✕
ARTICLES
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
NEWS
BUSINESS
MOBILE
CRICKET
ISLAM
WOMEN
NAMES
HEALTH
SHOP
More
SHOP
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Calculators
Directory
Photos
Urdu Editor
Travel & Tours
English
اردو
Home
Articles
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
Home
Urdu Articles
Politics Articles
یہ کیساپاکستان ہے؟
(saminafayyaz, karachi)
اک چینی کہاوت ہے اگر کسی درخت کے پاس جا کر اسے برا بھلا کہو تو اسے کاٹنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی وہ خودختم ہو جائے گا بالکل ا یسے ہی ہم اپنے مسائل کا رونا روتے رہتے ہیںمگر اسے مثبت عمل کے ساتھ اک قدم بھی آگے بڑھنے کو تیار نہیں مسائل ضرور ہیں مگر ان کے ساتھ ہمارے پاس ان مسائل کے حل بھی موجود ہیں صرف مثبت سوچ اور عمل کی ضرو رت ہے -
میرا پاکستان اللہ کی طرف سے دیا ہوا وہ تحفہ ہے جو ہر صلاحیت کے ہر اعتبار سے منفرد اور بہترین مثال رکھتا ہے یہاں سارے موسم سردی ،گرمی ،خزاں، بہار تو ہیں ہی سمندر ،پہاڑ ،چشمے ،ندیاں ،نمک، کوئلہ گیس ،سنگ مرمراور جپسم کے وسع ذخائر موجود ہیں زرعی زمین ہونے کے سبب پھل پھول اناج کپاس اور دیگر اشیاءقدرتی ہوا اور سورج کی بھر پور روشنی سے زائقے میں بہت عمدہ اور غزائیت سے بھر پور ہوتی ہیں-
اس ملک کے لوگوں میں اتنی صلاحیتں ہیں کہ ہر مشکل سے مشکل دور میں بھی پاکستان کو بہترین ملک ثابت کر سکتے ہیںیہ وہی قوم ہے جو پاکستان بننے کے بعد جب یہاں آئی تو ہمارے پاس سوآئے اک فوج کے اور کچھ نہ تھا دفاتر میں استعما ل کے لیے فانیچر اور اسٹیشنری تک موجود نہ تھی یوں سمجھ لیں چٹیل میدان تھے آج تو اس ما لک کا احسان ہے اس ملک میںبہترین سے بہترین اشیاءموجود ہیں اس کے باوجود ہم اپنے وسائل کی طرف نظر ڈالنے کے بجائے دوسروں سے امید لگا کے بیٹھے ہیں ہمارے ملک نے پچھلے گیارہ سالوں میں امریکا سے تقریبا ©۱۱بلین ڈالرز کا قرضہ لیا ہے جو عوام کی فلاح وبحبود پر خرچ ہونا تھا مگر افسوس عوام پر ہی ٹیکسوں کی صورت یہ بوج ڈال دیا گیا -
ہم اک طرف مہنگائی کا رونا روتے ہیں کہ عوام کچل کے رہ گئی ہے اور حکمران جنکی حفاظت اور گارڑز کا اعزاز حاصل کر لیتی ہے یہ نمونہ تو محص چندہزار نوجوانوں کے اتحاد کا تھا پھر پوری قوم کا نوجوان یکجا ہو جائے تو اس ملک کو ترقی کی راہ پے چلنے سے کون روک سکتا ہے یہ بات بھی عرص کر دوں کہ یہ وہ ملک ہے جہاں نوجوانوںکی شرح تعداد ساری دنیا میں سب سے زیادہ ہے نئی نسل اور نئی مثبت سوچ نیک اورسچے حکمرانوں کو ایوانوںتک پہنچانے میں مثالی کردار ادا کر سکتی ہے اس دور میں جب مایوسی پر پھلائے اس ملک کو نگلنے کے فراق میں ہے تو یقینا قائد اعظم کا قول کام، کام اور صرف کام وہ بھی اتحاد، تنظم اور نظم وضبط کے ساتھ لازمی ہوگیا ہے اور یہ ایوانوں میں بیٹھے منتخب نمائندوںسے لے کر کسی دفتر کے کلرک تک اور وہاں سے کسی کچرہ چننےوالے تک سب پر لاگو ہوتا ہے -
اس ملک میں بجلی نہیںہے پیٹرول مہنگا ہے اور cng کئی کئی دن تک دستیاب نہیں اور جب ملے تو لمبی قطاروں میں وقت کا ضیاع ا ور مہنگائی کا سبب بنتی ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں احساس محرومی اور جہنجلاہٹ بڑھتی ہے قیام پاکستان سے اب تک جو بویا ہے وہی کاٹ رہے ہیں اپنے صحیح ووٹ کا استعمال اس ملک کی اک بے مثال تاریخ رقم کر سکتا تھا اور ہے-
اس سب کہ باوجود ایسا نہیں کہ پاکستان نے کوئی ترقی نہیں کی آج اس ملک کی تقدیر آپ کے اپنے ہاتھ ہے یہ ملک آج بھی اپنے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے سولر انر جی ،کوئلہ ، سو ئی گیس توانائی کے بہران پر قابو پاسکتے ہیںتو اپنی توانائیوں میں اضافے کے لیے ڈیم بھی بنا ئےجا سکتے ہیںا س سب میں حکومتوں کے ساتھ عوام بھی کہیں نہ کہیں قصوروار ہے بجلی چوری اک عام سی بات بن گئی ہے کوئی تقریب ہو یا میلاد مجلس کوئی تہوار ہو یا جشن پاکستان ہر موقع پورے پورے شہر سجا کر وہ بھی چوری کی بجلی سے اس ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں کوئی غیر ملکی یہ کام نہیں کرتا آپ خود اس کے زمہ دار ہیں-
پاکستا ن تھر کے مقام پر کوئلئے کے زخائرمیں دنیا میں ساتھویں نمبر پہ ہے جو175 بلین ٹن ہے اس کے استعمال سے 300سال تک بجلی بنائی جا سکتی ہے اس سلسلے میں تھرپارکر میں اک منسوبہ لگایا گیا ہے جس 2020سے بجلی کی پیداوار کی توقع ہے اسی ضلع میں عربوں روپے سے سندھ فےسٹول منقد کیا گیا تو اک رخ یہ بھی ہے کہ تھر کی عوام قحط سالی کا شکارہے اس عرصے میںکئی ہزاربچے بھوک سے مر چکے ہیں اور ہزاروں بوریاں گندم سرکاری گوداموں میں پڈی ہی رہ گئی -
اس ملک میں غنڈاگردی ،چوری،ڈکیتی ،بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ، لاشوںکا ملنا،اغوا برائے تعاوان،جسم فروشی،منشیات فروشی،رشوت ،بے ایمانی اور دھوکہ دھڑی کا راج ہے تو اسی ملک کی رگوں میں اسلام خون بن کے دوڑتا ہے سب مسلم بن کے سوچیں تو سب پل بھر میں ٹھیک ہوسکتا ہے یہ وہ ملک ہے جس کے پاس دنیا کی بہترین آرمی ہے کیونکہ ہماری آرمی کے پاس بہترین صلاحیتوں کے علاوہ اک جزبہ ایمانی بھی ہے ان کے لیے ایسے دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کرنا کوئی اچھمبے کی بات نہیںسوات آپریشن اس کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اب ضرب عصب بھی ہمارے سامنے ہے-
اک طرف اقوام عالم کا دباوُ ہے تو پاکستان بھی محض زمین کے ٹکڑے کا نام نہیںبلکہ یہ لاکھوں انسانوں کی قربانی اور خون سے لکھی وہ داستان جو اatomic power بن چکی ہے اس کی عوام آج بھی اس ملک کی خاطر جان تک دینے کو تیار ہیں اور کسی صورت اس پاک دھرتی کو اغیار کے ہاتھوں سونپنے کو تیار نہیںاک طرف ہم اپنی آنے والی نسلوں کے سامنے زہر اگلتے ہیں کہ پاکستان کاsystemہی خراب ہے
یہاں پورے ملک میں اک نصاب کرنے کے لیے کئی سالوں سے صرف کمیٹیاںہی بن رہی ہیںاور صرف امراءکی اولادیں ہی اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتی ہیںدڈاکٹر انجینیر MBAوغیرہ کی تعلیم غریب کی استطاعت سے باہر ہوچکی ہے کرپشن نے maritکی دھجیاں بکھیر کے رکھ دی ہیںڈگریاں اور نشستیں بکتی ہیںیہاں تک کہ اس ملک کے رکھوالے ایوانوں میں بیٹھے بہت سےMNA اورMPA کی ڈگریاںجعلی نکلیں
غریب کا بچہ سڑک پر ان ہی امراءکی گاڑیوں کو دھوتا اور پنچر لگاتا نظر آتا ہے کچرا چنتے اور مزدوری کرتے یہ بچے بھی ہمارا مستقبل ہیںجبکہ ہمارے آئین کے شق نمبر ۱۱ کے مطابق ۴۱ سال سے کم عمر بچے سے مزدوری کروانا قانونا جرم ہے کیا ہم نے ان غریب بچوں میں سے کسی کا سہارا بنے اس کی اسکول کی فیس کا خرچہ اٹھانے کی زمیداری قبول کی اگر ان کی تعلیم وتربیت پر توجہ دی جائے تو ان میں بھی ٹیلینٹ کی کمی نہیں کیا پتہ ان میں سے کوئی بچہ عارفہ کریم ،شافے توبانی، عمیمہ عادل،بابر اقبال،موسیٰ فیروز،ستارہ اکبر،شایان انیق بنے یا ایسا ہی کوئی اور زہن پاکستان کے نام کو روشن کر دکھائے
آنے والی نئی نسلوں کو منفی سوچ دےنے والے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ آج ان کے پاس ان کے باپ دادا سے کہیں زیادہ سہولیات اور آساہشیں ہیں کہیں زیادہ خوشحال ہیں اگر ایسا نہیںتو بازاروں میں اتنی رونقیں نہ ہوتیں جگہ جگہ فوڈ اسٹڑیٹ نہ ہوتیںریسٹورنٹ اور فاسٹفوڈسینٹر
نہ ہوتے اگر کوئی بھوکا مر رہا ہے تو کوئی عیاشی سے زندگی گزاررہا ہے لیکن غربت کے خاتمہ کے لیے تعلیم ضروری ہے جو ہم کسی غریب کو دینے کو تیار نہیںتو قصوروار ہم بھی ہیں صرف حکومتیں نہیںتعلیم کے زریعہ اس مسلہ کا حل کیا جاسکتا ہے اگر ہم قدم آگے بڈھائیںمثبت سوچ کے ساتھ عمل بھی ضروری ہے ہر امیر آدمی اپنی پوری زکوٰة نکالے تو اس ملک سے غربت کا خاتمہ ہو جائے یہی ملک ہے جہاں ایدھی ،چھیپاِسیلانی ویلفیر انصار برنی جیسے ٹرسٹ اور ادارے قائم ہیں -
نئی نسل کے روشن ستاروں کو ناامیدی کے اندھیروں میں نہ دکھیلیں پاکستان کے خلاف پروپگنڈا کرنے والے چینلز کے پاس پاکستان میں ہونے والی کسی اچھی اور مثبت سرگرمی کی کوئی خبر نہیںہمارا حال تو یے ہے کے پاکستان کوئی کرکٹ میچ انڈیا سے جےتتا ہے تو خوش ہو جاتے ہیں مگر اس خوشی میں بھی انڈین گانے پر ہی رقص کرتے ہیںکیا اتنا کمزور ہو گیا ہے پاکستان کہ خوش ہونے کے لیے بھی دوسروں کے سہارے کی ضرورت پڑے ہرگز نہیںکوئی ملک دشمن اس میں شامل نہیں یہ آپ کا کیا دھرا ہے شکر ادا کریں اپنے رب کا جس نے یہ ملک عطا کیا ورنہ کسی اوورسیز پاکستانی سے پوچھیں کیسے دوسرے درجے کے شہری بن کے رہتے ہےںاس ملک کی حفاظت کریں اسے سراہیں اور اس کی ہر اچھی پروڈکٹ کو پرموٹ کریں تاکہ آپ اور میں یہ فخر سے کہہ سکیں یہ میرا پاکستان ہے-
< PREVIOUS
امریکی صدور میں جھوٹ کا مقابلہ ۔اوبامہ بازی لے گئے
NEXT >
کراچی میں پیپلزپارٹی کا جلسہ: کیا کھویا کیا پایا؟
Facebook
WhatsApp
Pinterest
Twitter
Comments
Print
19 Oct, 2014
Views: 873
About the Author:
samina fayyaz
Read More Articles by
samina fayyaz
:
12 Articles with 31073 views
Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile
here.
Add Your Article
Article Categories
Politics
سیاست
Society & Culture
معاشرہ اور ثقافت
Religion
مذہب
Other/Miscellaneous
متفرق
Literature & Humor
ادب و مزاح
Education
تعلیم
Health
صحت
Famous Personalities
مشہور شخصیات
Science & Technology
سائنس / ٹیکنالوجی
Novel
افسانہ
Sports
کھیل
True Stories
سچی کہانیاں
Books Intro
تعارفِ کتب
Travel & Tourism
سیر و سیاحت
Career
کیریر
Entertainment
انٹرٹینمنٹ
Kids Corner
بچوں کی دنیا
Poetry
شعر و شاعری
100 Lafzon Ke Kahani
سو لفظوں کی کہانی
Young Writers
نوجوان قلم کار
Arts
ہنر
Military Democracy
سول فوجی جمہوریت
Hamariweb Writers Club
ہماری ویب رائٹرز کلب
Recent
Politics
Articles
غزہ کے لیے آخرہم تماشائی کیوں ؟
بیڑ مسجد دھماکہ :ہندو دہشت گردوں پر یو اے پی اے
ڈونلڈ ٹرمپ پر چینی سرخ آنکھوں کا قہر
کانپور تشدد: جنگل راج میں چیتے کی سواری
View all Politics Articles
Most Viewed
(
Last 30 Days
|
All Time
)
چین کی معاشی پالیسیاں اور عالمی ترقی
"Can a Green Card Be Canceled in America? Understanding the Risks and Protections"
بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت اور عالمی سازشیں
عالمی ترقی میں "ایشیائی رفتار"
قرار داد پاکستان اور قیام پاکستان کا مقصد
Musharraf Era, Martial Law and Major Reforms:
لال مسجد آپریشن کی کہانی تصویروں کی زبانی
بھارتی جاسوس کلبھوشن کو پکڑنےوالے کیپٹن قدیر شہید کی داستان