دس سبزیاں دس فوائد

قارئین!امید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے مجھے معلوم ہے کہ آپ میرے مضامین کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں ۔مجھے اپنی فیس بک پر کئے گئے آپ کے مسیجز سے اندازہ ہو جاتا ہے۔اس سے پہلے میں دس پھل دس فوائد تحریر کر چکا ہوں اور میں ہماری ویب کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے میرے مضمون کو سپیشل ایفکٹ کے ساتھ آپ کے سامنے پیش کیا ۔اور مجھے امید ہے کہ اس مضمون کو بھی آپ کے لئے سپیشل ایفکٹ کے ساتھ ہی پیش کیا جائے گا۔آپ لوگوں نے بھی میرے مضمون کو بہت سراہا اس کے لئے بھی میں آپ کا شکر گزار ہوں ۔چلیں اپنے اصل موضوع کی جانب بڑھتے ہیں ۔


1۔مولی کے فوائد:
۱۔مولی پیشاب آور سبزی ہے۔
۲۔مولی قبض کشا بھی ہے۔بواسیر میں بھی مفید ہے۔
۳۔گردے اور مثانہ کی پتھری میں کھانا فائدہ مند ہوتا ہے۔
۴۔فاسد مادوں کا جسم سے اخراج کرتی ہے۔
۵۔مولی خارش اور جلن کے لئے بھی مفید ہے۔
۶۔مولی خون صاف کرتی ہے اس لئے معدے اور جگر کے امراض میں فائدہ مند ہے۔
۷۔مولی کھانوں کو ہضم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
۸۔بلغم کے اخراج میں مدد گار ہے۔
۹۔چہرے پر ماسک کی شکل میں لگایا جائے تو یہ جلد کو صاف کر دیتی ہے۔
۱۰۔کھانسی،نزلہ اور زکام میں مولی کا استعمال فائدہ مند ہے۔

2۔بینگن کے فوائد:
۱۔یہ آئرن کی کمی میں کھانا فائدہ مند ہے۔
۲۔دل کے امراض میں بینگن کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
۳۔خون کو صاف کرتا ہے۔
۴۔یہ دانتوں کی تکلیف میں کھانا کارگر ہے۔
۵۔یہ دمہ کے مریضوں کے لئے کھانا مفید ہے۔
۶۔بیگن کھانا دماغ کے لئے فائدہ مند ہے۔
۷۔معدہ کو طاقت دیتا ہے۔
۸۔جن خواتین و حضرات کو بھوک کی کمی ہو وہ بینگن کا استعمال کریں ۔بینگن بھوک بڑھاتا ہے۔
۹۔کولیسٹرول کے لیول کو نارمل رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
۱۰۔السر میں کھانا فائدہ مند ہے۔

3۔پالک کے فوائد:
۱۔پالک پٹھوں کے لئے مفید ہے۔
۲۔بلڈ پریشر کے لئے بہتر ہے۔
۳۔کینسر سے بچاتی ہے۔
۴۔ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے پالک کھائیں۔
۵۔جلد کو نکھارنے میں مدد گار ہے۔
۶۔خون میں شوگر کی سطح کو نارمل رکھنے میں مدد کرتی ہے۔
۷۔پالک کے استعمال سے پرانی سے پرانی قبض ختم ہو جاتی ہے۔
۸۔فولاد کی کمی کی صورت میں پالک کا استعمال کریں۔
۹۔پالک کھانا بینائی کے لئے فائدہ مند ہے۔
۱۰۔سرطان سے محفوظ رکھتی ہے۔

4۔چقندر کے فوائد:
۱۔جسم سے چربی کو کم کرتا ہے۔
۲۔جلد ک و تازہ اور چمکدار بناتا ہے۔
۳۔خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔
۴۔دماغی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے۔
۵۔خون سے فاسد مادوں کا خاتمہ کرتا ہے۔
۶۔چقندر کا جوس پینے سے بخار میں افاقہ ہوتا ہے۔
۷۔چقندر ہدٰوں اور ناخنوں کے لئے مفید ہے۔
۸۔چقندر جوڑوں کے دردوں،نمونیا اور قبض کو رفع کرتا ہے۔
۹۔چقندر ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد گار ہے۔
۱۰۔چقندر کا جوس پیا جائے تو یہ متلی اور قے سے نجات دلاتا ہے۔

5۔کریلے کے فوائد:
کریلا دافع بخار ہے۔
۲۔ذیابیطس میں کریلے کا استعمال فائدہ مند ہے۔
۳۔کریلا پیشاب اور خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
۴۔کریلے کے استعمال سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔
۵۔یرقان میں کریلے کا استعمال مفید رہتا ہے۔
۶۔خون کی خرابی سے نکلنے والے پھوڑے اور پھنسیوں میں کریلے کا استعمال جلد صحت مندی کی علامت ہے۔
۷۔کریلے کا مسلسل استعمال جذام جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھتا ہے۔
۸۔کریلے ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہیں۔
۹۔کریلا آنکھوں کے امراض میں بھی مفید ہے۔
۱۰۔کریلا خشک و تر خارش میں کھانا فائدہ مند ہے۔

6۔بھنڈی کے فوائد:
۱۔بھنڈی پیچش میں کھانا فائدہ پہنچاتی ہے۔
۲۔بھنڈی کا استعمال مردوں کے لئے مفید ہے۔
۳۔بھنڈی پیشاب کی جلن کو ختم کرتی ہے۔
۴۔بھنڈی احتلام و جریان کے امراض میں فائدہ مند ہے۔
۵۔سوزاک کے مرض میں بھنڈی کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
۶۔آنتوں کے مرض میں بھنڈی کا استعمال فائدہ مند ہے۔
۷۔بھنڈی کے استعمال سے آنکھوں کی روشنی تیز ہوتی ہے۔
۸۔بھنڈی میں فولیٹ پایا جاتا ہے اس لئے یہ حاملہ خواتین کے لئے کھانا فائدہ مند ہے۔
۹۔بھنڈی ہمیں ٹھنڈ اور زکام سے محفوظ رکھتی ہے۔
۱۰۔بھنڈی کے استعمال سے جلد کی صحت میں بہتری آتی ہے۔

7۔گاجر کے فوائد:
۱۔گاجر کھانسی،دمہ اور سینے کے درد میں مفید ہے۔
۲۔جگر اور دماغ کو طاقت دیتی ہے۔
۳۔آنکھوں کی بینائی کو تیز کرتی ہے۔
۴۔قبض کشا ہے۔
۵۔مردوں کی منی کو گاڑھا کرتی ہے۔
۶۔آنتوں کی سوزش سے محفوظ رکھتی ہے۔
۷۔گاجر کا جوس ہڈیوں ،ناخنوں اور بالوں کے لئے بھی مفید ہے۔
۸۔چہرے کی پیلاہٹ کو دور کرتی ہے اور رنگ نکھارتی ہے۔
۹۔گردے اور مثانے کی پتھری میں اس کا استعمال فائدہ مند رہتا ہے۔
۱۰۔پانی کی کمی کو دور کرتی ہے۔

8۔آلو کے فوائد:
۱،جسم کو طاقت دیتا ہے اور لاغری ختم ہو جاتی ہے۔
۲۔آلو معدے کے ورم میں مفید ہے۔
۳۔آلو پیشاب آور ہے۔
۴۔آلو تیزابیت ختم کرنے میں مددگار ہے۔
۵۔آلو یورک ایسڈ کو خارج کرتا ہے۔
۶۔معدے اور انتڑیوں کی خرابی میں آلو کا استعمال مفید ہے۔
۷۔آلو منی پیدا کرتا ہے اور اسے گاڑھا کرتا ہے۔
۸۔آلو جوڑوں اور پٹھوں کے دردوں میں فائدہ مند ہے۔
۹۔آنکھوں کے ورم میں آلو کے چھلکے رکھنے سے آرام ملتا ہے۔
۱۰۔گھٹیا کے درد میں آلو کا استعمال فائدہ مند ہے۔

9۔ٹماٹر کے فوائد:
۱۔ٹماٹر بھوک لگاتا ہے اور کھانا ہضم کرنے میں مدد گار ہے۔
۲۔ٹماٹر خون پیدا کرتا ہے،خون کی خشکی دور کرتا ہے اور خون کو صاف کرتا ہے۔
۳۔ٹماٹر قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔
۴۔کمزور اور مریضوں کے لئے ٹماٹر کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
۵۔ٹماٹر کے استعمال سے معدہ درست رہتا ہے۔
۶۔ٹماٹر دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔
۷۔ٹماٹر قوت باہ میں اضافہ کرتا ہے۔
۸۔گردوں میں زہرہلا پن کو دور کرتا ہے۔
۹۔ٹماٹر بواسیر اور تلی کے امراض میں بھی مفید ہے۔
۱۰۔شوگر کے مریضوں کے لئے اس کا استعمال ضروری ہے کیونکہ یہ پیشاب میں موجود شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔

10۔پیاز کے فوائد:
۱۔پیاز بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔
۲۔جسم م یں کولیسٹرول کی سطح کو نارمل رکھتا ہے۔
۳۔پیاز ہمیں دل کے امراض سے بچاتا ہے۔
۴۔پیاز کھانے سے کینسر جیسی موذی بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
۵۔پیاز پھیپھڑوں کے کام کرنے کے نظام کی مدد کرتا ہے۔
۶۔پیاز کا روزانہ استعمال شوگر کے مرض سے محفوظ رکھتا ہے۔
۷۔دمہ کی صورت میں کچی پیاز کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
۸۔پیاز کا استعمال موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
۹۔گرمیوں میں اگر پیاز کا استعمال کیا جائے تو یہ ہمیں لو لگنے سے بھی بچاتا ہے۔
۱۰۔کچی پیاز کا استعمال ہیضہ سے محفوظ رکھتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1925102 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More