دانت درد (Toothache)

قارئین !امید کرتا ہوں کہ آپ سب ٹھیک ہوں گے آپ سب کو گذشتہ عید مبارک ہو۔آج میں نے آپ کے لئے جس موضوع کا انتخاب کیا ہے وہ دانت کا درد ہے ۔یی ایسا درد ہے جس سے انسان بے چین ہو جاتا ہے اور کسی بھی کام کو کرنے کا دل نہیں چاہتا چلیں آج آپ کو مزید اچھے ٹوٹکے اور ہومیو پیتھک ادویات سے علہاج بتائیں گے۔

دوستو!سب سے پہلے ضروری ہے کہ آپ اپنے دانت ہر کھانے کے بعد صاف کریں اگر ایسا ممکن نہ ہو تو کم از کم دن میں دو دفعہ صبح اور شام کو سونے سے پہلے دانت صاف کرنے کا اپنا معمول بنا لیں۔ایسا کرنے سے آپ کے دانت صاف،چمکدار اور صحت مند رہیں گے۔خاص کر اپنے بچوں کی عادت بنا دیں۔دانتوں کو ہمیشہ کسی اچھی کمپنی کے برش سے صاف کریں اس کے علاوہ اچھی ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کریں۔

قارئین جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ دانت ہمارے لئے کیتنی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ جو کچھ ہم کھاتے ہیں اسے کھانے ،چبانے میں دانت ہی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اگر ان میں درد ہو جائے تو پھر غذا کا استعمال کرنا ہمارے لئے ناگزیر ہے۔دانت کے درد سے ہمارے باقی معمول زندگی بھی متاثر ہوتے ہیں۔جب بھی کھبی دانت میں درد ہو تو قریبی ڈینٹسٹ (Dentist)کو ضرور چیک کروا لیں۔ویسے بھی آپ سال ایک بار اپنے ڈاکٹر سے رابطہ ضرور کر لیا کریں۔

دانت کے درد کی کوئی بھی وجہ ہو سکتی ہے زیادہ تر دانت میں کیڑا لگنے کی وجہ سے دانت درد کرتا ہے اس کے علاوہ مسوڑوں کے ورم ہو جانے سے بھی دانت درد کرتا ہے۔دانت کی جڑ میں کسی قسم کا نقص پڑ جائے یا دانت ہلتے ہوں یہ سب بھی دانت کے درد کی وجہ بن سکتا ہے۔دانت درد میں ہم اکثر سنے سنائے ٹوٹکے آزماتے رہتے ہیں لیکن ان سے فائدہ کی بجائے نقصان ہو جاتا ہے۔آج آپ کو کچھ آزمودہ ٹوٹکے اور آزمودہ ہومہو پیتھک ادویات بتاؤں گا جن کے استعمال سے یقیناً آپ کو فائدہ ہو گا۔
چلیں چند دیسی ٹوٹکے دیکھتے ہیں۔
٭شہد کو اگر سرکہ میں ملا کر کلیاں کی جائیں تو اس عمل سے نہ صرف دانت مضبوط ہوتے ہیں بلکہ مسوڑوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔
٭دانت درد کی صورت میں لونگ کے پانچ ٹکڑے دانت کے نیچے رکھ لیں یا پھر لونگ کا تیل بھی استعمال کر سکتے ہیں روئی لے کر تیل میں ڈبو کر درد والی جگہ رکھ لیں جلد آرام آ جائے گا۔
٭دانت درد کی صورت میں گھر میں لہسن ہوتا ہے اسے چھیل کر گرم کریں اور پھر اس کو دانت درد والی جگہ پر رکھ دیں ۔
٭ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑا لے کر اس پر نمک لگا کر بھی دانت درد سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔
٭امرود کے پتے ابال کر کلیاں کرنے سے بھی درد میں افاقہ ہوتا ہے۔
٭تھوڑی سی کلونجی ابال کر اس میں شہد ملا کر کلیاں کریں دانت درد کم ہو جائے گا۔
٭مسوڑوں میں سوجن ہو تو سرسوں کے تیل میں نمک ملا کر رات کو لگا لیں ۔
دانت درد کا ہومیو پیتھک علاج:
٭پلاٹینگو میجر Q: اس دوا کو دانت پر لگانے اور پینے سے دانت کا درد ختم ہو جاتا ہے۔
٭بیلا ڈونا 30x:دانت میں شدید درد ہو مسوڑوں میں سوجن اور رخسار سوج جائے تو اس دوا کا استعمال کریں۔
٭کریا زوٹ 30x:اگر دانت نکلتے ہی گلنا سڑنا شروع ہو جائیں تو یہ دوا استعمال کریں۔
٭کیمولا30x:بچہ اگر دانت نکال رہا ہو اور چڑچڑا ہو ،اسہال اور پیٹ درد بھی ساتھ میں ہو تو اس دوا کو استعمال کریں۔
٭آرنیکا 30x:دانت نکلوانے کے بعد خون کو روکنے کے لئے اس دوا کا استعمال کریں
نوٹ:ادویات کا استعمال ہومیو پیتھک کے مشورے سے کریں۔مجھ سے رابطہ کے لئے www.facebook.com/hdrtanweer

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1924865 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More