سلیم صافی کے کالم میں پروفیسر ساجد میر اور ان کی اولاد کے بارے میں

طالبان کی جنگ اور مذہبی قائدین کا کردار - جرگہ سلیم صافی

ہم سب جانتے ہیں کہ جہاد و قتال کے ایک اور داعی پروفیسر ساجد میر ان دنوں میاں نواز شریف کی سیاست کے لئے شرعی جواز تلاش کرنے میں مگن ہیں، اسلئے خیال یہ تھا کہ جہاد و قتال کے میدان میں انہوں نے اپنے صاحبزادوں کو لگا رکھا ہوگا لیکن یہاں بھی تحقیق کے نتیجے میں مایوسی ہوئی۔

ان کے بیٹے احمد میر نے نائجیریا سے میٹرک کرنے کے بعد سرحد یونیورسٹی پشاور سے ڈگری لی اور اس وقت سیالکوٹ میں گڈز فارورڈنگ کا کاروبار کر رہے ہیں۔ دوسرے بیٹے عاقب میر نے بھی نائیجیریا سے میٹرک کرنے کے بعد الخیر یونیورسٹی لاہور سے ایم سی ایس کیا اور اس وقت کینیڈا کی ایک کمپنی سے وابستہ ہیں۔
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 532547 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.