پالک اور اس کے طبی فوائد
(Dr Ch Tanweer Sarwar, Lahore)
قارئین آج میں آپ کے لئے ایک
سبزی پالک کے بارے میں اہم معلومات لے کر حاضر ہوا ہوں تاکہ آپ پالک کی
افادیت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جان سکیں ۔پالک کو ہر کوئی پسند کرتا ہے
اور پاکستان میں یہ سبزی بڑے شوق سے پکائی اور کھائی جاتی ہے ۔پالک ہم
مرغ،آلو،پنیر ،میتھی اور دوسے ساگ کے ساتھ ملا کر بنا سکتے ہیں اس کے عالوہ
دال چنا کے ساتھ بھی اگر پکائی جائے تو بہت ذائقہ دار بنتی ہے۔بہت سے لوگ
پالک کو مفید نہیں سمجھتے شاید اسی لئے اسے سبزیوں میں کم اہمیت دی جاتی ہے
لیکن امید ہے کہ یہ مضمون پڑھنے کے بعد آپ اس کی افادیت سے مکمل آگاہم ہو
جائیں گے اور پالک کو بھی اپنی روزمرہ کے کھانوں میں ضرور شامل کریں گے۔
پالک میں وٹامن اے،وٹامن کے،وٹامن ای،،زنک،میگنیشیم،فائبر،آئرن یعنی
فولاد،پروٹین اور کیلشیم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے اور یہ تمام اجزاء
انسانی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔پالک کی ایک یہ بھی خصوصیت ہے کہ یہ سارا
سال مارکیٹ میں دستیاب رہتی ہے۔اور پالک کا مزاج سرد تر ہے۔پالک زود ہضم
سبزی ہے یہ ہر مزاج کے لوگوں کے لئے مفید ہے لیکن سرد مزاج لوگ اس کو گوشت
کے ساتھ پکا کر کھائیں۔کیونکہ پالک خود سے ایک سرد مزاج سبزی ہے۔اس کے
علاوہ آجکل رمضان مبارک ہے تو آپ پالک کے پکوڑے بنا کر کھا سکتے ہیں۔اس کے
عالوہ اس کو کچا سلاد کے طور پر بھی کھایا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ مولی کے
پتوں کے ساتھ کاٹ کر پکایا جا سکتا ہے۔ایک بات یاد رکھیں کہ پالک کو پکانے
سے پہلے اچھی طرح صاف ضرور کیا جائے۔
پالک کے بارے میں آپ جان چکے ہیں اب میں آپ کو اس کے طبعی فوائد کے بارے
میں بتاتا ہوں۔
پالک کے طبعی فوائد:
٭پالک ذود ہضم ہے۔
٭پالک کا مسلسل استعمال قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
٭پالک کینسر سے محفوظ رکھتی ہے۔
٭پالک آنکھوں کی بینائی کو بہتر بناتی ہے۔
٭ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو طاقت دیتی ہے
٭بلند فشار خون کو کم کرنے میں مدد گار ہے۔
٭جلد کو چمکدار بناتی ہے
٭پالک معدے کی جلناور سوزش کوختم کرتی ہے۔
٭پالک پیشاب آور سبزی ہے۔
٭پالک مثانے کی پتھری کو نکالنے میں مدد کرتی ہے۔
٭اگر پیشاب جل کر آتا ہو تو اس میں کھانا فائدہ مند ہے۔
٭پالک ہماری آنتوں کو نرم کرتی ہے جس کی وجہ سے قبض ختم ہو جاتی ہے
٭پالک کھانے سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔
٭پالک خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال پر رکھتی ہے۔
٭پالک میں کم کیلریز ہوتی ہیں لیکن یہ تمام اجزاء سے بھر پور ہے۔
٭پالک کولیسٹرول کے لیول کو نارمل رکھتی ہے۔
٭پالک ہمارے دماغ کے فنکشن کو بڑھاتی ہے۔
٭پالک انفیکشن کے خلاف لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
٭پالک کا استعمال نزلہ،زکام اور بخار میں کرنا مفید ہوتا ہے۔ |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.