رزق کا زریعہ
(Tahir Afaqi, Faisalabad)
کسی کو نوکری دلانا یا کسی کے
رزق کا زریعہ بننا بھی صدقہ جاریہ ہے۔نشاط میلز کے سکیورٹی انچارج نے یہ
بات کہی میں نے استفہامیہ انداز میں اس کی طرف دیکھا ؟ اس نے مسکرا کر کہا
۔ دیکھو !آپ کسی کی نوکری کا سبب بنتے تو اس سے اس کا سارا گھر بھر چلتا ہے
۔ اس رزق سے آنے والی نسلیں پرورش پاتی ہے۔ کیونکہ آپ اس رزق کا زریعہ بنے
تھے تو یقینا اس کا آپ کو بھی اجر ملتا ہے۔
میں حیران ہو کر اس کی طرف دیکھ رہا تھا واقعی میں نے کبھی اس پہلو پر تو
غور ہی نہیں کیا ۔ ہم لوگوں کے پاس نیکی کرنے کے ہزاروں طریقے ہوتے ہیں مگر
اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم ہر وقت کچھ اچھا کرنے کی سعی کرتے رہیں۔موجودہ
زمانے میں نیکی دریافت کرنا بھی عظیم نیکی ہے۔ |
|