پاکستان تا قیامت قائم و دائم رہے گا

جس وطن کابانی مخلص ہو جس وطن کامصورالله کاولی ہووہ وطن عظیم تر ہوتاہے ہمیں اس بات پر خوشی اور فخر ہونا چاہئیے کہ ہمیں قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال جیسے عظیم اور بلندکردار لیڈر نصیب ہوئےایسے رہنما روز روز پیدا نہیں ہوتے ایسے رہنما صدیوں بعد جنم لیتے ہیں قائداعظم جنھوں نے سب سے پہلےسخت ڈسپلن اپنی شخصیت پر نافذکیا تن آسانی اورعیش آرام سے دور رہے قائداعظم کا کام۔ کام اور صرف کام کا اصول دوسروں کے لیےبعدمیں اور اپنے لیے پہلےتھا میں تو کہتاہوں کہ جس ملک کےبانی کاکرداربےداغ اور کرپشن سے پاک ہواور وہ ہجوم کو قوم بنا دےتو وہی شخص قائداعظم کہلا سکتا ہےاگر بات کی جائےاس وطن کے مصورکی جومرددرویش بھی تھااورمرد قلندر بھی۔جو ڈاکٹرعلامہ اقبال کے نام سے جانا جاتا ہے ڈاکٹرعلامہ اقبال نے 1930میں آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں صدارتی خطاب کیا اور پاکستان کا نظریہ پیش کیا اور یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا وہ خواب جسے اقبال نے دیکھا پوری ملت کی امنگوں آرزؤں کی علامت بن گیااور قدرت نے جس کی تعبیر کے لیے اس قوم کو قائداعظم جیسا عظیم المرتبت لیڈر دیا ہمیں بحثیت ایک قوم اور پاکستانی تاقیامت ایسے لیڈرز کا ممنون ہونا چائیے۔جب پاکستان14اگست1947کووجود میں آیا تھا اس وقت سے لے کرآج تک پاکستان کےخلاف اندرونی اور بیرونی محاذوں پر ہزارہا سازشیں کی گئی اس وطن کو توڑنےکے لیے 1948۔1965اورپھر 1971کی جنگ مسلط کی گئی تا کہ پاکستان کاوجود ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا جائے لیکن میرے وطن کے دشمنوں کو یہ معلوم نہیں کہ جو وطن رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینےمیں وجود میں آیا ہو جس وطن میں رب کی رضا ہو جس وطن کی بنیادکلمہ طیبہ پر رکھی گئی ہو جس کا بانی نڈر اور بے باک ہو جس کا مصور ایک درویش صفت انسان ہو اس وطن کو کوئی مائی کالال ہلا نہیں سکتامیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستانی قوم کا اپناایک جداگانہ وجود ہے پاکستانی قوم اپنے اندر ایک خاص جذبہ رکھتی ہے پاکستان بننے کے بعد بھارت کا یہ کہنا کہ پاکستان زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک قائم رہےگا اس کے بعد دوبارہ بھارت کی جھولی میں گر جائے گا اس کا یہ خیال ہمیشہ کے لیے اس کی خام خیالی ثابت ہوا آج 67برس گزرجانے کے باوجودبھی پاکستان قائم و دائم ہےاور انشاءالله تا قیامت قائم ودائم رہے گا سیاسی ومذہبی اختلافات ہمیشہ سے ہوتے آئے ہیں ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی ہےاحتجاج اور جلسے جلوس کرنا پاکستان کی عوام کا حق ہےیہ حق کبھی چھینا نہیں جا سکتا لیکن ہمیں سیاسی و مذہبی لیڈر ہوتے ہوئے قائداعظم کے نظریات کو بھی سامنے رکھنا چاہیے اوربطور لیڈر ہمیں بہتر طور پر قوم کی راہنمائی کرنی چائیے پاکستان کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو یہ بخوبی علم ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت بھی ہے اور پاکستان کی افواج کاشمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے آج پاکستان اپنی عظمت کو دنیا سے تسلیم کروا چکا ہے اور دنیا کے نقشے پر اپنی ایک پہچان رکھتا ہے-
Yasir rafique
About the Author: Yasir rafique Read More Articles by Yasir rafique: 25 Articles with 21780 views یاسر رفیق کا تعلق پاکستان سے ہے صحافی اور کالم نگار ہیں پاکستان کے نوجوانوں کو پڑھا لکھا دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان میں تعلیم کی بہتری چاہتے ہیں یاسر ر.. View More