انڈین فلمیں، بلی کے خواب میں چھیچھڑے

حال ہی میں پڑوسی ملک بھارت نے پاکستانی ہیرو حافظ محمد سعید پر ایک فلم "Baby"بنائی ہے جس میں ہیرو کا کردار اکشے کمار اورولن یعنی کہ حافظ محمد سعید کا کردار پاکستان کے شہر پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک پٹھان فنکار رشید ناز نے ادا کیا ہے،مذکورہ فلم میں دو پاکستانی فنکاروں نے کام کیا ہے ، فلم میں پاکستانیوں اور بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر دکھایا گیا ہے ، اور بھارت میں ہونے والے تمام فسادات کی جڑ بھی پاکستان سے جوڑ کر بتایا گیا ہے، اور جماعت الدعوۃ و لشکر طیبہ کے بانی حافظ محمد سعید کی سعودی عرب سے زندہ گرفتاری بتائی گئی ہے، اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت کس طرح اپنے جہادیوں کی مدد کر رہی ہے، فلم میں پاکستان کو صاف صاف پیغام دیا گیا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی کسی سے کم نہیں ہیں، بھارت نے چالاکی کے ساتھ حافظ محمد سعید کا کردار پاکستانی اداکار کو ہی دیا جس سے بھارت یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ جہادیوں اور دہشت گردوں کے کردار صرف پاکستانی یا بھارتی مسلمان ہی خوب ادا کر سکتے ہیں، ہمارے لئے یہ المیے کی بات ہے کہ ہمارے ملک سے تعلق رکھنے والے کئی فنکار پیسے اور شہرت کی خاطر ملک کے خلاف بننے والی فلم میں کام کرکے یا فحش کردار ادا کرکے پاکستان کی بدنامی کر رہے ہیں۔ پاکستانی میں پٹھانوں کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ اُنہوں نے ملک کی خاطر بے شمار قربانیاں دیں مگر مذکورہ پٹھان فنکار کے اس فلم میں کام کرنے سے ساری پختون قوم بدنام ہوئی ہے، کیونکہ بغیر سوچے سمجھے رشید ناز کو ایسا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے تھا، بھارت اور امریکہ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ حافظ محمد سعید کو گرفتار کرنا اُن کا خواب ہی رہے گا، کیونکہ جس دن اُن کو گرفتار کیا گیا تو یہ ہمارے ملک کی سب بڑی ناکامی ہوگی اور ہم ایٹمی طاقت کہلانے کے لائق نہیں رہے گے، بلکہ پاکستانی عوام بھی جاگ جائے گی، امریکہ اور بھارت کب کے پاکستان پر حملہ کر چکے ہوتے مگر وہ اس بات سے خوفزدہ نہیں کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے بلکہ اس بات سے خوفزدہ ہیں ہے پاکستان میں حافظ محمد سعید جیسے بے شمار ہیرو موجود ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کی جانب کوئی میلی آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکتا حافظ سعید پاکستان کی (Camouflage)آرمی کے سپاہی ہیں جن کی وجہ سے آج ہمارا ملک بھارت کے لئے خوف کی علامت ہے، امریکہ اور بھارت کی جانب سے اب بھی پاکستان پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ حافظ سعید کو بھارت یا امریکہ کے حوالے کرے مگر جب تک پاکستان آرمی کا سایہ اُن کے سر پر موجودہے تب تک حافظ سعید کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتاورنہ ہمارے سیاسی حکمران توصرف کاروبار کرنے کے لئے بیٹھے ہوئے ہیں کب کاحافظ محمد سعید کو امریکہ یا بھارت کے حوالے کر چکے ہوتے مگر پاکستان آرمی ایسا ہونے نہیں دیتی، بھارت ایک پریشان ملک ہے جو دن رات پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے ، امریکی صدر باراک حسین اوبامہ کے بھارت میں دورے کا اصل مقصد ہی پاکستان کے خلاف بات چیت کرنا ہے جس کا سب کو معلوم ہے ورنہ امریکی صدر بھارت جیسے ملک میں کیا کرنے گئے ہیں ، حافظ محمد سعید کے خلاف پاکستان میں کئی جاسوس کام کر رہے ہیں جس کا اقرار بھارت اپنی فلموں میں کر چکا ہے اور کئی بار اُن کو گرفتار کرکے بھارت لے گیا ہے مگر بھارت کو شاید یہ معلوم نہیں کہ بلی کے خواب میں چھیچھڑے ہی ہوتے ہیں ایسا کبھی بھی ممکن نہیں کے بھارت اپنی من مانی کرکے حافظ محمد سعید کو پاکستان سے گرفتار کرکے لے جائے، جب تک ہمارے سیاسی حکمران بھارت یا امریکہ کے آگے گھٹنے نہ ٹیک دیں، جیسا کہ اُسامہ بن لادن کو پاکستانی حکام کی ملی بھگت سے ایبٹ آباد میں ہلاک کیا گیا تھا، اب بھارت کی بھی یہی خواہش ہے کہ وہ بھی پاکستانی سرزمین پر جاکر ایسا ہی آپریشن کرکے حافظ سعید کر گرفتار کرے مگر ایسا ہرگز ممکن نہیں۔ پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ اگر حافظ محمد سعید کے خلاف کوئی ثبوت اُن کے پاس موجود نہیں تو وہ امریکہ اور بھارت کو کھلم کھلا جواب دیں کہ وہ پاکستانی شہری پر الزامات لگانا بند کریں، اور امریکہ اور بھارت کی جانب سے اپ ڈیٹ کی جانے والی ایسی تمام ویب سائٹس کو بلاک کیا جائے جن میں پاکستانی شہری حافظ محمد سعید کو مطلوب قرار دیا گیا ہے۔اور ایسے تمام پاکستانی فنکاروں کے پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں جو بھارت جا کر پاکستان کے خلاف بننے والی فلموں یا فحش فلموں میں کام کرکے اپنے ملک کا نام بدنام کر رہے ہیں اسی طرح بھارت اور پاکستان میں امن نے نام پر بننے والی جاسوس این جی اوز پر بھی پابندی عائد کی جائے، تاکہ میں پاکستان میں جاسوسی کاکردار نبھانا مشکل ہو جائے۔
 
Syed Fawad Ali Shah
About the Author: Syed Fawad Ali Shah Read More Articles by Syed Fawad Ali Shah: 101 Articles with 90188 views i am a humble person... View More