رمضان اور کھجور

قارئین ! آپ کو یاد ہو گا کہ گذشتہ سال بھی میں نے رمضان میں کھجور پر ایک مضمون لکھا تھا جو کافی لوگوں نے پسند کیا تھا ۔آج پھر ایک نئے اضافی مضمون کے ساتھ حاضر خدمت ہوں۔رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور چند دن باقی رہ گئے ہیں اور دنیا کے تمام مسلمانوں کو رمضان کا انتظار ہوتا ہے ۔روزہ جہاں ہماری روحانی صحت کو بہتر کرتا ہے وہاں جسمانی صحت کے لئے بھی کسی ٹانک سے کم نہیں ہے۔روزہ کی برکات اپنی جگہ لیکن ایسے افراد جن کا وزن بڑھا ہوا ہو روزہ رکھنے سے کم ہو جاتا ہے لیکن آپ روزہ کو عبادت سمجھ کر رکھیں نہ کہ وزن کم کرنے کے لئے رکھیں۔روزے سے قدرتی طور پر آپ کی صحت اچھی ہوتی ہے اور فاضل چربی بھی گھل جاتی ہے۔اس کے علاوہ روزہ ہمارے جگر اور معدہ کے لئے بھی مفید ہے۔

دوستو !رمضان میں تیز گرم مصالحے اور چٹ پٹی اشیاء سے مکمل پرہیز رکھیں ۔یہ صحت کے لئے مضر ہیں ان کی جگہ پر پھل اور ان کے جوس کااستعمال کریں۔حاملہ خواتین کو روزہ نہ رکھنے کی پابندی نہیں ہے لیکن اگر وہ صحت مند ہیں تو روزے رکھ سکتی ہیں ورنہ تمام روزے بعد میں قضا کئے جا سکتے ہیں ۔اگر حاملہ عورت کمزور ہو،اسے الٹی آتی ہو،بلڈ پریشر بڑھا ہوا ہو تو اس حالت میں روزہ رکھنے سے پرہیز کرے لیکن اگر وہ صحت مند ہے تو اور اس میں قوت برداشت ہے تو وہ روزہ رکھ سکتی ہے۔بہتر ہے اپنی ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔

حضور پاک ﷺ کا ارشاد ہے کہ کھجور جنت کا پھل ہے۔اور اس کا ذکر قران پاک میں جگہ جگہ ملتا ہے۔اس کے علاوہ حدیث مبارکہ میں بھی کھجور کے بارے میں ہمیں پتہ چلتا ہے کہ اس پھل کی کیا اہمیت ہے۔اس پھل کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ رمضان المبارک میں کھجور کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے تمام دنیا میں امت مسلمہ کا کوئی بھی ایسا دستر خوان نہ ہو گا جہاں کھجور نہ ہو ۔اور زیادہ تر لوگ کھجور سے ہی روزہ افطار کرتے ہیں کیونکہ یہ سنت بھی ہے۔اور صحت کے لئے فائدہ مند بھی ہے۔کھجور روزے سے ہونے والی کمزوری کو دور کرتی ہے اور جسم کو طاقت فراہم کرتی ہے۔

کھجور کھانے سے روزہ دار کی بھوک میں کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ دوسری اشیاء کم کھاتا ہے ۔اس میں موجود وٹامنز،نشائستہ،فولاد،کیلشیم اور فاسفورس موجود ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہ رمضان میں روزہ دار کو طاقت بخشتی ہے اور اس کے نڈھال جسم میں جان ڈالتی ہے۔کھجور جہاں جسمانی طاقت کے لئے اہم ہے وہاں یہ انسانی دماغ کے لئے بھی بہتر ہے۔
کجھور کے فائدے:
٭کجھور جسم کو طاقت دیتی ہے
٭کھجور کھانے سے دبلا پتلا انسان موٹا ہو جاتا ہے
٭کھجور ہمارے جگر اور معدہ کے لئے فائدہ مند ہے
٭بڑھی ہوئی بھوک میں کمی لاتی ہے
٭یہ رنگت کو سرخ کرتی ہے
٭ایسے خواتین و افراد جئن میں خون کی کمی ہو وہ کھجور کا استعمال کریں
٭اگر کسی خاتون کو حیض کچرت سے ٓتا ہو تو روزانہ سات دانے کھائے
٭کھجور پیٹ میں گیس سے چھٹکارا دلاتی ہے
٭مردوں کی جنسی طاقت کے لئے مفید ہے
٭پرانی سے پرانی قبض میں کھجور کھانا فائدہ دیتا ہے
٭کھانسی ہو جائے تو کھجور کا استعمال کریں
٭کھجور کھانے کے بعد فوراً پانی کا استعمال نہ کریں
٭کمزور معدہ والے کم کھجور کا استعمال کریں
٭منعقہ اور کھجور ملا کر نہ کھائیں اس کے عالوہ نئی اور پرانی کھجور ملا کر نہ کھائیں

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1924790 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More