سازشی بھارت کا چہرہ پھر بے نقاب

بھارت ہمیشہ سے ہی پاکستان کا ازلی دشمن رہا ہے یہی وجہ ہے کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک بھارت نے کبھی بھی پاکستان کو دوستی کی نظر سے نہیں دیکھا یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ دوست تو تبدیل کیے جا سکتے ہیں مگر ہمسایہ کبھی بھی تبدیل نہیں کیا جا سکتا شاید اس بات کو بھارت نہیں سمجھ سکتا اسی لئے وہ ایک ایسے ہمسائے کو برداشت نہیں کر سکتا جو کسی بھی لحاظ سے اس کے کم نہیں ہے ایک ایٹمی پاور ہونے کے ساتھ ساتھ ایک منظم فوج رکھنے والا ملک پاکستان ہمیشہ سے ہی بھارت کے لیے روایتی حریف ثابت ہوا ہے حال ہی میں دونوں ملکوں میں جاری کشیدگی کی وجہ بھی بھارت کے وہ سیاہ کارنامے ہیں جو وہ ماضی میں کرتا رہا ہے اس کے علاوہ چین کی طرف سے پاکستان کے ساتھ کیے جانے والے معاہدوں کے ثمرات کو جب وہ دیکھتا ہے تو اس کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں یہ بھی حقیقت ہے کہ بھارت ہر اس چیز کا مخالف رہا ہے جس میں پاکستان کا زرہ برابر بھی فائدہ ہوا ہو پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کو ختم کرنے میں بھی یہی ہندو بنیا پیش پیش رہا ہے اب یہی ہندو بنیا اپنے زخم چاٹ چاٹ کر تھک چکا ہے اور پاگلوں کی طرح پاکستان کے اند رکاروائی کی ایسی بیوقوفانہ باتیں کر رہا ہے جو ماسوائے گیدڑ بھبکیوں کے کچھ بھی نہیں تاریخ گواہ ہے کہ ہندو قوم بہادر نہیں بذدل ہے مگر سازشی انتہا کی ہے ان کی سازشوں کو زمانہ جانتا ہے یہ اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے میدان میں آنے کے بجائے چھپ کر وار کرنے کی عادی ہے بھارت کوپاکستان کے خلاف اس طرح کی کارروائی کی بات کرنے پر بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور یہ بات بھارت ذہن میں رکھے کہ کیا اس کے پاس علاقائی تنازعے کو ایک بڑی جنگ میں تبدیل کرنے کی صورت میں نمٹنے کی صلاحیت ہے یا نہیں پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت نے بھارتی دھمکیوں کے جواب میں بھارت کو انتباہ کیاہے کہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان میانمار نہیں ہے جہاں بھارتی فوج مداخلت کر رہی ہے پاکستان بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتاہے پاکستانی قوم آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری اتری ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی بیانات اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہیں بھارت نے ہمسایہ ملکوں میں مداخلت کا اعتراف کیاہے پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے بھی بھارت بیانات پر شدید ردعمل کااظہار کیاہے اور یہ واضح کیاہے کہ میلی نظر سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لی جائیں گی۔پاک فوج اور سیاسی قیادت نے بھارت کو جو انتباہ کیاہے وہ عوام کے احساسات کا ترجمان ہے اس کی طرف سے گزشتہ طویل عرصہ سے جس طرح کشیدگی میں اضافہ کیاگیا اس کا پوری دنیا نے مشاہدہ کیاہے پاکستان میں بھارتی مداخلت نئی بات نہیں کرزئی کے دور حکومت سے اس نے بلوچستان اور فاٹا میں مداخلت کی ہے سرحدوں پر کشیدگی کو بڑھاوا دیاہے۔ بھارت پاکستان کے خلاف جنگی جنون کو بھڑکا کر دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہاہے اس کی یہ کوشش اور خواہش ہے کہ پاکستان کی تمام تر توجہ مغربی سرحدوں پر مرکوز رہے اور دہشت گردی کے خلاف اس کے آپریشن متاثر ہوں عالمی برادری جو دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے اسے ان بھارتی عزائم کا سختی سے نوٹس لینا ہوگا لیکن اس حقیقت کو بھی پیش نظر رکھا جاناچاہیے کہ کوئی معمولی سا واقعہ بھی دونوں ملکوں کے خلاف جنگ چھڑنے کا باعث بن سکتاہے اس صورتحال میں جب دونوں ملک ایٹمی صلاحیت کے حامل ہیں ایٹمی تصادم کے امکانات کو مسترد نہیں کیاجاسکتا خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کے لئے بڑی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرناہوگا اقوام متحدہ کو چپ کی مصلحت ختم کرنی ہوگی یہ بھی ضروری ہے کہ موجودہ صورتحال میں وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس طلب کریں اور انہیں سرحدی صورتحال اور بھارتی مذموم عزائم کے بارے میں بریفنگ دیں تاکہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی کے تحت قوم کو متحد کرنے کے لئے تمام مطلوبہ اقدامات مکمل ہو سکیں پاکستان کے عوام بھارت کے ماضی کے مذموم کردار سے بخوبی واقف ہیں بنگلہ دیش میں جاکر بھارتی وزیراعظم نے بھارتی مداخلت اور جارحیت کا اعتراف کیاہے ان کا یہ بیان اقوام متحدہ کے چارٹر کی نفی ہے دوسرے لفظوں میں بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کے ایک حصے میں جارحیت کو تسلیم کیاہے جو سراسراقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہے جس پر عالمی دنیا کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔ انتہا پسند ہندوؤں کی تنظیم جس نے ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کا مظاہرہ کیاہے اب اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کے خلاف جنگی جنون کو بھڑکا رہی ہے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے معاہدوں کے بعد بھارت کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں درحقیقت پاکستان کی خوشحالی اور استحکام اس کے لئے تکلیف دہ ہے جبکہ پاک چین مثالی دوستی اس کے لئے مسلسل اذیت کا باعث بنی ہے لیکن بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پوری قوم متحد ہے اسے منہ توڑ جواب دینے کے لئے پاکستان کی مسلح افواج سول سو سائٹی اور پاکستان کا ہر شہری پرعزم ہے اورہمارے عزم و ہمت کی کئی مثالیں بھارت دیکھ بھی چکا ہے اور ہندو بنیا اچھی طرح جانتا ہے کہ پاکستانی قوم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اورپاکستانی قوم کے خلاف کی جانے والی کوئی بھی کاروائی خود بھارت کے گلے کی ہڈی بن سکتی ہے ۔
rajatahir mahmood
About the Author: rajatahir mahmood Read More Articles by rajatahir mahmood : 304 Articles with 227100 views raja tahir mahmood news reporter and artila writer in urdu news papers in pakistan .. View More