غلطی کا جواز
(Dr. Riaz Ahmed, Karachi)
محمد عامر پاکستانی کرکٹر نے میچ
فکسنگ کی اور اعتراف کیا تو ایک طبقہ نے بڑا شور کیا کہ دنیائے کرکٹ میں
کیا نہیں ہوا لیکن محمد عامر کو پاکستانی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے اور پھر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سزا کو کم کروانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔
.
اب پھر "اگزیکٹ اسکینڈل" کے لئے دنیا بھر کے پرانے اسکینڈلز کا حوالہ دیکر
مجرموں کے لئے نرم گوشہ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خاطر جمع رکھیں
کچھ نہیں ہوگا یہ سب کچھ یعنی میڈیا کی اچھل کود پاکستان کی مزید بدنامی تک
محدود ہے۔ ہاں اگر یہ حکومت مخالف گروپ ہوا تو شاید کچھ لوگوں پر عتاب نازل
ہو جائے لیکن کوئی بھی کاروائی اصلاح احوال کی غرض سے نہیں ہوگی کیونکہ
یہاں قائم ہونے والی حکومتوں کا یہ ایجنڈا ہی نہیں۔
.
اس صورت حال میں ہم اتنا ضرور کہیں گے کہ :
.
سن میری آواز
غلطیاں ہوتی نہیں
غلطی کا جواز
|
|