پیٹرول کا بحران سنگین کیوں ہوا کوئی تو ذمہ دار ہوگا....؟؟؟

آج کیسے وفاقی وزیرپیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی اپنی نااہلی چھپانے میں لگے ہوئے ہیں ...؟؟

اِن دِنوں ساراپاکستان ہی بجلی اور گیس کے بحرانوں کے بعد اَب پیٹرول بحران سے بھی دوچارہوچکاہے اور حکومتی نااہلی کے باعث وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پیٹرول بحران میں خطرناک حدتک شدت آتی جارہی ہے، آج یہ نوبت کیوں اور کیسے آئی ہے...؟؟یقینایہ ایک الگ تشویشناک نقطہ ہے جبکہ آج یہ سوال ہر خاص و عام کی زبان پہ ہے کہ مُلک میں پیٹرول کا بحران سنگین کیوں ہواہے...؟؟ حالانکہ عوام کے پوچھے گئے اِس سوال کا جواب دیئے بغیر اور اِس معاملے کے درپردہ حقائق کو جانے بغیر ہی وزیراعظم نوزاشریف نے اپنے وزرا ء میں سب سے بڑے چاپلوس یعنی کہ وفاقی وزیرپیٹرولیم وقدرتی وسائل (معاف کیجئے گا...!!اِس وزارت کو خاقانِ اعظم کے ظالمانہ طرز سے چلانے والے)مسٹرشاہدخاقان عباسی کی نااہلی پر پرد ہ ڈالنے کے خاطر تُرنت اپنا ساراغصہ سیکرٹری پیٹرولیم سمیت 4اعلیٰ افسر معطل کرکے اُتاردیااور اپنے چاپلوس پسند وزیرپیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کو بچالیاہے ، وزیراعظم صاحب ...!!یہ تو آپ اِنصاف نہ ہوا...؟؟وزیراعظم صاحب..! آپ کااِنصاف تو تب ہوگاجب آپ پیٹرول بحران کے اصل ذمہ دار وفاقی وزیرپیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے بھی استعفیٰ لیں اور اِن پہ نااہلی کی پکی مہر لگائیں تو عوام کو سُکھ ملے گا یوں وزیرکو بچاکر بچارے سیکرٹری پیٹرولیم سمیت 4اعلیٰ افسر کو معطل کرنے سے عوام کو پیٹرول بحران سے نجات نہیں ملے گی۔

اِس حقیقت سے کسی کو بھی انکار نہیں ہے کہ پیٹرول کا بحران وزارت اور محکمے کی صریحاََ انتہائی ناقص کارکردگی اور خواب خرگوش میں پڑی رہنے والی حکمتِ عملی کے باعث ہواہے،اگروزارتِ قابل اور دوراندیش ہوتی تو یقینا محکمے بھی اپنی آنکھیں کھلی رکھتے ...چونکہ آج یہ واضح ہوچکا ہے کہ جب وزارت ہی نااہل ہے تو پھر بھلا محکمے ہی کیا کرتے ....؟؟ایساتو ہوناہی تھا..آج جیساہوگیاہے۔

آج جس پیٹرول کرائسسزسے مُلک دوچار ہواہے اِس میں یقینا وزیرخزانہ اسحاق ڈار (اسحاق ڈالر) بھی اُتنے ہی ذمہ دار ہیں جتنے کے وفاقی وزیرپیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی ہیں،ایک طرف وزیراعظم کے سمدھی وزیرخزانہ ہیں تو دوسری طرف وزیراعظم کے سب سے بڑے چاپلوس وفاقی وزیرشاہد خاقان عباسی ہیں جب ایسے لوگ وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کا حصہ رہیں گے تو قوم خاطر جمع رکھے کہ مُلک میں پیٹرول کا بحران وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزیدسنگین تر ہوتاجائے گا،اور عنقریب سارا مُلک ہی اِس بحران کا شکار ہوجائے گا،اگرآج وزیراعظم نوازشریف مُلک و قوم کے ساتھ مخلص ہیں اور یہ واقعی مُلک کو انرجی بحرانوں اور موجودہ پیٹرول بحران کو بڑھنے سے بچاناچاہتے ہیں تو وزیراعظم نوازشریف...!!کو اسحاق ڈالر جیسے وزراء کی رشتے داریوں اور چاپلوس و خوشامدپسند شاہدخاقان عباسی جیسے وزراء سے وزارتیں اور عہدے واپس لینے ہوں گے جب تک وزیراعظم نوازشریف ایسانہیں کریں گے...نہ وزیراعظم نوازشریف کی حکومت میں استحکام آسکے گا...اور نہ ہی مُلک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوپائے گا...؟؟

آج مُلک میں آئے پیٹرول بحران پر وزیراعظم نوازشریف وفاقی وزیرپیٹرولیم و قدرتی وسائل مسٹرشاہدخاقان عباسی کی اہلیت اور قابلیت کا اندازہ اِن کی اِ س بات سے لگاسکتے ہیں کہ یہ اپنی وزارت کے اعتبار سے کتنے اہل ہیں ،وزیراعظم نوازشریف...!! دیکھیں کہ جب مُلک میں پیٹرول بحران بڑھا تو وزیرپیٹرول و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بڑی معصومیت سے یہ کہاکہ’’ پیٹرول کی مانگ میں اچانک بے تحاشااضافہ ہواہے جس کی مُلکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے ،یوں مُلک میں پیٹرول بحران کا جنم لینا لازمی امر ٹھیرا...‘‘ آج قوم یہ بات اچھی طرح سمجھتی ہے کہ اِس طرح یہ کہہ کر شاہدخاقان عباسی اپنی ذمہ داری سے نہیں بچ سکیں گے کہ وہ یہ کہہ دیں کہ اچانک طلب بڑھ گئی جس کی وجہ سے پیٹرول بحران نے سراُٹھالیاہے، تومسٹر.... اِس سے کام نہیں چلے گا آج قوم ایسے نااہل اور سوئے ہوئے وزیرکو ایک لمحہ بھی وزراتِ پیٹرول و قدرتی وسائل کی حیثیت سے دیکھنا بھی نہیں چاہتی ہے جس نے سی این جی کے بعد پیٹرول کے حصول کے لئے بھی کئی کئی کلومیٹرز لمبی قطاریں لگوادیں ہیں اور قوم ایک ہفتے سے اپنا سب کچھ چھوڑچھاڑ کر اِس برف جیسی سردی میں پیٹرول کے لئے دربدرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔

جبکہ یہی وزیرموصوف قوم پراپنی اِس ستم پردوسری طرف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا سینہ پھولاکر بڑے فخریہ انداز سے یہ کہتے ہیں کہ’’پیٹرول بحران میں میری نااہلی یا کرپشن کوئی بھی ثابت کردے تو اِسی روزگھرچلاجاؤں گا‘‘شاہد خاقان عباسی کے کیا کہنے جی ...!یہ اپنی نااہلی پر بھی انتہائی نااہلی سے پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے ڈھٹائی سے مزیدکہتے ہیں کہ’’پیٹرول کے بحران کی وہ ایک وضاحت کررہے ہیں پھر بھی میری نااہلی لاپرواہی غفلت کوئی اپنایا پرایا ثابت کرد ے تو وہ اپناعہدہ رضاکارانہ طور پر چھوڑ دیں گے‘‘ ۔

اِس پر راقم الحرف یہ عرض کرناچاہے گا کہ واہ ...واہ...!! وفاقی وزیرپیٹرولیم و قدرتی وسائل مسٹرشاہدخاقان عباسی قوم کو پیٹرول بحران سے دوچارکرکے بھی معصومیت اور نادانی سے یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر اِن کی نااہلی ، لاپرواہی یا غفلت کوئی اپنایا پرایاثابت کردے تو وہ خود وزارت چھوڑدیں گے‘‘ ارے جنابِ عالیٰ ...!!کیا ابھی یہ ثابت کرنے کی کوئی ضرورت ہے کہ اِس پیٹرول بحران کے آپ ذمہ دارنہیں ہیں..؟؟ جناب شاہدخاقان عباسی صاحب...!! اَب تو کم ازکم ...آپ ٹا ل مٹول ...یا وزیراعظم نوازشریف سے چاپلوسی والا لب ولہجہ تونہ اپنائیں ...!!بلکہ اپنی عزت بچائیں اور خود ہی اپنا عہدہ چھوڑجائیں ...تو اِسی میں ہی بھلائی ہے...ورنہ پیٹرول اور دیگر بحرانوں میں جکڑی قوم کا ساراغصہ ... اَب تک آپ کے بچے بچائے دامن کو تارتارکرنے میں ایک لمحہ بھی نہیں لگائے گا...!!اور ویسے بھی ابھی مُلک میں آئے پیٹرول بحران کے خاتمے میں مزید آٹھ سے دس روز لگیں گے ، کیوں کہ 24جنوری کو بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوگاسوچیں جب تک توکہیں قوم واقعی ایسانہ کردے جو اَب تک نہیں کرسکی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف آپ کو کہتے ہیں کہ آ پ مُلک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں مگر یہ کیا ...؟؟کہ آپ کی حکومت میں شامل آپ ہی کے کچھ نااہل رشتے دار اور خوشامدی وچاپلوس وزراء ہی آپ کی حکومت کو طرح طرح کے بحرانوں میں جکڑکرناکام بنانے پہ تلے ہوئے ہیں ۔

اَب وزیراعظم نوازشریف صاحب..!!آج یہ بات تو حکومت کو معلوم ہونی چاہئے تھی کہ جب عوام کی طلب بڑھے گی تو پیٹرول کا انتظام بھی کیاجاناضروری تھامگر وزراتِ پیٹرولیم اور محکموں نے کوئی توجہ نہ دی،وفاقی وزیرپیٹرولیم وقدرتی وسائل کا معصومیت سے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے یہ کہہ کر کاندھ بچاناکہ عوام کی جانب سے پیٹرول کی طلب بڑھی ہے جس سے مُلک میں پیٹرول بحران پیداہوا ہے وزیراموصوف کا یہ انتہائی ناقص اور فرسودہ موقف ہے اِن کی جانب سے ایساموقف آناہی اِن کی کھلی ناہلی کا ثبوت ہے نہ صرف اِن کی بلکہ خودحکومت کی بھی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے کہ اِس نے ایسے وزیررکھے ہوئے ہیں جنہوں نے حکومت کو ناکامیوں سے دوچارکرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف صاحب ...!!آج وفاقی وزیرپیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی کی وجہ سے مُلک میں آئے پیٹرول بحران پر ہی تو وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وفاقی وزیرریلوے سعدرفیق نے بھی پیٹرول بحران کو حکومتی نااہلی قراردیاہے اور کہاہے کہ پیٹرول بحران حکومت کی صریحاََ نااہلی ہے اوربحران کی ذمہ دار حکومت ہے،اُنہوں نے کھلے دل سے یہ تسلیم کیا ہے کہ پیٹرول بحران نہیں ہوناچاہئے تھا، سڑکوں پر لوگوں کی قطاریں دیکھ کرمجھے شرمندگی ہوئی ہے،پہلے گیس کی لائنیں لگتی تھیں اور اَب حکومتی ناہلی کے باعث قوم کو پیٹرول کے حصول کے لئے بھی قطاریں لگانی پڑرہی ہیں چوہدری نثارنے کہاکہ اگرپیشگی اقدامات کئے ہوتے تویقینا موجودہ افسوسناک صورت حال سے بچاجاسکتاتھااُنہوں نے کہاکہ اِس سارے معاملے کی تحقیقات کرانے کی بھی اشدضرورت ہے‘‘ ۔

اَب دیکھتے ہیں کہ حکومتی وزراء کی اپیل کے بعد وزیراعظم نوازشریف صاحب...!!اِس معاملے کی تحقیقات کرانے میں کتنے مخلص ہیں...!!اور کیا وزیراعظم نوازشریف پیٹرل بحران کے درپردہ ذمہ داران اپنے سمدھی وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو سرکولر ڈیڈٹ کی ادائیگی میں ہچرمچر کرنے اور وفاقی وزیرپیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی ناعاقبت اندیشی کے باعث مُلک میں پیٹرول بحران پیداہونے پر کیا دونوں کو استعفوں کا حکم دیں گے ...؟؟یا جیساہے...اور جوجہاں ہے.... اِنہیں سب ٹھیک ہے کہ بنیاد پر ہی کام کرنے دیں گے ...؟؟اگرایساہی ہے....؟؟ تو پھر وزیراعظم نوازشریف صاحب....!!مُلک میں پیٹرول کا بحران سنگین ہوجانے پر معطل کئے گئے سیکرٹری پیٹرولیم سمیت 4اعلیٰ افسران کو بھی فوراََ بحال کردیں تو بہت اچھاہوگا....اگر ایسانہیں کیا تو پھر عوام گو نواز...گو....کے نعرے میں شدت لے آئے گی۔
Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 971493 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.