انٹرویو میں ناکامی کے بہترین طریقے

آج کل نوجوانوں کو کوئی بھی نوکری کرنے کے لئے ،اسکالر شپ حاصل کرنے کے لئے یا پھر رشتے کے لئے متعدد دفعہ انٹرویو کا سامنا کرنا ہوتا ہے . کچھ لوگ با آسانی اس مرحلے کا سامنا کر لیتے ہیں جبکہ کچھ کے لئے یہ مرحلہ درد سر سے کم نہیں ہوتا. یہاں میں یہ بات بتاتا چلوں کہ آپ کی تعلیمی قابلیت اکثر لوگ انٹرویو سے پہلے امتحان میں جانچ چکے ہوتے ہیں . انٹرویو میں انھیں آپکی شخصیت کا جائزہ لینا ہوتا ہے نا کہ آپکی قابلیت کا. یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ بہترین تعلیمی قابلیت اور تعلیمی ریکارڈ کے باوجود آپ انٹرویو میں ناکام کیسے ہو سکتے ہیں.
1. دفتر میں موجود دوسرے لوگوں سے منفی باتیں ہی کریں جیسا کہ " انٹرویو تو بس ایک ڈھکوسلہ ہے امیدوار تو یہ سفارشی ہی بھرتی کریں گے ". یاد رکھیں کہ امیدواروں کے کمرے میں بس امیدوار ہی نہیں ہوتے ،آپ کا جائزہ لینے والے بھی اس روپ میں موجود ہوتے ہیں .
2. شکل پر غصّہ نما سنجیدگی طاری رکھیں ،کیوں کہ مسکرا کے بات کرنا گناہ کبیرہ ہے .
3. خدا نخواسطہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ جائے تو اس کے اثرات اپنے آپ پر حاوی کر کے بیٹھ جائیں.
4. مرد حضرات اپنے کوٹ کی جیب میں رنگین رومال سجا کرانٹرویو میں جایں اور خواتین شوخ لباس اور ایڑھی والا جوتا پہن کر جائیں.
5. دلہنوں کی طرح شرماتے ہویے کمرے میں داخل ہوں .
6. اپنا رویہ ضرورت سے زیادہ خود اعتماد یا بعد اعتماد رکھیں .
7. اپنی پچھلی ناکامیوں کا ذمہ دار اپنی کمپنی، دوستوں ، رشتہ داروں یا حالات کو ٹھہرائیں .
8. اپنے پچھلے باس کی جی بھر کر برائیاں کریں .
9. ضرورت سے بے حد زیادہ یا کم گفتگو کریں.
10. آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کبھی گفتگو نہ کریں .
11. انٹرویو لینے والے سے بلا وجہ بحث میں الجھ جائیں .
12. اپنے غلط جوابات پر دیدہ دلیری سے دلائل دیں .
سلیط احمد
About the Author: سلیط احمد Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.