کو ایک اعلیٰ سطحی ریٹائرڈ ججوں کی کمیٹی بنائیں انکے ذریعے نا اہل وزیروں مشیروں کوعہدوں سے رخصت فرمائیں ۔ اپنے دائیں بائیں خود احتسابی کا کو ئی طریقہ کار اپنائیں اگر غلطی ہو جائے تو پارلیمنٹ میں اپوزیشن سے معافی مانگنے کی روائت کے مطابق کسی ابھی ادنی ٰ یا اعلی ٰ سے معافی مانگنے کا شعار اپنائیں ، اقتدار خیرات کردیں ملک بچائیں سیاسی جان بچائیں ، تمام ووٹرز کی آن بچائیں ، وقت بہت کم ہے اگر اقتدار کا صدقہ نہ دیا گیا اقتدار مستحق لوگوں میں نہ بانٹا گیا منصفوں سے پریشر نہ ہٹایا گیا قوم جاگتی جا رہی ہے ، خدا راہ ملک کو شورش سے بچائیں، اگر ابھی دھر نے ختم بھی ہو گئے مذاق رات کے ذریعے سے ان کا اثر اتنی دیر ہی رہے گا جتنی دیر مذاق رات کا رہتا ہے ،قتل و غارت جو ہوئی ہے اس پر معافی عاجزی سے اپنی اور اپنے ووٹر کی آن بچائیں ، جان بچائیں ،اقتدار صدقہ و خیرات کر کے ملک کی اور اپنی سیاسی اور اصلی جان بچائیں-

Bashir Ahmad Chand
About the Author: Bashir Ahmad Chand Read More Articles by Bashir Ahmad Chand: 19 Articles with 16597 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.