نزلہ و زکام ،کھانسی اور کامیاب ہومیوپیتھک علاج

نزلہ زکام سردیوں کے موسم میں ہر کسی کو ہو جاتا ہے اور یہ ایسا وائرس ہے کہ بس پھیلتا چلا جاتا ہے۔اس لئے سردیاں شروع ہونے سے پہلے ہمیں اپنے آپ کو اور خاص طور پر بچوں کو اس سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔جیسے آجکل سردی ہوتی ہے تو بچوں کو گرم کپڑوں میں رکھیں۔نزلہ زکام شروع ہونے سے پہلے چھنکیں آتی ہیں اسی وقت اس کی دوا لے لینی چاہیئے تاکہ بیماری بڑھنے نہ پائے۔نزلہ و زکام سے آنکھوں سے اور ناک سے پانی بہتا ہے۔کبھی کھبی ناک بند بھی ہو جاتی ہے۔اس کیعلاوہ ناک سے رطوبت بھی نکلتی رہتی ہے۔اسی کو ہم زکام کہتے ہیں۔اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ نزلہ کی صورت اختیار کر جاتا ہے۔اور یہی رطوبت ہمارے حلق میں گرنا شروع ہو جاتی ہے۔جس سے گلے میں درد محسوس ہوتا ہے اور چھاتی میں جھکڑن ہو جاتی ہے۔اور خشک کھانسی آنا شروع ہو جاتی ہے۔

کھانسی ہوا کی نالی میں ٹھنڈ لگنے سے خراش پیدا ہوتی ہے۔ لیکن اس کے علاوہ دوسری بھی کئی وجوہاتے ہو سکتی ہیں۔لیکن کیونکہ ہم سردی لگنے سے ہونے والے عوارض کا ذکر کر رہے ہیں اس لئے ٹھنڈ سے ہونے والی کھانسی کو زیر بحث لائیں گے۔خاص طور پر اس وقت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے جب سردیوں کے موسم میں دھند چھائی ہوتی ہے۔اس میں ہمیں اپنا منہ،کان اور ناک وغیرہ لپیٹ کر رکھنا چاہیئے۔زیادہ سردی میں گھر کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔لیکن جب موسم خوشگوار ہو جائے تو پھر تازہ ہوا کے لئے کھڑکیاں کھول لیں۔اگر کسی اور بیماری کے ساتھ کھانسی بھی آ رہی ہو تو پھر اپنے معالج کو ضرور دکھائیں۔تاکہ بروقت تشخیص کر کے علاج کیا جا سکے۔اپنے طور پر کبھی بھی کوئی دوا استعمال نہ کریں او ر خاص طور پر کسی کے کہنے پو کہ میں نے یہ دوا استعمال کی بہت فائدہ ہوا ۔آپ بھی استعمال کریں۔ایسا ہر گز نہ کریں ہمیشہ دوا معالج کے مشورے سے ہی استعمال کریں تاکہ فائدہ ہو نہ کہ کوئی نقصان نہ اٹھانا پڑ جائے۔

اسی طرح زکام بھی سردیوں میں اکثر ہو جایا کرتا ہے۔یہ چھوت سے پھیلتا ہے اس لئے گھر کے اگر کسی ایک فرد کو ہا جائے تو دوسرے افراد کو مریض سے بچنا چایئے اور حفظ ماتقدم پہلے سے دوا لے لینی چایئے۔یہ ایک خاص قسم کے جرثومہ سے پھیلتا ہے۔اب ہم ہومیو پیتھک ادویات کا جائزہ لیتے ہیں۔

ہومیو پیتھک علاج:
٭ایکو نائیٹ 30:شروع کے ایک یا دو دنوں میں اگر کھانسی یا نزلہ زکام ہو تو یہ دوا کارگر رہتی ہے اور اس سے آرام آ جاتا ہے۔اس دوا کے چار قطرے چار گھونٹ پانی مین ملا کر دن میں تین بار دے سکتے ہیں۔میں نے اس کو پہلے دن کے بخار میں کارگر پایا ہے۔
٭انفلوئنزا200:یہ دوا نزلہ کے لئے ہے۔اس کے صرف دو قطرے ایک چمچ میں پانی ڈال کر پیئیں یاد رکھیں یہ دوا صرف ایک دفعہ دن میں استعمال کرنی ہے۔باقی گھر کے لوگ بھی حفظ ماتقدم ایک بار پی سکتے ہیں۔لیکن مریض روزانہ ایک بار پی سکتا ہے۔
ٓ٭آرسینک البم30:اگر زکام کی علامات شدید ہوں اور ساتھ میں تیز بخار بھی ہو ۔مریض کو پیاس سخت لگ رہی ہو تو اس حالت میں یہ دوا دن میں چار بار ہر چھ گھنٹہ بعد ایک چمچ پانی میں چار قطرے ملا کر دیں۔
٭برائی اونیا 30:خشک کھانسی میں یہ دوا بہتر رہتی ہے اس دوا کے تین قطرے دن میں تین بار ایک چمچ پانی میں ملا کر استعمال کریں۔
اس کے علاوہ بھی اور ادویات ہیں جو علامات کی روشنی میں دی جاتی ہیں۔یہ وہ ادویات ہیں جو شروع کے دنوں میں دی جاتی ہیں ان کو دینے سے فوری آرام آ جاتا ہے۔

گھریلو علاج:
نزلہ و زکامن میں گھریلو علاج بھی ہے ۔اس کے لئے ادرک کی چائے اگر بنا کر پی جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔ اس کے لئے آپ ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑا لیں اسے پانی میں ڈال دیں اور چائے اور آخر میں شہد ملا کر پی لیں ۔انشااﷲ آرام آ جائے گا۔

ایسے حضرات جو خون پتلا کرنے کی ادویات لے رہے ہوں وہ اس ادرک سے گریز کریں ۔اور ڈاکٹر کی رائے سے استعمال کریں۔

نوٹ:اپنے طور پر کوئی بھی دوا استعمال نہ کریں کسی بھی ہومیو پیتھ سے مشورہ کر کے ہی دوا لیں۔شکریہ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1924852 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More