جناب ناصر ملک صاحب کا تعارف


ناصر ملک 15 اپریل 1972ء کو چوک اعظم (ضلع لیہ) میں پیدا ہوئے۔ انٹر میڈیٹ اور 1991ء میں پنجاب میڈیکل فیکلٹی ٹاپ کرتے ہوئے کالج سے فارغ التحصیل ہوئے۔ گریجویشن اور ایم اے (اسلامیات) کرنے کے بعد سلسلہ تعلیم کو خیرباد کہہ دیا۔اُن کے ادبی سفر کا آغاز1985ء میں ہوا۔بچوں کے ایک ماہنامہ میں پہلی کہانی شائع ہوئی جب وہ آٹھویں جماعت کے طالب علم تھے۔پھر یہ سلسلہ قومی اخبارات تک پھیلتا چلا گیا۔ یہی سلسلہ اُن کو 1986ء میں لاہور کے ایک ادبی جریدے میں لے آیا جہاں اُن کی فنی وتخلیقی صلاحیتوں کو بے حد نکھار ملا۔ابتدائی مراحل میں ہی اُن کی سلسلے وار کہانی ’’سحر ‘‘ نے اُن کو ملکی سطح پر روشناس کرادیا۔وہ ایک روشن خیال ادیب،ملک کے معروف افسانہ نگار، تاریخ کے اَن تھک محقق اور میٹھے لہجے کے شاعر ہیں۔ان کے قلم کی روانیوں نے کئی شاہکار تخلیق کئے اور اپنی نثر نگاری، ناول نگاری، شاعری اور صحافتی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ناصرملک نے اپنے لفظوں سے ایسی خوبصورت تحریروں کو ادب کا حصہ بنایا کہ ادب سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں میں انہیں انفرادی مقام حاصل ہوگیا۔ 1993ء کو اُن کی یادداشتوں پر مشتمل پہلی انگلش کتاب "Golden Memories" شائع ہوئی۔1993ء میں اُن کا اردو ناول ’’پتھر‘‘ کتابی صورت میں شائع ہوا۔1995ء میں ان کے شاعرانہ افکار پر مبنی پہلی اردوکتاب ’’یہ سوچ لینا‘‘ شائع ہوئی۔1996ء میں اُنہوں نے اَدبی میگزین ’’شاہکار‘‘ کا ماہ بہ ماہ اجراء کیا جو سال بھر تواتر کے ساتھ شائع ہوا اور مابعد مالی وسائل نہ ہونے کے باعث تعطل کا شکار ہوگیا۔ 2002ء میں اُن کی تاریخی تحقیق پر مبنی ضخیم کتاب ’’انسائیکلو پیڈیا آف لیہ‘‘ شائع ہوئی۔ ان کی کتاب ’’لیہ دی تاریخ‘‘ پر انہیں مسعود کھدر پوش ایوارڈ اور پنجابی ادبی ایوارڈ ملے۔ اُن کے مجموعہ ہائے کلام ’’جان ، جگنو اور جزیرہ‘‘ ، ’’ہتھیلی‘‘، ’’غبارِ ہجراں‘‘ اور ’’تریل ‘‘ (پنجابی) شائع ہو چکے ہیں۔ان کے ادبی زادِ راہ میں دو ناول ’’زادِ سفر‘‘ اور ’’تماشائے عشق‘‘ بھی شامل ہیں۔ وہ ہمہ رُخ اور مسلسل لکھنے کے عادی ہیں۔ اُن کے افسانے اور تحریریں ملک کے قدآور ڈائجسٹوں (سب رنگ ، سسپنس ، سرگزشت ، جاسوسی ڈائجسٹ ، نازنین ، اردو ڈائجسٹ وغیرہ) میں تواتر کے ساتھ شائع ہوکر لاکھوں مداح قارئین تک پہنچتی رہتی ہیں۔ اُن کا پنجابی کلام ’’لہراں‘‘ اور ’’پنچم‘‘ میں شائع ہوتا ہے۔ روزنامہ نوائے وقت ملتان میں اُن کا ’’شہرِ خیال‘‘ کے عنوان سے مستقل کالم شائع ہوتا ہے۔ انہوں نے اردو ادب کی خدمت کا بیڑہ اٹھاتے ہوئے خالصتاً ادبی ویب سائٹ ’’اردو سخن ڈاٹ کام‘‘ کا اجراء کیا جو بذات خود بہت بڑا کام تھا جسے انہوں نے بڑی کامیابی سے سرانجام دیا۔
Books (books):[edit]
1. Golden Memories (Notes, English) 1993
2. Pathar پتھر (Novel, Urdu), 1993
3. Yeh Soch Lena یہ سوچ لینا (Poetry, Urdu) 1995
4. Encyclopaedia of Layyah انسائیکلو پیڈیا آف لیہ(History, Research, Urdu), 2002
5. Ghubar e Hijran غبارِ ہجراں (Ghazal / Poems, Urdu & Punjabi), 2008
6. Layyah Di Tareekh لیہ دی تاریخ (Research, Punjabi), 2008
7. Jan, Jugnoo aor Jazeerah جان، جگنو اور جزیرہ (Ghazals / Poems, Urdu), 2009
8. Trail تریل (Poems, Punjabi), 2009
9. Hathailee ہتھیلی (Ghazals/Poems, Urdu), 2010
10. Tamasha e Ishq تماشائے عشق (Novel, Urdu) 2011
11. Zaad e Safar زادِ سفر (Novel, Fiction, Urdu) 2011
12۔Jannat جنت (Novel, Romantic and social, Urdu) 2013
13. Aatish Zaad آتش زاد (Novel, Romantic, Social, Fiction, Urdu) 2013
14. Samia سامعہ (Urdi Poetry Collection, Ghazals & Nazms) 2013
Under Publishing Books:[edit]
1. Musafir مسافر (Social Novel, Fiction, Urdu Duniya - اردو دنیا -
2. Lamp Wali Larki لیمپ والی لڑکی (Biography of Florence Nigtingale, Urdu)
3. Raakh راکھ Urdu Poetry & Prose Collection.
Various literary efforts:
1.. 1987 to 1985 children's magazines, newspaper stories.
2. 'Aadab e Arz' ’’آداب عرض‘‘ Monthly 1993 to 1986 in Lahore, stories / fiction.
3. 'Shahkar' ’’شاہکار‘‘ Layyahh issued monthly in 1996. This magazine from January 1996 until February 1997, published, regularly.
4. Research on literary figures of Layyah in 2002.
5. Daily Newspaper'Nawa-e-Waqt' publications of a regular column entitled' Shehr e Khial, شہرِ خیال from 2006 til ongoing.
6. 2007, 2010 (still ongoing) Monthly 'Sab Rang' Karachi, Karachi Monthly 'suspense', Monthly 'Urdu Digest' Lahore, Monthly Digest 'Jasoosi'Karachi, Long fiction stories.
7. Since 2008, the monthly publication in 'Business Focus' Karachi.
8. Layyah political, cultural and literary history of research on the trip.
9. Urdu and Punjabi literature for publication in 2009 of launching, www.urdusukhan.com.
10. Associated with ancient and the novel projection of undeveloped area Indus .
11. Participation in Numerous Mushairay, Concerts, Literary Functions, Literary events, Training camps, Study tours, Seminars, etc.
Literary awards in recognition of services
1. Nasim e Layyah Award 2004
2. Nasim e Layyah Award 2005
3. B.B. Award for Literature 2008
4. Union Awards 2008
5. Nasim e Layyah Awards 2008
6. Masud Khaddar Posh Awards 2008
7. Punjab Awards 2008
8. Neelab Awards 2009
8. Tamir e Adab Award for Literature 2010
ذیل میں ان کے کلام سے چیدہ چیدہ اشعار آپ کے حسنِ مطالعہ کی نظر کرتے ہیں۔
میزپر چائے کے دو بھاپ اڑاتے ہوئے کپ
اور بس سامنے رکھا ہے ملاقات کا دُکھ
وہ شخص جنونی ہے مجھے مار نہ ڈالے
یا میری محبت میں نہ مرجائے کسی روز
مارا نہ اسے قید کیا جیت کے ہم نے
سانس لینے سے چوڑیاں ٹوٹیں
آج وہ اس قدر اکیلا ہے
لوٹ جانے کا راستہ ڈھونڈو
اے پرندو!شجر اکیلا ہے
مرحوم کا ہونا تھا،نہ ہونے جیسا
اس قبر کے کتبے کو اتارا جائے
زندگی کیوں اجاڑ دی ناصر
باپ ترکے میں دے گیا تھا کیا؟
اور کتنی بار پوچھو گے مجھے کیا ہو گیا
عشق لاحق ہو گیا اور با خدا دل سے ہوا
زمیں پہ خون تھوکنے کے ساتھ ساتھ میں
فضا میں چند قہقہے اچھال ہی نہ دوں
میری ہجرت پہ ترا رونا کیا؟
روک لیتا ،میں اگر بار نہ تھا

بشکریہ (وکی پیڈیا، معظم علی اعوان، رفیع رضا، احمد سجاد بابر، مظہر نیازی)
 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 332 Articles with 510059 views I am honest loyal.. View More