سامنے منزل ہے

سلیم نے کہا ۔ یہ سیدھا راستہ ہماری فیکٹری تک جلد پہنچ جاتا ہے جبکہ دوسرا راستہ بہت لمبا پڑتا ہے ۔میں نے سلیم کی بات سنی کچھ دیر سوچا پھر چھوٹے بھائی سے مخاطب ہوا ۔ دونوں سمت کا راستہ تو ایک جیسا ہے بس فرق یہ ہے کہ دوسرے راستے میں تین موڑ آتے ہیں جس کی وجہ سے راستہ طویل محسوس ہوتا ہے جبکہ جو سیدھا راستہ ہے اس میں بالکل فیکٹری کے پاس جا کر صرف ایک موڑ آتا ہے اس لیے یہ راستہ کم معلوم ہوتا ہے ۔ اس کے ساتھ ایک اور حقیقت ہے کہ جب منزل ہماری نظروں کے سامنے ہوتی ہے تو راستہ چاہے کتنا ہی زیادہ اور کٹھن ہو کم ہی معلوم ہوتا ہے۔

کامیاب لوگ منزل کو ہمیشہ نظروں کے سامنے ہی رکھتے ہیں ۔
Tahir Afaqi
About the Author: Tahir Afaqi Read More Articles by Tahir Afaqi: 24 Articles with 19557 views I am interested to indulge myself for meeting new challenges of life and want to find new solutions for myself and for humanity.. View More