زندگی بنانے والی تحریر

غور و فکر اور تفکر کن چیزوں پر ؟
ہم روز مرہ زندگی میں یہ لفظ سنتے آئے ہیں کہ غور و فکر کیا کرو، مگر ہم سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں کہ غور و فکر اور تفکر کن چیزوں پر۔ اس چھوٹی سی تحریر میں اس کا جواب دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
1۔ میں کیا ہو ں ؟میری زندگی کا مقصد کیا ہے؟ ۔ غور و فکر اور تفکر کی اصل بات یہ ہے ہم اپنی ذات کا صحیح عرفان حاصل کریں اور اپنی زندگی کے مقصد کا تعین کریں ۔
2۔اپنی صلاحیتوں کو جاننا کہ میں کیا کر سکتا ہوں ۔ ان صلاحیتو ں کا صحیح استعمال اور ان کو پروان چڑھانا ۔ اور ان سے زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کرنا،
3۔اپنی نفسیات کا صحیح ادراک حاصل کرنا اور مختلف کیفیات یعنی غصے کی حالت ، خوشی کی حالت، جذبات میں آپ کا ردعمل اور جب آپ کسی کو سمجھا رہے ہوتے ہیں یا پڑھا رہے ہوتے ہیں اس وقت کی کیفیات کا صحیح ادراک ہونا ضروری ہے۔
4۔ دوسروں کی بھی نفسیات میں ان کیفیات کا علم ہونا ضروری ہے۔
5۔جو علوم اور صلاحیتیں آپ کے پاس ہیں ان کا صحیح استعمال اور ان میں زیادہ سے زیادہ بہتری لائی جائے۔
6۔اس بات کا تعین کیا جائے کہ کس کام کو ترجیح دینی چاہیے اور کس کو کم یا بالکل نہیں ترجیح دینی چاہیے ۔اگر کام کو ترجیحات کی بنیاد پراستوار کر لیا جائے تو نہ صرف صلاحیتوں کا اچھااستعما ل ہو جاتا ہے بلکہ وقت بھی کثیر مقدار میں بچ جاتا ہے۔
7۔اپنے وقت کی صحیح قیمت کا آپ کو علم ہونا ضروری ہے تب ہی آپ کو اپنی قدر کا صحیح ادراک ہو گا۔
8۔اس کائنات میں آپ کی صلاحیتوں کی نشوونما اور روح کی بالیدگی کے لیے جو اجزاءموجود ہیں ان سے ضرور استفادہ کریں ۔ کائنات پے غور و فکر اور تفکر انسان پے اس کا اپنا آپ آشکار کرتا ہے۔
9 ۔ہاتھ، پاﺅں، کان ،ناک ، دماغ، دل اور جسم کے تمام اعضاءکو استعمال ایسے کرنا چاہیے جیسا کہ حق ہے۔
10۔ یاد رکھ لیں کہ ہم اپنی زندگی کا نوے فصد سے زیادہ حصہ حقیقت سے پرے گزارتے ہیں جو نظر آتا ہے اسے ہی حقیقت مان لیتے ہیں ۔ لہذا زندگی میں صرف اور صرف حقیقت کی تلاش بھی انسان کو اس کی منزل مراد پر پہنچا دیتی ہے۔
11۔ قوت ارادی، فیصلے کی قوت اور یقین کی طاقت کا بہتراستعمال انسان کو وہ کچھ بنا دیتا ہے جو انسان شاید خود بھی کبھی سوچ نہ پایا ہو۔
 
طاہر آفاقی
About the Author: طاہر آفاقی Read More Articles by طاہر آفاقی: 7 Articles with 10256 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.