✕
ARTICLES
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
NEWS
BUSINESS
MOBILE
CRICKET
ISLAM
WOMEN
NAMES
HEALTH
SHOP
More
SHOP
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Calculators
Directory
Photos
Urdu Editor
Travel & Tours
English
اردو
Home
Articles
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
Home
Urdu Articles
Politics Articles
بی جے پی ‘370اوروادی کشمیر
(Sami Ullah, Mianwali)
انگریز سرکارنے ریاست جموں وکشمیرکو تو ڈوگرہ راجہ کے ہاتھوں 75لاکھ کا بیچ دیامگر کشمیری آج بھی زندہ ہے اور اپنی مظلومیت کا ثبوت بھی بارہادے چکا۔ریاست کے موجودہ الیکشن میں بی جے پی نے دولت بھی لٹائی اور سنہرے خوابوں کا ابناربھی لگایا لیکن شاید کشمیری گجرات کے فسادات نہیں بھول پائے ۔بھارتی جنتاپارٹی کے پیچھے کارفرما سخت گیر آرایس ایس اور گجرات کے فسادات ایسی تصاویر ہیں جو اقلیتوں کے دلوں پر ضرب لگاکر انہیں جگاتی رہتی ہیں۔وادی اورلداح میں بی جے پی کوئی نشست حاصل نہیں کرپائی جب کہ اس کا منصوبہ سادہ اکثریت حاصل کر کے مسلم پرسنل لاء 370کو تبدیل کر کے مسلم اکثریت پر کاری ضرب لگانے کا تھا‘جسے ریاست کے غیور عوام نے ناکام بنا دیا۔
مفتی سعید اور انکی لخت جگر محبوبہ مفتی کی جماعت نے بی جے پی مخالف ووٹ کو کیش کروایااور ریاست میں 28نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔12نشستوں پر کانگریس نے قبضہ جمایا۔باقی عمر عبداﷲ کی نیشنل کانفرنس ‘پیپلزکانفرنس اورآزاد اُمیدوار لے اُڑے۔
ریاست میں اسوقت اضطراب پایاجاتاہے اور ہرجماعت آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے کا دعوی بھی کررہی ہے ۔ آج یکم جنوری کو بھاجپااور پی ڈی پی کے اتحاد کی خبریں سن کر سرینگر کے لوگوں نے اپنااحتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔وہ مفتی سعید ہوش میں آؤ اور بی جے پی کو مسلم دشمن قرار دیتے رہے۔جبکہ دوسری جانب پی ڈی پی کے کامیاب امیدواران کی کچھ تعداد کا یہ کہنا ہے کہ اگر جماعت حزب اختلاف میں رہی تو پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اسکے ساتھ ساتھ انکا یہ بھی موقف ہے کہ اگر پارٹی نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا تو پھر بی جے پی مرکز سے فنڈ میں روڑے اٹکائے گی جس سے ریاست کے لوگ متاثر ہونگے اور سیلاب زدگان تنہارہ جائیں گے۔پیپلز کانفرنس کے سجا د غنی لون نے بھی پی ڈی پی اور بی جے پی کو اتحاد کی صورت میں تعاون کا یقین دلایاہے۔اور اسے ریاست کیلئے فائدہ مند قراردیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ حزب اختلاف میں بھی خوشی سے بیٹھیں گے۔آج بروزمنگل بی جے پی کے ریاستی صدر جگل کشور شرما اورپارٹی کے جنرل سیکرٹری رام مادھونے ریاستی گورنر این این ووہرا سے ملاقات کے بعد کہا کہ کل یکم جنوری کو گورنر سے ملاقات کے بعد حکومت سازی کیلئے اہم اعلان ہو گا۔ ان کے عزائم کانگریس کی گرینڈ الائنس کی خوہش کو خاک میں ملانے کے ہیں۔آج پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کی بھی گورنر سے ملاقات ہوناہے۔
اسوقت اصل گیم پی ڈی پی کے ہاتھ میں ہے جو بی جے پی مخالف ووٹ لے کر اقتدار میں آئی ہے۔لیکن اقتدار ایک ایسادسترخوان ہے کہ جس کے سجنے کے بعد اپنے پرائے کی تمیز کم ہی لوگوں کو رہ جاتی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ڈی پی اگر بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرتی ہے تو کن شرائط پر ؟370دفعہ کی حفاظت اور اپنے سیکولر امیج کو قائم رکھتے ہوئے بی جے پی کے ساتھ اتحاد دودھاری تلوار پر چلنے کے مترادف ہے۔یہ تو مان لیا کہ 44کا ہندسہ نہ ملنے کی وجہ سے بی جے پی پورے ٹینور میں وزیراعلی کا خواب نہیں دیکھ سکتی لیکن اگر بی جے پی یہ شرط جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے کہ نصف مدت کیلئے اسکا وزیر اعلی ہوگاتو یہ پی ڈی پی کے مستقبل اور ریاست کی اقلیتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے اور ہمارے خیال میں یہ بی جے پی کی سیاسی جیت اور پی ڈی پی کی ملی غیرت کی موت ہوگی اور اُمید بھی یہی ہے کہ شرائط کچھ بھی ہوں پی ڈی پی اور بی جے پی کااتحاد ہی ہوگا(واﷲ عالم)۔رہے ریاست کے عوام تو عوام بے چاری تو بس کبھی سیاسی نعرے کی غلامی کرتی ہے کبھی مذہبی نعرے کی ‘اسکے مقدرمیں خوشحالی کم ہی آئی ہے۔الیکشن کا ضابطہ اخلاق ختم ہونے کے باوجود اسوقت انتظامیہ تقریبا جام ہے۔ سیلاب زدگان بے آسراہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کیا۔بی جے پی مرکز میں حکومت ہونے کے باوجود ریاست جمو ں وکشمیر کی راجیاسبھامیں محض پچیس نشستیں جیت سکی۔یہ باتیں اس بات کا کھلا ثبوت ہیں کہ کشمیر کا حل استصواب رائے ہے۔ریاست کی اکثریت اس نعرے کو رد کرچکی جو کہ بی جے پی نے الیکشن میں لگایا تھا کہ وہ ریاست کے آئین کی دفعہ 370کو ختم کرکے کشمیر کو اٹوٹ انگ بنالے گی۔اس پر بی جے پی کو بھی سوچناچاہیئے کہ وہ کثیر مذہبی ‘لسانی وکثیر قومی ملک کی جماعت ہوتے ہوئے کسی ایک پلڑے میں وزن ڈالناچھوڑ دے اوراپنے ملک کی بہتری کیلئے سب کو ساتھ لے کرچلے۔ حق دار کو اسکاحق دے وگرنہ تاریخ گواہ ہے جہاں ظلم ہو اس ملک کی سرحدیں ٹوٹ جایاکرتی ہیں۔
< PREVIOUS
اسلامی دنیا اور غیر مسلم طاقتیں
NEXT >
پاکستان تا قیامت قائم و دائم رہے گا
Facebook
WhatsApp
Pinterest
Twitter
Comments
Print
02 Jan, 2015
Views: 633
About the Author:
sami ullah khan
Read More Articles by
sami ullah khan
:
155 Articles with 199143 views
Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile
here.
Add Your Article
Article Categories
Politics
سیاست
Society & Culture
معاشرہ اور ثقافت
Religion
مذہب
Other/Miscellaneous
متفرق
Literature & Humor
ادب و مزاح
Education
تعلیم
Health
صحت
Famous Personalities
مشہور شخصیات
Science & Technology
سائنس / ٹیکنالوجی
Novel
افسانہ
Sports
کھیل
True Stories
سچی کہانیاں
Books Intro
تعارفِ کتب
Travel & Tourism
سیر و سیاحت
Career
کیریر
Entertainment
انٹرٹینمنٹ
Kids Corner
بچوں کی دنیا
Poetry
شعر و شاعری
100 Lafzon Ke Kahani
سو لفظوں کی کہانی
Young Writers
نوجوان قلم کار
Arts
ہنر
Military Democracy
سول فوجی جمہوریت
Hamariweb Writers Club
ہماری ویب رائٹرز کلب
Recent
Politics
Articles
چین کی ترقی ، ایک اہم عالمی محرک
بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت اور عالمی سازشیں
جدت طرازی پر مبنی اعلیٰ معیار کی ترقی اور عالمی تعاون
چین اور آسیان ممالک کے درمیان ڈیجیٹل تعاون
View all Politics Articles
Most Viewed
(
Last 30 Days
|
All Time
)
چین کی معاشی پالیسیاں اور عالمی ترقی
"Can a Green Card Be Canceled in America? Understanding the Risks and Protections"
The Evolving Political Landscape of Pakistan: Challenges and Opportunities
بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت اور عالمی سازشیں
قرار داد پاکستان اور قیام پاکستان کا مقصد
Musharraf Era, Martial Law and Major Reforms:
لال مسجد آپریشن کی کہانی تصویروں کی زبانی
بھارتی جاسوس کلبھوشن کو پکڑنےوالے کیپٹن قدیر شہید کی داستان