گاجر کے فائدے
(Ch Tanweer Sarwar, Lahore)
گاجر سبزی ہے لیکن پھل کے طور پر
بھی کھائی جاتی ہے۔یہ زمین میں جڑ کی صورت پیدا ہوتی ہے۔ گاجر کا مزاج گرم
تر ہوتا ہے ۔سردیوں میں گاجر پاکستان میں ہر جگہ دستیاب ہوتی ہے۔لیکن لوگوں
کو اس کے فوائد کا کچھ زیادہ پتا نہیں۔اسی لئے میں آج کا مضمون منتخب کیا
ہے تاکہ آپ لوگ گاجریں کھا کر اﷲ تعالیٰ کی اس نعمت سے بھر پور فائدہ اٹھا
سکیں۔گاجریں دو قسم کی ہوتی ہیں ایک دیسی گاجر اور دوسری ولائتی گاجر۔دیسی
گاجریں رنگت کے لحاظ سے سیاہ سرخی مائل اور بینگنی رنگ کی ہوتی ہیں جبکہ
ولائتی گاجریں خوشنما سرخی مائل رنگ کی ہوتی ہیں۔
گاجروں میں چونا،فاسفورس،معدنی نمکیات،فولاد اور وٹامن Aکی وافر مقدار پائی
جاتی ہے۔اس میں وٹامن Aکا ایک جزو کیروٹین بھی پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ
وٹامن B,Eاور وٹامنH بھی پائے جاتے ہیں۔ویسے تو اس کو کچا کھانا بھی پسند
کیا جاتا ہے اور سلاد کے طور پر بھی ذائقہ دار ہے۔اس کے علاوہ گاجروں کو
پکا کر بھی کھایا جاتا ہے۔اس کا حلوہ اور مربہ بڑے شوق سے سب کھاتے ہیں ۔اس
کے علاوہ گاجر کا اچار بھی بڑا دل موہ لینے ولا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ گاجروں
کا جوس بھی بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
اب ہم گاجر کے طبعی لحاظ سے بھی فائدے دیکھتے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ
ان فوائد کے پڑھنے کے بعد بہت سارے لوگ گاجریں ضرور کھانا شروع کر دیں
گے۔یہ سستی بھی ہیں لیکن فوائد میں کئی پھلوں سے بہتر ہیں اسی لئے اسکو
غریبوں کا سیب بھی کہا جاتا ہے۔اگر آج کا مضمون پسند آئے تو LIKEکرنا نہ
بھولئے گا۔اسطرح مجھ میں لکھنے کا اور جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔
٭گاجر کے طبعی فائدہ:
٭ضعف بصارت ہے
٭کھانسی،دمہ اور سینے کے درد میں مفید ہے
٭گردے اور مثانہ کی پتھری میں کھانا فائدے مند ہے۔اس کے کھانے سے پتھری ٹوٹ
کر نکل جاتی ہے۔
٭جگر کے لئے بھی مفید ہے
٭جسم اور دماغ کو طاقت دیتی ہے۔
٭گاجر کھانے سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔
٭گاجر کا حلوہ دل کے مریض کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭منی کو گاڑھا کرتی ہے۔
٭قبض کشا ہے
٭پانی کی کمی کو دور کرتی ہے
٭اسہال میں گاجر کھانا پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔
٭آنتوں کو سوزش سے محفوظ رکھتی ہے۔
٭پیٹ کے کیڑے خارج کرنے میں مفید ہے۔
٭گاجر کا مربہ دل،جگر اور معدے کو طاقت بخشتا ہے۔
٭گاجر کا جوس پینا بینائی کے لئے اچھا ہے
٭گاجر کا جوس ناخنوں،ہڈیوں اور بالوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
٭گاجر رنگت بھی نکھارتی ہے۔اس کا جوس روزانہ پینے سے چہرے کی پیلاہٹ دور ہو
جاتی ہے۔
٭گاجر کا جوس خون کو صاف کرتا ہے۔
٭آپ کی جلد کو سردیوں میں محفوظ رکھنے کے لئے ہماری کریم 200روپے میں گھر
بیٹھے منگوائیں۔تفصیلات03004716259 SMS |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.