وہ بلبل بستان محمد صائم

آہ ! مقبول و نا مور اردو اور پنجا بی کے نعت گو حضرت علامہ صائم چشتی رحمۃاللہ علیہ اچا نک ہما رے در میان سے اٹھ گئے فیصل آباد میں نعت کی فضا بنانے میں وہ پیش پیش رہے اور انہوں نے بڑی ہنگا مہ خیز زند گی گزاری وہ نعت گو شا عر ہو نے کے سا تھ سا تھ محقق متر جم اور مبلغ بھی تھے انہوں نے سینکڑوں کتا بیں تصنیف و تا لیف و تر جمہ کیں مگر وہ امام فخر الدین رازی کی تفسیر کبیر اور تفسیر ابن عر بی تفسیر خازن کے اردو میں تر جمے کر رہے تھے ان ترا جم کی کچھ جلد یں انہوں نے مجھے آخری ملاقات ۲۲جون ۱۹۹۹ء کو دکھا ئی تھیں۔

ان کی مشہور تصا نیف میں آں خنک شہرے {اردو نعت} نور دا ظہور ،نوائے صائم {چار حصے } ہے کعبہ جھکدا محمد دے درتے ، صا ئم دے دو ہڑے ، صا ئم دیاں ربا عیاں ،کعبے دا کعبہ ،جلوے ،نور ای نور، نور دے خزینے،میخانہ ، نظارے ، {پنجا بی نعت} منا قب قا دری ،منا قب چشتیہ کربلا ئی دو ہڑے ، خا تون جنت، زینب دا ویر، البتول ، مشکل کشا، ابو اسد اللہ غالب فی ایمان ابو طا لب ، پھل تے کنڈے ،شہید ابن شہید، گیارہویںشریف میں شا مل ہیں

افسوس کہ ان کی خا طر خواہ قدر ہو ئی نہ حوصلہ افزائی لیکن وہ آخر آخر نشاط کار میں اس قدر ڈوب گئے تھے کہ اعزازات و تعا ون سے بے نیاز ہو چکے تھے چنا نچہ انہوں نے تن تنہا اتنا کام کیا کہ کئی اداروں پر بھا ری ہے ۔
از :  محقق نعت حضرت جناب حفیظ تائب
About the Author: از : محقق نعت حضرت جناب حفیظ تائب Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.