سلیم صافی کے مضمون میں جرنیلوں کی طرف اشارہ

طالبان کی جنگ اور مذہبی قائدین کا کردار - جرگہ سلیم صافی

رہے وہ ریٹائرڈ جرنیل صاحبان جو اس خطے میں جہادی کلچر کے فروغ کے دعویدار اور ذمہ دار ہیں اور جو اب بھی میڈیا میں اپنے آپ کو زندہ رکھنے کیلئے ہمہ وقت طالبان کی حمایت میں رطب السان رہتے ہیں، تو طالبان کے جہاد میں ان کے اور ان کے بچوں کی شرکت سے تو ایک دنیا واقف ہے۔

کوئی اربوں میں کھیل رہا ہے، کوئی کروڑوں سے دل بہلا رہا ہے۔ کوئی پیسے کے زور سے سیاست میں اپنی سلطنت قائم کر چکا ہے تو کوئی کاروبار میں اپنی سلطنت کے قیام میں مگن ہے۔ جس راستے پر دوسروں کے بچوں کو لگا رکا ہے۔

اس پر شرمندہ بھی نہیں لیکن خود یا اپنے بچوں کو اس راستے پر لگانے سے بھی گریزاں ہیں۔ بڑے مزے سے اسلام آباد اور لاہور کے بنگلوں میں بیٹھ کر فائیو اسٹار ہوٹلوں میں منعقدہ سیمیناروں سے خطاب کرتے ہوئے سوویت یونین کے خاتمے کے بعد اب امریکہ کی شکست کے تمغے بھی اپنے سینوں پر سجانا چاہتے ہیں۔

(امکان غالب ہے کہ سلیم صافی کا اشارہ مرے ہوؤں کو چھوڑ کر زندوں میں شائد حمید گل اور شائد اختر عبدالرحمٰن کی اور ضیا الحق کی اولادوں کی طرف اشارہ ہے جن کی اولادوں میں سے کیوں نے شوگر مافیہ کی حیثیت سے جو کیا ہے وہ ان کے آباؤ اجداد بھی نا کرسکتے تھے بہترین عہدوں پر رہنے کے باوجود)
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 532578 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.