انگور کھانا مفید ہوتا ہے
(Dr Ch Tanweer Sarwar, Lahore)
قارئین ! اپنے ایک اور مضمون کے
ساتھ حاضر ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ آپ اس مضمون سے بھی بھر پور فائدہ
اٹھائیں گے اور جان سکیں گے کہ انگور کے کیا کیا فائدے ہیں ۔دوستو ایک بات
کا خیال رکھیں کہ یہ تمام مضامین آپ کے لئے لکھے جاتے ہیں اور آپ کا بھی
فرض بنتا ہے کہ پڑھنے کے بعد اگر مضمون پسند آئے تو لائیک ضرور کیا کریں اس
طرح ہم میں مزید لکھنے کا حوصلہ بڑھتا ہے۔چلیں اپنے اصل موضوع کی طرف آتے
ہیں۔انگور ایسا پھل ہے جس کو سب ہی پسند کرتے ہیں اور ذائقہ کے لحاظ سے بھی
منفرد ہے۔خاش ذائقہ پھل ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کے لئے بھی بے حد
مفید پھل ہے۔یہ بہت سارے غذائی اجزاء سے بھر پور پھل ہے اس میں وٹامنز اے
اورسی پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ کاربوہائیڈریٹس ،پروٹین،پوٹاشیم،کیلشیم
اور آئرن بھی موجود ہوتے ہیں۔انگور کی بھی کئی اقسام ہیں جو اپنے رنگ اور
تاثیر کے لحاظ سے مختلف ہیں یہ عام طور پر سبز اور سرخ حالت میں ملتے ہیں ۔یاد
رکھیں انگور کو کچا کھبی نہ کھائیں کیونکہ اس میں آپکو مکمل تاثیر نہ مل
سکے گی۔ہمیشہ پکے ہوئے انگوروں کا چناؤ کریں۔انگور کو خشک کر کے کشمش اور
منقیٰ بھی تیار کیا جاتا ہے جو یقیناً انگور کی طرح ہی مفید ہوتے ہیں ۔طبعی
نکتہ نظر سے دوسرے پھلوں کی طرح اﷲ تعالیٰ نے اس پھل میں بھی انسانی صحت کے
لئے بہت سے جوہر پوشیدہ رکھے ہیں۔آج میں انہی جوہروں کو آپ کے سامنے لایا
ہوں تاکہ آپ بھی قدرت کے اس انمول تحفہ سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں یوں تو
تمام لوگ ہی ابگور کھاتے ہیں لیکن اکثر کو اس کی افادیت کا اندازہ نہیں
ہے۔چند باتوں کا خیال رکھیں ۔
٭ انگور ہمیشہ تازہ اور پکے ہوئے کھائیں۔
٭ترش انگور نہ کھائیں۔
٭اگر انگور کا جوس پئیں تو اس کے بعد پانی نہ پیا جائے۔
٭زیادہ انگور کھانے سے گردے پر چربی بڑھ جاتی ہے۔
انگور کے طبعی فوائد:
٭جن بچوں کو سوکھے کی بیماری ہو انہیں انگور کا رس نکال کر پلائیں۔جسم کو
موٹا کرتا ہے۔
٭ایسے کمزور اور لاغر افراد جن میں خون کی کمی بھی ہو وہ انگور کا استعمال
کریں۔
٭انگور جگر اور آنتوں کے امراض میں مفید ہوتا ہے۔
٭سرطان جیسے موذی مرض کے خلاف قوت مدافعت رکھتا ہے۔
٭سرخ انگور کولیسٹرول گھٹانے میں مدد کرتے ہیں۔
٭انگور کھانسی اور زکام میں مفید ہوتا ہے۔
٭معدے کی بیماریوں اور قبض میں مفید رہتا ہے۔
٭انگور زود ہضم ہیں اور ہاضمہ کی خرابیوں کو درست کرتا ہے۔
٭گیس کی شکائت کی صورت میں صبح انگور کا ناشتہ کیا جائے۔
٭انگور دماغ اور گردوں کو بھی طاقت فراہم کرتا ہے۔
٭بخار میں انگور کھانا فائدے مند رہتا ہے۔
٭انگور کھانے سے چہرے کی رنگت نکھرتی ہے۔
٭انگور سینے کے ماراض میں مفید پایا گیا ہے۔
٭انگور کھانا پھیپھڑوں سے بلغم کے اخراج میں مدد گار ہے۔
٭انگور مثانے کے جملہ امراض کے لئے مفید ہے۔
٭پیشاب اگر رک رک کر آئے تو انگور کھانا مفید رہتا ہے۔
|
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.