بھارت برمامیں بھی مُسلمانوں کے قتلِ عام کا ذمہ دار ہے ...!!

پاک چین اقتصادی راہداری سے خوفزدہ بھارت برما کے بدہشت دہشت گردوں کو اپنے مقاصدکے لئے استعمال کررہاہے...

آج جس طرح بنگلہ دیش کے دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان توڑنے کی سازش کا اعتراف کیاہے اِس سے یہ اندازہ کیا جاسکتاہے کہ بھارت پاکستان کو ہر سطح پر نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتاہے اِسی طرح موجودہ حالات میں بھی بھارت پاکستان مخالف سازشوں میں مصروفِ عمل ہے آج اگر ہم نے اِن کا سنجیدگی سے تدارک نہ کیا توہمیں اِن کا سامنا نقصانات کی صورت میں کرناپڑسکتاہے ۔

مزید یہ کہ بنگلہ دیش کے دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ ’’بنگلہ دیش کا قیام ہر بھارتی کی خواہش تھی‘‘ اوراِس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے برملا اور سینہ ٹھونک کر اِس کا بھی اعتراف کیا کہ وہ 1971میں مکتی باہنی کی حمایت میں ستیہ گرہ تحریک میں بطور نوجوان رضاکارشرکت کے لئے دہلی سے آئے تھے اِن کہناتھاکہ ہماری فوج مکتی باہنی کے ساتھ مل کر لڑی تب ہی بنگلہ دیش کو آزادی نصیب ہوئی اِس طرح آج بنگلہ دیش ایک آزاد ملک کی حیثیت سے قائم ہے ‘‘یوں نریندرمودی کے اِس اعترافی بیان کے بعد کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی ہے کہ پاک چین اقتصادی راہدری کے منصوبوں اور معاہدوں کی ناکامی کے لئے بھی بھارت ہر وہ حربے استعمال کرنے سے بھی گریزنہیں کرے گا جن سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سبوتاژ ہواوربھارت کو سُکھ کا سانس نصیب ہوجائے۔

اِس منظر اور پس منظر میں ہمیں اِس سے بھی انکار نہیں کرناچاہئے کہ آج برما میں جس وحشیانہ طورسے مُسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اِس کی نظیرکئی صدیوں میں نہیں ملتی ہے آج اِس میں شک نہیں کہ اِس میں بھی بھارت ملوث ہے ہم جس کا تجزیہ اگلی سطورمیں کریں گے کہ بھارت برمی مسلمانوں کے قتلِ عام میں کیوں ، کیسے اورکس لئے ملوث ہے..؟اِس کے اِس عمل سے اِسے کیا فائدے حاصل ہوں گے۔

بہرحال ! آج جس طرح برمامیں مُسلمانوں کو بدھشت دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کیا جارہاہے اِس پر زمین بھی تھراگئی ہے اور آسمان بھی رورہاہے اور سنگدل سے سنگدل اِنسان کے آنکھوں سے آنسو ٹپک پڑے ہیں ہمیں یہاں برماکے مسلمانوں کی تاریخ میں جھانکنے اور اِسے ٹٹولنے کی ضرورت نہیں ہے ہمیں تو بس ابھی یہ سوچناہے کہ برمی مسلمانوں کی اِس تاریخی نسل کشی پر اقوام متحدہ سمیت امریکااور یورپ جیسے اِنسانی حقوق کے علمبرداربننے والے ممالک اور دنیاکی وہ این جی اُوز جو اِنسان تو اِنسان جانوروں کے حقوق کی بھی بڑی ٹھیکیداربنی پھرتی ہیں وہ بھی برمامیں بدہشت دہشت گردوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی پر کیوں خاموش ہیں...؟؟ جوایک ملالہ پر ہونے والے حملے پر تو اپنے گلے پھاڑپھاڑ کرآسمان کو سرپر اُٹھالیتے ہیں مگر برمی مسلمانوں کے قتلِ عام پر اِن کی آنکھیں اندھی اور زبان کیوں چپ اور کان کیوں بہرے ہوگئے ہیں ...؟؟اور اِن کے ہاتھ کیوں بندھے ہوئے ہیں..؟؟اور دنیاکی وہ (طالبان ا ور داعش ودیگر)کالعدم مسلم تنظیموں کے کارندے جو اپنی مرضی کی شریعت اور اپنی مرضی کے اسلام کے نفاذ کے لئے تو مساجدو امام بارگاہوں اوردرسگاہوں میں حملے کرکے معصوم اِنسانوں کو ماررہے ہیں اور اسلام اور مسلمانوں پر اپنا جابرانہ تسلط قائم کرناچاہتے ہیں کیا آج اِنہیں برمامیں بدھشت دہشت گردوں کے ہاتھوں معصوم اور نہتے مسلمانوں جن میں مرد و عورت بچے اور بچیاں سب ہی شامل ہیں نظرنہیں آرہے ہیں ...ََ؟؟کیوں اب تک انہوں نے برمی مسلمانوں کی جان و مال اور عزت و آبرو اور اسلام کی حفاظت کے لئے جہاد کا اعلان نہیں کیاہے ... ؟؟کیا برماکے مسلمانوں کا اسلام کچھ اور ہے...؟؟ اور کالعدم تنظیموں کے خود کو مسلمان کہلانے والے کارندوں کا کوئی دوسرا اسلام ہے ..؟؟کیا برمی مسلمانوں کا اﷲ ،رسولﷺ اور قرآن دوسراہے .. ؟؟اور کالعدم تنظیموں کے کارندوں کا جو خدا، رسول ﷺاور قرآن ہے وہی اصل ہے..؟؟ارے بھئی.!!برماکے مسلمانوں کا بھی وہی خداوہی رسولﷺاور قرآن ہے جو تمہاراہے اَب کیا ایسے میں یہ تم پر لازم نہیں ہے کہ تم عملی نہیں توکم ازکم زبانی ہی برمی مسلمانوں کے حق میں دوبول ہی بول دو..جس سے بدھشت دہشت گردوں پر لرزہ طاری ہوجائے اورمصیبت زدہ پریشان حال برمی مسلمان بھی خود کو اکیلانہ سمجھیں گ...!!کیا تم اِس انتظارمیں ہوکہ ہمیشہ کی طرح اِس مرتبہ بھی تمہیں ایساکچھ کرنے کے لئے امریکااور یورپی ممالک تمہیں ڈالرکی فنڈنگ کریں گے تو پھر تم برمی مسلمانوں کے لئے کچھ کروگے...؟؟تو آج ایسانا ممکن ہے ۔

ایسے میں اگر برما کے زمینی حقائق کو مدِنظررکھ کر دیکھاجائے اور تفصیلی جائزہ لیاجائے تویہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ روہنگیامسلمانوں اور برماکی ریاست رکھائین کے بدھ مت کے پیروکاروں کے درمیان جھگڑااور تناؤ کی سی کیفیت کوئی ڈیڑھ صدی سے بھی زائد عرصے سے جاری ہے مگرجب پاک چین اقتصادی راہداری کا معاہدہ طے پایا ہے آج کیا وجہ ہے کہ پچھلے چنددِنوں سے اِس میں(برماکے مسلمانوں پر) تشددکا ایساعنصر غالب آیاہے کہ رکھائین کے بدھ مت کے پیروکاروں نے مسلمانوں کی نسل کشی شروع کردی ہے۔

تواَب یہ بات پورے وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ برمامیں(بدھ مت ) بدھشت دہشت گردوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی ہونے والی نسل کشی میں خطے میں اپنی چوہدراہٹ قائم کرنے والے مُلک بھارت اور اِس کے جرائم کی دنیامیں شہنشاہ کا لقب پانے والے دس نمبری کرمنلز میں اول نمبری بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اپنے کرمنلز عزائم اور اپنی ’’را‘‘اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ ملوث ہیں ۔

آج اِس سے بھی انکار نہیں کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بنگلہ دیش سمیت قریبی ممالک کے دورے پر ہیں یقینااِن کے دوروں کا مقصدبرمی مُسلمانوں کو نہتاکرکے ان کی نسل کشی کے لئے راہ ہموارکرناہے تاکہ خطے اور عالم اسلام کے مسلمانوں اور بدھشت دہشت گردوں کے درمیان ایک نیامحاذ کھولاجاسکے اِس بھارتی ایجنڈے میں امریکااور اسرائیل سمیت اور کئی ایسے پوشیدہ یورپی ممالک بھی شامل ہوسکتے ہیں جوجنوبی ایشیا میں بھارتی تسلط کے قیا م اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت پاکستان کے مسلمانوں کو بدھشت دہشت گردوں سے لڑاکا خودبچ نکلناچاہتے ہیں جس کے لئے اُنہوں نے سازشوں کا یہ جال بُنناہے۔

یہاں ہم ایک بار پھر یہ کہیں گے کہ یقینابرمی مسلمانوں کی نسل کشی میں بھارت اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا اہم کرداراِس لئے بھی ہے کہ جب سے پاک چین اقتصادی راہداری معاہدہ عملی شکل میں سامنے آیاہے تب ہی سے بھارتی حکمرانوں اور نریندرمودی پر غشی کے دورے پڑنے لگے ہیں اَب جن کا مقصداور سارا زورپاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ناکام بنانے کا ہے جس کے لئے وہ ہر حربہ استعمال کرناچاہتے ہیں اورکررہے ہیں برمامیں مسلمانوں کی نسل کشی میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘اور انتہاپسندہندو تنظیموں سمیت دیگرتشدد پسندبھارتی عناصر بھی بدھشت دہشت گردوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں تاکہ یہ مسلمانوں اور بدھشت کے درمیان ایک محاذ کھول سکیں اور پاکستان میں برماکے بدھشت کے خلاف پُر تشددمظاہرے شروع ہوجائیں چونکہ برما میں اکثریت بدھ پرستوں کی ہے آج جب برمی بدھشت مسلمانوں پر وحشیانہ تشدداور قتل وغارت گری جاری رکھیں تو پاکستان جو خالصتاََ ایک اسلامی ریاست ہے وہاں کے مسلمانوں میں برمی بدھ پرستوں کے خلاف مظاہرے بھڑک اُٹھیں گے ایسے میں سازشی بھارتیوں کا خام خیال یہ ہے کہ چونکہ چین میں بھی بڑی آبادی بدھ پرستوں پر مشتمل ہے جب پاکستان کے مسلمان برمی بدھ پرست دہشت گردوں کے خلاف پُرتشدد مظاہرے کریں گے تو چین کی بدھ پرست آبادی اپنی حکومت پر دباؤ بڑھائے گی کہ چین پاکستان کو اِس سے باز رہنے کا کہے گا اور جب چین سے پاکستان کے مسلمانوں کے خلاف ایساکوئی ردِعمل آئے گاتواسلام پسند پاکستانی عوام اِسے خاطر میں نہیں لائیں گے پھر لامحالہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقا ت بگڑیں گے پھر ایسے بہت سے معاہدے خطرے میں پڑجائیں گے جن سے مستقبل قریب میں پاک چین تعلقات بہترہوتے اور خطے میں پاکستان ایشیائی ٹائیگربنتا ....ایسے میں ہمیں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بنگلہ دیش کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کہے ہوئے اِس اعترافی بیان کو بھی نہیں بھولناچاہیے کہ’’ہم پاکستان توڑنے کی سازش کااعتراف کرتے ہیں بنگلہ دیش کا قیام ہر بھارتی خواہش تھی‘‘توپھر سوچیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو بھی ناکام بنانے کے لئے بھارت برمامیں بدہشت دہشت گردوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کرواکر پاک چین تعلقات میں بھی دوریاں پیداکرسکتاہے ہمیں جس کے لئے جوش کے بجائے ہوش سے کام لیتے ہوئے کسی ایسی بھارتی سازش کو ناکام بنانے کے لئے تیاری کرلینی چاہئے جس سے ہم بھارتی عزائم کو خاک میں ملاسکیں۔
Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 971838 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.