علاج بھی ،ثواب بھی

 بسم اﷲ الرحمن الرحیم

جاوید غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔ ایک جنرل اسٹور پر کام کرتا تھا ۔ نماز کا بڑا پابند اور اسی کا اثر تھا کہ وہ وقت کا بھی بڑا پابند تھا۔صحت کے اعتبار سے نہایت کمزور تھا ۔ یاور بھی اسی جنرل اسٹور پر نیا نیا کام پر لگا۔ تھوڑے ہی عرصے میں دونوں میں اچھی دوستی ہو گئی۔ یاور نماز میں سستی کرتا تھا ۔ جاوید کی ترغیب سے وہ بھی پکا نمازی بن گیا -

دونوں اسٹور پر دوپہر کا کھانا ساتھ کھاتے ۔ جاوید بہت آہستہ اور پرہیز والا کھانا کھاتا ۔ اس کا ہاضمہ خراب تھا اکثر پیٹ میں درد کی اورپیٹ پھولنے کی شکایت کرتا ۔اس کے علاوہ جب جاوید بات کرتا تو اسکے منہ سے بد بو آتی اس سے یاور کو بہت ناگواری ہوتی۔

جب دونوں دوستوں میں بے تکلفی بڑھی تو یاور نے اس سلسلے میں اس سے بات کی۔
یاور: یار تم کسی اچھے ڈاکٹر سے علاج نہیں کروالیتے ۔تمھارے پیٹ کا درد مجھ سے دیکھا نہیں جاتا
جاوید: علاج تو کافی کروایا ، بلکہ اپنی حیثیت سے بڑھ کر اچھے ڈاکڑوں کو بھی دکھایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
یاور: اگر برانہ مانو تو ایک اور بات بھی کہوں؟
جاوید : ضرور میں کسی بات کا برا نہیں مناتا
یاور : یار جب تم بات کرتے ہو تو تمھارے منہ سے بدبو بھی آتی ہے ۔ کیا تم برش نہیں کرتے
جاوید: میں بھی بدبو کی وجہ سے شرمندہ ہوتا ہوں،میرے گھر والے بھی اس سے پریشان ہوتے ہیں ، حتی کہ بعض مرتبہ صف میں کھڑے نمازیوں نے بھی مجھے ٹوکا ہے ،میں روز صبح کو برش کرتا ہوں تھوڑی دیر گزرتی ہے تو بدبو شروع ہو جاتی ہے ۔
یاور: کسی دانت کے ماہر سے رجوع کیا؟
جاوید : Dentist کو ایک بار دکھایا تھا وقتی آرام ہوا، لیکن انکی فیس اورنسخے اتنے مہنگے ہوتے ہیں کے میری تنخواہ سے علاج کرانا تو میرے بس کی بات نہیں۔
یاور کو اپنے دوست کی فکر لاحق ہو گئی ۔ اس نے اچھے ڈاکڑ دیکھنا شروع کر دیئے اور اپنے خرچ پر ڈاکٹر کو دکھاتا اور دوائی
دلاتا، لیکن صورت حال وہی رہی کہ وقتی فائدہ ہوتا ۔ یاور بھی اپنی محدود تنخواہ سے جس قدرکر سکتا تھا اس نے کیا ۔
یاور نے اپنے دوست جاوید سے کہا کہ ہماری تنخواہ سے جتنا ہم کر سکتے تھے ہم نے کیا ۔ اب جاوید ایک کام کرو جتنا آسانی سے ہوسکے صدقہ دو کہ صدقے سے بیماری دور ہوتی ہے اور صلاۃ حاجات پڑھا کرو میں بھی تمھارے لئے دعا کرتا ہوں۔
یاور اپنے دوست کیلئے فکر مند رہتا تھا اسی اثناء میں اس نے مسواک کے متعلق ایک کتاب میں مضمون پڑھا یہ مضمون پڑھ کر سوچ میں پر گیا کہ اس عظیم فائدے والی سنت سے ہم کتنے دور ہوتے جارہے ہیں کہ مسواک کے ساتھ نماز پڑھنا ستر گنا فضیلت رکھتا ہے ۔ آگے اس مسواک کے فائدے پڑھے کہ منھ کی بدبو کو زائل کرتا ہے اور ہاضمہ کو درست کرتا ہے، تو اسے فورا اپنے دوست کی بیماری کا خیال آیا ۔ اس نے دو تازہ مسواکیں خریدیں ایک اپنے لئے اور ایک جاوید کے لئے ۔ خوشی خوشی جاوید کے پاس گیا اور اسے دریافت کیا کہ کیا تم مسواک کرتے ہو؟ جاوید نے کہا کہ کبھی کبھی کر لیتا ہوں۔ یاور نے کہا کہ اپنی مسواک دیکھاؤ۔ جب مسواک دیکھی تو وہ پرانی اور سوکھی ہوئی تھی ۔ یاور نے جاوید کو مضمون میں دی گئی ہدایت کے مطابق تازہ مسواک دی اور کہا :
۔ ہر نماز سے پہلے مسواک کرنا
۔جب بھی گھر جاؤ تو سب سے پہلا کام مسوا ک کرنا
۔جب بھی منھ میں بد بو زیادہ محسوس ہو تو مسواک کرنا
۔سونے سے پہلے مسواک کرنا
۔ کسی مجلس یا تقریب میں جانے سے پہلے مسواک کرنا
۔ جب بھی مسواک کرو تو تین بار کرنا اور ہر بار پانی سے دھو لینا
۔ دانتوں کے علاوہ زبان اور تالو پر بھی مسواک کرنا
جاوید نے اپنے دوست یاور کی ہدایت کے مطابق مسواک کرنا شروع کی تو اس قدر فائدہ ہوا کے منھ کی بدبو تو فورا زائل ہو گئی، اور ہاضمے کی بہتری کے اثرات ظاہر ہونے لگے ۔ جاوید اور اس کے گھر والے بہت خوش ہوئے اور یاور کا بہت شکریہ ادا کیا کہ اتنا سستا علاج بتایا۔ یاور نے کہا کہ یہ صرف علاج ہی نہیں بلکہ اس سے نماز کی قیمت بڑھ جاتی ہے ، انتقال کے وقت کلمہ پڑہنے کی توفیق نصیب ہوتی ہے، گویا کہ مسواک علاج بھی ہے اور ثواب بھی۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Ilyas Katchi
About the Author: Ilyas Katchi Read More Articles by Ilyas Katchi: 40 Articles with 35374 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.