دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا!

پاکستان کی بیٹی ، ارفع کریم رندھاوا کا 2فروری 2015 کو20 واں یوم پیدائش ! دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا!

ارفع کریم فیصل آباد کے ایک نزدیکی گا ؤ ں رام دیوالی میں 2 فروری 1995 کو پیدا ہوئیں ۔ 2 فروری 2015 کو ارفع کریم کا 20 واں یوم پیدائش ہے۔ آپ کے والدامجد عبدالکریم رند ھاو ایک آرمی آفیسر ہیں ۔ارفع کریم صرف تین سال کی عمر میں سکول میں جانے لگی ۔نو برس کی عمر میں 2004 میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا امتحان پاس کر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایک تہلکہ مچا دیا۔،ارفع کریم رندھاوا نے دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ہونے کا اعزازحاصل کیا ۔ اس سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ۔اس سے دنیا میں یہ پیغام گیا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔ارفع کریم جب بل گیٹس سے ملی تو اس کے بارے میں کہا گیا کہ پاکستان کا دوسرا رخ ۔ ارفع کریم کو پاکستان کے دوسرے چہرے کا نام دیا ۔ ایک روشن چہرے کا نام۔ ارفع کریم رندھاوا مائیکروسافٹ کارپوریشن کی دعوت پر جولائی 2005 میں اپنے والد کے ہمراہ امریکہ گئیں ۔جہاں اسے دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کی سند دی گئی۔کمپیوٹر کا نام لیں تو ہمارے دماغ میں بل گیٹس کا نام بھی آتا ہے ۔بل گیٹس کا یہ کارنامہ ہے کہ انہوں نے کمپیوٹر ٹیکنالوجی کو وسعت دی ،آسان بنایا،عام افراد تک اس کی رسائی ممکن ہوئی ۔ بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں ۔ اس عظیم ہستی جس کی زندگی بہت مصروف ہے ۔بل گیٹس نے ارفع کریم سے دس منٹ ملاقات کی۔ ارفع کریم کی حوصلہ افزائی کی ،کہا جاتا ہے کہ ارفع کریم سے زیادہ بل گیٹس اس سے متاثر ہوئے ۔اس ملاقات میں بل گیٹس نے ارفع کریم کو دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ اپلی کیشن کی سند عطا کی ۔یہ نہ صرف ارفع ،اس کے والدین ،بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کی بات تھی ۔اس ملاقات میں بل گیٹس نے ارفع کریم کو کہا،۔اوہ تو یہ بھی پاکستان کا ایک چہرہ ہے کہ تمھاری جیسی لڑکیاں بھی وہاں ہیں ؟ورنہ میں تو یہی سمجھتا تھاکہ و ہاں لڑکیوں کو پڑھنے نہیں دیا جاتا ،ارفع نے بڑے اعتماد سے بل گیٹس سے کہا ،پاکستان کا بس یہی چہرہ ہے ۔یہ تھی ارفع کریم پاکستان کا چہرہ ۔یہ ایک بہت بڑا اعزاز تھا ۔ ارفع کریم نے بل گیٹس کے ساتھ ناشتہ بھی کیا ۔اسکے علاوہ دبئی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہرین کی جانب سے دو ہفتوں کے لیے انہیں مد عو کیا گیا جہاں انہیں مختلف تمغہ جات اور اعزازات د ئیے گئے ۔ارفع کریم نے دبئی کے فلائینگ کلب میں صرف دس سال کی عمر میں ایک طیارہ اڑایا اور طیارہ اڑانے کا سرٹیفیکٹ بھی حاصل کیا ۔ارفع کریم کو 2005 میں اس کی صلاحیتوں کے اعتراف میں ِ '' صدارتی ایوارڈ "،"مادرملت جناح طلائی تمغے" اور" سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ" سے بھی نوازا گیا ۔صرف دس سال کی عمر میں انہوں نے" پرائڈ آف پرفارمنس" بھی حاصل کیا جس کو حاصل کرنے کے لیے عمر لگ جاتی ہے ۔مائیکرو سافٹ نے بار سلونا میں منعقدہ سن 2006 کی تکنیکی ڈیولپرز کانفرنس میں پاکستان میں سے صرف ارفع کریم کو مد عو کیا گیا تھا ۔پوری دنیا سے پانچ ہزار سے زیادہ مندوبین میں سے پاکستان کا روشن چہرہ صرف ارفع کریم تھی ۔یہ پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز تھا۔ملک و قوم کا فخر تھی ،پاکستان کی بیٹی ،پرسراریت کے پردوں میں چھپی ہوئی پری پرسرار طور پر اس دنیا سے کوچ کر گئی ۔اس نے سولہ سال کی عمر میں وہ سب حاصل کر لیا جو کرنا تھا ۔پوری دنیا میں اپنا سکہ منوایا ۔اور پوری دنیا کے سامنے ملک و قوم کا خوب نام روشن کیا ،پاکستان اور اہل پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔کہا جاتا ہے ارفع کریم اپنی بیماری سے پہلے ناسا کے کسی پراجیکٹ پر کام کر رہی تھی ۔وہ 2012میں 26 دن کومے میں رہنے کے بعد 14 جنوری بروز ہفتہ لاہور کے سی ایم ایچ اسپتال میں اﷲ کو پیاری ہو گئیں ۔ 2جنوری کوبل گیٹس نے ارفع کریم کے والدین سے رابطہ کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ارفع کا علاج اپنی زیر نگرانی امریکہ میں کروانا چاہتے ہیں ،بل گیٹس کے ہی کہنے پر امریکی ڈاکٹرکا پینل بنا جو وڈیو کانفرنسزکے ذریعے پاکستانی ڈاکٹر کی رہنمائی اور معاونت کرتے رہے ۔9 جنوری کو ارفع کی طبیعت کچھ سنبھلی لیکن عارضی طور پر ۔ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق اس کے دماغ کو شدید نقصان پہنچا تھا ۔کچھ لوگ مر کر بھی امر ہو جاتے ہیں ارفع ان میں سے ایک تھی ۔مائیکرسافٹ ٹیکنالوجی میں جو ارفع کریم رندھاوا کو دسترس تھی اس کو خراج تحسین ،خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حکومت نے بعد از مرگ لاہور کے ایک پارک اور کراچی کا آئی ٹی سینٹر ارفع کریم نام سے منسوب کر دیا علاوہ ازیں ان کے گا ؤ ں کو بھی ارفع کریم کا نام دے دیا گیا ۔ ارفع کریم آئی ٹی میڈیا سٹی پروجیکٹ کے نام سے منسوب کر دیا گیا ۔گزشتہ سال ارفع کریم کی والدہ ثمینہ کریم نے ا رفع کریم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کے شعبے میں انقلاب اور دیہی علاقوں میں تعلیم کی روشنی پھیلانا ۔ ارفع کریم کا خواب تھا کہ بذریعہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پاکستان میں تعلیم کو عام کرنا ۔ارفع کریم کے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے اس سے محبت کرنے والوں نے ارفع کریم فاونڈیشن بنائی ہے ۔جس کا مشن ارفع کریم کے خواب کمپوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعہ تعلیم کا انقلاب پورا کرنا ہے ۔ ارفع کریم کا ایک کارنامہ اپنے گاؤں کے سکول میں کمپیوٹر لیب کا قائم کرنا بھی ہے ۔ارفع کریم رندھاوا کو اپنے اس کارنامے پر فخر تھا ۔ہم کو ارفع کریم پر ہے ۔
Akhtar Sardar Chaudhry Columnist Kassowal
About the Author: Akhtar Sardar Chaudhry Columnist Kassowal Read More Articles by Akhtar Sardar Chaudhry Columnist Kassowal: 496 Articles with 590363 views Akhtar Sardar Chaudhry Columnist Kassowal
Press Reporter at Columnist at Kassowal
Attended Government High School Kassowal
Lives in Kassowal, Punja
.. View More