قارئین !اس پہلے بھی آپ میرے مضامین پڑھ چکے
ہیں جن میں میں نے گرمیوں کے پھلوں کا ذکر کیا تھا اور ان کے چند فوائد آپ
تک پہنچائے تھے آج میں جس موضوع کا چناؤ کیا ہے وہ خربوزہ کے فوائد ہیں ۔خربوزہ
گرمیوں کی سوغات ہے یہ پھل ذائقہ دار ہونے کے علاوہ فرحت بخش بھی ہے۔خربوزہ
انسانی صحت اور نشو و نما میں بڑی اہمیت کا حامل پھل ہے۔خربوزہ نہ صرف اپنی
شکل و صورت سے بھلا لگتا ہے بلکہ اس کو بچے بوڑھے اور عورت اور مرد سب ہی
بڑے شوق سے کھاتے ہیں ۔میرے خیال میں پاکستان میں سب سے زیادہ کھایا جانے
والا پھل ہے اور اپنی افادیت ،ذائقے اور منفرد رنگت کی وجہ سے بہت پسند کیا
جاتا ہے۔
قارئین!خربوزے کے اندر قدرت نے کون سے وٹامنز اور منرل رکھے ہیں اس کا ایک
نظر جائزہ لیتے ہیں،خربوزہ میں90%پانی ہوتا ہے۔اس میں
کاربوہائیڈریٹس،آئرن،فاسفورس،پوٹاشیم،کیلشیم،سوڈیم اور زنک پایا جاتا ہے ۔اس
کے علاوہ اس میں وٹامنز بھی موجود ہوتے ہیں جن میں وٹامن اے،بی،سی،ای اور
کے ہیں۔
گرمیوں میں خربوزہ پاکستان کے ہر علاقے میں وافر مقدار میں ہوتا ہے اور
سستا بھی ہے اس لئے اس کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں جو لوگ خربوزے کا
استعمال باقاعدگی سے کرتے ہیں ان کے چہرے سے داغ دھبے ختم ہو جاتے ہیں اور
چہرے کی رنگت صاف ہو جاتی ہے ۔جن کے چہرے کی رنگت پیلی یا سیاہی مائل ہو وہ
اس کا استعمال کریں۔خربوزے کے استعمال سے ان کی رنگت بہتر ہو جائے گی۔
اس کے علاوہ خربوزہ پیشاب کی تکالیف ،یرقان اور قبض میں کھانا مفید
ہے۔خربوزہ کھانے سے پرانی سے پرانی قبض میں بھی افاقہ ہا جاتا ہے۔کیونکہ
خربوزے میں 90%پانی ہوتا ہے۔خربوزہ پٹھوں اور رگوں کے لئے مفید پایا گیا
ہے۔خربوزہ نہ صرف آپ کے ہاضمے کو درست رکھتا ہے ۔ خربوزہ ،گردے کے درد اور
پتھری میں بھی مفید ہے۔۔خربوزہ جسم کی خشکی کو دور کرتا ہے۔
قارئین آپ نے دیکھا کہ اﷲ تعالیٰ نے اس پھل میں ہمارے لئے کتنے صحت مند اور
شفا بخش منرلز اور وٹامنز رکھے ہیں۔اور یہ پھل ہمارے ملک میں وافر مقدار
میں موجود ہے اور آ سانی سے ہر جگہ مل جاتا ہے اگر آپ مندرجہ بالا فوائد
حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پھر گرمیوں کے موسم میں اس پھل سے بھر پور فائدہ
اٹھائیں ۔خاص کر بچوں کو ضرور یہ پھل دیں۔کیونکہ ان کی نشو و نما میں یہ
کافی مدد کرتا ہے۔خاص طور پر ایسے بچے جو کمزور ہونے کے علاوہ ان میں خون
کی کمی اور ہڈیاں بھی کمزور ہوں ۔خربوزہ ان کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔
|