وزیراعظم صاحب اِتنی سُبکی سے تو اچھاتھاکہ ..؟

وزیراعظم صاحب اِتنی سُبکی سے تو اچھاتھاکہ ..؟ نوازشریف مودی سے ملاقات ہی نہ کرتے...
ظالم مودی کا رویہ حاکمانہ اور نوازکاچہرہ فقیرانہ و التجایہ سالگا..؟؟

پچھلے کئی دنوں اور ماہ و سال سے بھارت کی جانب سے پاکستان پر سخت جملوں، دھمکیوں اور گیدڑبھبکیوں کی جو سردجنگ جاری ہے اَب اُمیدکی جاسکتی ہے کہ روس کے شہراوفامیں پاک بھارت وزرائے اعظم نوازشریف اورنریندرمودی کی ہونے والی ملاقات کے بعدبھارت کی جانب سے دانستہ طورپرپاکستان سے چھیڑی گئی سخت جملوں و گڑھے مردے اُکھاڑنے اور بھارتیوں کی گیدڑبھبکیوں اور دھمکیوں کی جاری جنگ رُک جائے گی اور نوازنریندرملاقات کے نتائج خطے میں قیام امن کے لئے کسی نہ کسی حد تک ضرور مثبت ثابت ہوسکے گے مگر یہ سب کچھ تو اُسی وقت تک حقیقی رنگ میں سامنے آئے گاجب بھارت بھی پاکستان سے اپنے تعلقات کو بہتربنانے اور دوستی کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے عوام سمیت خطے کی ترقی اور خوشحالی اور قیام امن کے لئے بھی پوری طرح سے مخلص ہوتو روس کے شہر اوفا میں نوازمودی ملاقات کے بعد جاری کردہ پانچ نکاتی (سوائے چندایک کے )مشترکہ بیان بھی تاریخی قراردیاجاسکتاہے ورنہ یہ ایک بے مقصدکاغذ کے ٹکڑوں کے سواکچھ نہیں ہوگا۔

اگرچہ گزشتہ ہفتے جنوبی ایشیاکے دوہم پلہ اور اپنے اپنے لحاظ سے ایٹمی طاقت رکھنے والے ممالک( پاکستان اور بھارت)کے وزرائے اعظم نوازشریف اور نریندرمودی کی روسی شہراوفامیں ملاقات ہوئی،میں یہاں یہ واضح کرتاچلوں کہ اِس ملاقات کا اہتمام خودبھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی خواہش کے اظہاربعد پاکستانی وزیراعظم نوازشریف سے طے شدہ پروگرام کے مطابق کیا گیاتھا جس کی تیاری بھارتی وزیراعظم اور بھارتی وزارتِ خارجہ اور اِن کے معاونین تو پہلے ہی سے کرکے آئے تھے۔

جبکہ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف جو اپنی ذات میں وزیراعظم بھی ہیں تو خود ہی وزارتِ خارجہ کااضافی قلمندان بھی رکھے ہوئے ہیں(جن کی رہنمائی دوبزرگ سرتاج عزیزاور فاطمی کررہے تھے) جنہوں نے بھارتی ہم منصب سے ملنے کے لئے انتہائی قیمتی سوٹ بوٹ زیب تن کیا اور بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے لئے چلے گئے ،یعنی یہ کہ بس پاکستانی وزیراعظم کی تیاری اچھے اور قیمتی سوٹ بوٹ تک ہی محدودرہی اور وہ اِس کے علاوہ بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے لئے کوئی ایسی خاصی اپنی تیاری اور شائد اپناکوئی پائیدارایجنڈاتیار نہ کرسکے جو بھارتی وزیراعظم سے ہونے والی اپنی ملاقات کے دوران اِن کے سامنے پیش کرتے تو بھارتی وزیراعظم کے ماتھے پر پسینہ آجاتا۔

دیکھنے والوں نے یہ بھی دیکھا اور شسدر رہ گئے کہ جب پاکستانی وزیراعظم نوازشریف اپنے ہم منصب بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کے لئے چلے اور ٹھومک ٹھومک اپنے پندرہ قدم بڑھاتے ہوئے نریندرمودی کی جانب بڑھ رہے تھے تواِسی دوران دنیابھرکے لوگوں نے اپنے اپنے ٹی وی اسکرینوں پر آن ائیر دیکھائے جانے والے مناظر میں یہ بھی دیکھاکہ بھارتی وزیراعظم جنہوں نے تمام سفارتی ومہمان نوازی اور اخلاقی طورطریقوں کی دھجیاں بکھیریں کہ وہ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کو ویلکم یا خوش آمدیدکہنے کے لئے ایک دوقدم بھی آگے نہیں بڑھے بلکہ دنیاوالوں نے دیکھااور یہ سمجھاکہ مودی جہاں کھڑے تھے وہیں کبھی ایک ٹانگ تو کبھی دوسری ٹانگ ہلاتے رہے یا کیمروں کے سامنے دنیادکھاوے کے خاطرکھڑے کھڑے ہی اپنی ٹانگوں کو اِدھراُدھرکرتے رہے تاکہ دنیاکے سامنے یہ تاثرجائے کہ اُنہوں نے نوازشریف کا کھڑے ہوکراور دوقدم آگے بڑھ کر استقبال کیاہے جبکہ ایسانہیں تھاجیساوہ دنیاکو دیکھاناچاہتے تھے بھارتی وزیراعظم کی اِس حرکت کے دوران اِن کے چہرے پر بادشاہانہ مسکراہٹ تھی جبکہ وزیراعظم پاکستان نوازشریف اچھے اور قیمتی سوٹ بوٹ پہن کر بھی ذراذراسے سہمے ہوئے لگ رہے تھے بھارتی وزیراعظم بادشاہ اور پاکستانی وزیراعظم خطے میں قیام امن سمیت دیگرمعاملات میں اپنے کئی حوالوں سے مضبوط موقف کے باوجود بھی ڈرے ڈرے سے نظرآرہے تھے، جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بھارتی وزیراعظم پاکستانی وزیراعظم کی 30منٹ کی ملاقات کو جان بوجھ کر ایک گھنٹے تک کھینچ لے گئے اور پاکستانی وزیراعظم پر اپناایساراعب اور دبدباڈالاکہ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف مسئلہ کشمیر سمیت بلوچستان اور پاکستان کے شہر کراچی اور دیگر شہروں میں بھارتی مداخلت جیسے اپنے درست اور جائز معاملات اور نکات کو بھی بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے سامنے کھل کر پیش کرنابھول گئے، اُلٹاوہ اپنی بغیرکچھ کہے سُنے ، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ہاں میں ہاں ہی ملاتے رہے اور اِس کے سواوزیراعظم نوازشریف کچھ نہ کرسکے۔

ایسالگتاہے کہ بظاہرتو اِس ملاقات کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے وزیراعظم نوازشریف کے جنوبی ایشیا سے دہشت گردی کو جڑسے ختم کرنے کے لئے باہمی تعاون اور مدد کے لئے پیش کردہ ایک دوموقف کو تسلیم توضرورکرلیاہے اور اُنہوں نے جنوبی ایشیاسے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کرتے ہوئے خطے کو انسانی حقوق کی پاسداری اور دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی اور خطے کی تعمیروترقی کے خاطر جنوبی ایشیاسے دہشت گردی کے خاتمے کی حامی بھی بھرلی ہے اور اِس کابھی اقرارکرلیاہے کہ پاک بھارت کے آگے بڑھنے کا واحدراستہ جامع مذاکرات ہیں اور اِس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یہ بات بھی مان لی ہے کہ دہشت گردی پر بات چیت کے لئے دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیردہلی میں ملاقات کریں گے،جہاں اِس ملاقات کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اِس نقطے پرحامی بھری تو وہیں اُنہوں نے برملااِس کو بھی تسلیم کیاہے کہ خطے میں امن اور ترقی ، جنوبی ایشیا سے دہشت گردی کے خاتمے کے تعاون، بھارت کے ڈی جی بی ایس ایف، ڈی جی پاکستان رینجرز اور ڈی جی ایم اووز کی ملاقاتوں،پندرہ روزمیں ایک دوسرے کے ماہی گیروں کو کشتیوں سمیت رہا کرنے ،ایک دوسرے کے شہریوں کو مذہبی مقامات کی زیارت کے لئے تعاون اور ویزے جاری کرنے اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے انتہائی چالاکی سے لگے ہاتھوں وہی مرغے کی ایک ٹانگ والی ضد بھی ٹھونس دی اور پاکستانی وزیراعظم نوازشریف پر دباؤ ڈال کرمبنی حملوں کے کیس کو تیزرفتاری سے حل کرنے کی حامی بھرالی‘‘ اور آوازوں کے نمونے سمیت اضافی معلومات دینے کا فیصلہ کرنے سمیت اگلے سال سارک کانفرنس میں شرکت کے لئے دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی ہے‘‘ بھارتی میڈیاکے مطابق جہاں اتناکچھ ہواتو وہیں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستانی معصوم وزیراعظم نوازشریف کو اکیلاپاکر تین انتہائی اہم نکات بھی پاکستانی وزیراعظم کے سامنے پھیلاکررکھ دیئے اور کہا کہ’’ جناب ہماری آ پ کی یہ ساری باتیں اپنی جگہہ ٹھیک ہیں مگرنوازجی...! ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی پر ہمارے شدیدتحفظات ہیں،یہ کسی طوربھی قابلِ قبول نہیں،اور مودی نے سرحدپردراندازی کے واقعات اور پاک چین اقتصادی راہداری بھی اپنے تحفظات کھل کرسامنے رکھ دیئے جس پر پاکستانی وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی تحفظات اور اعتراضات یکسر مسترکردیئے اور نوازشریف نے انتہائی معصومانہ انداز سے دبے دبے لفظوں اور جملوں کے ساتھ مسئلہ کشمیرسمیت بھارتی مداخلت کا معاملہ تواُٹھایا مگر شائد ایسالگاکہ جیسے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی جو بادشاہانہ انداز سے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کے سامنے سینہ پھولاکر اور گردن تان کربیٹھے تھے اُنہوں نے اپنے سامنے بیٹھے محکوم پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کی سُنی ان سُنی کردی اور نوازشریف خاموش ہوکربیٹھ گئے جبکہ اس حوالے سے یہ بھی اطلاع ہے کہ بھارتی میڈیاکی رپورٹوں کے برعکس مشترکہ اعلامیئے میں مسئلہ کشمیر کا ذکرتک نہیں کیاگیا۔

جبکہ روسی شہر اوفامیں پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نوازشریف اور نریندرمودی کی ہونے والی ملاقات پر ہماری اپوزیشن سمیت کشمیری قیادت کا بھی یہی قوی خیال ہے کہ ’’نوازشریف نے نریندرمودی کی جانب اپنے قدم بڑھانے سے لے کر اِن سے مصافحہ کرنے تک اپنی باڈی لینگوج سے خود کو پکاخوشامدی اور نریندرکا غلام ظاہر کیاہے اور اِس دوران بھارتی (چائے بیچنے والا)وزیراعظم نریندرمودی کا جیساحقارت آمیزرویہ تھاوہ بھی کسی طرح قابل ِ قبول نہیں ہے،اور اِس پر یہ اور افسوس ناک ہواکہ ’’ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے کشمیرسمیت بھارتی مداخلت پر لب کشائی نہ کرنااور بھارتی وزیراعظم کے سامنے اپنے جائزاور درست موقف کے بارے میں ایک لفظ بھی نہ کہنااِس ساری ملاقات کو بے معنی کردیتاہے‘‘ اِس ساری ملاقات کے ڈرامے میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا رویہ ضرورت سے زیادہ ظالمانہ جبکہ پاکستانی وزیراعظم کی باڈی لینگوج غلام ابن غلام اور انتہائی فقیرانہ اور التجایہ سالگا...

ایسے میں اَب کیا وزیراعظم نوازشریف اور اِن کی کابینہ کے اراکین پاکستانی اور کشمیری عوام کو یہ بتاسکتے ہیں کہ وزیراعظم نوازشریف نے ساری ملاقات میں چپ کا روزہ کیوں رکھاہواتھا..؟؟اُنہوں نے بھارتی عیارومکاراورچالاک وزیراعظم نریندرمودی کے سامنے ڈرے بغیر کشمیراور بھارتی مداخلت پر اپناجائزہ اور درست موقف کا کھل کراظہارکیوں نہ کیا..؟؟ آج ساری پاکستانی قوم اور کشمیری عوام وزیراعظم نوازشریف کی کشمیرسمیت بھارتی مداخلت پرروارکھی گئی بے حسی اور بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے لئے جانے والے پندرہ قدموں سے لے کر ساٹھ منٹ تک خوشامدانہ اندازسے ڈرے سہمے بیٹھے رہنے والے ہر ہر عمل پر یہ سمجھتے ہیں کہ اِس سے نہ صرف بھارت میں اپنے کاروبارکو مستحکم کرنے والے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کی سُبکی ہوئی ہے بلکہ ساری دنیامیں پاکستانی عوام اور کشمیریوں کی بھی ذلت اور رسوائی ہوئی ہے اور دنیابھر میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کا غلط موقف گیاہے کہ جیسے پاکستانی اور کشمیری اپنے موقف میں کمزروہیں تب ہی نوازشریف نے ایسے کسی موقف کا اظہارنہیں کیاجس سے اِن کی مودی ملاقات کا تاثرغلط ہوتااور نریندرمودی ناراض ہوجاتے ...آج وزیراعظم نوازشریف کا خوشامدانہ رویہ دیکھ کر قوم یہ سوچنے سمجھنے اوریہ کہنے پر بھی مجبورہوگئی ہے کہ اِس سے تو اچھاتھاکہ وزیراعظم نوازشریف ملاقات سے ہی انکارکردیتے اِن کی اِتنی سُبکی تونہ ہوتی جتنی کہ آج پاکستان سمیت دنیابھر میں ہوگئی ہے۔
Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 899948 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.