(۱) بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
․ مفکر اسلام مولا نا سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمۃ اﷲ علیہ کا خاندانی تعلق
اہل بیت رسول ﷺ سے ہے جو چودہ سو سال سے منبع رشد و ہدایت اور مزکی ومربی
قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق تذکیہ نفوس کرتے چلے آرہے ہیں موجودہ صدی
میں اﷲ تعالیٰ نے اسی خاندان سے تجدید احیائے دین کے لئے مولانا سید ابو
الاعلیٰ مودودیؒ کو چنا جو قرآن و سنت کی بنیاد پر اسلامی نظام کے نفاذ کی
جدو جہد کریں مولانا نے اپنے اسلاف کے کام کو آگے بڑھاتے ہوئے قرآن و حدیث
کو آسان زبان میں نسل نو کو روشناس کرایا جس سے پوری دنیا کے تعلیمی اداروں
میں نصاب کے طور پر پڑھایا جانے لگا اوراس تحریک کی بدولت ہزاروں غیر
مسلموں کواسلام کی دولت نصیب ہوئی۔ ․ ﴿شجرۂ نسب مولانا سید ابو الاعلیٰ
مودودی رحمۃ اﷲ علیہ﴾ ٭السید ابو الاعلیٰ مودودیؒ ۱۳۲۱ھ ٭السیدالمولوی احمد
حسنؒ متوفی ۱۳۳۹ھ ٭المتقی الزاہدسید حسنؒ ۱۳۲۱ھ ٭السید التقی وارث علیؒ
۱۲۵۴ھ ٭السیدالعارف شاہ عبد المعزؒ ۱۱۹۹ھ ٭السید الحافظ شاہ عبد الوالی ؒ
۱۱۵۷ھ ٭السیدالناسک شاہ عبدالباقی ؒ ۱۱۱۰ ھ ٭السید المحدث شاہ عبد الہادیؒ
۱۰۸۲ھ ٭السید الزاہد شاہ عبد الشکورؒ ۱۰۴۰ھ ٭السید المتورع شاہ عبد الغنیؒ
۹۸۶ھ ٭السید المتکلم شاہ عبد الصمدؒ ۹۸۶ھ ٭السید الفقہ شاہ عبد الحیؒ ۹۴۷ھ
٭السید الفاضل النبیل ثقہ الدین شاہ عبد العلیؒ ۹۲۲ھ ٭السید العلامہ منتخب
الدین شاہ ابو الاعلیٰ جعفرؒ ۹۱۶ھ ٭السید العلام ناصح الدین محمد شاہ
خواجگیؒ ۸۲۴ھ ٭السید الخاشع نظام الدین علیؒ ۸۰۸ھ ٭السید الحفید العارف قطب
الدین ابو احمدؒ ۷۵۴ھ ٭السید الزاہد تقی الدین محمدؒ ۷۳۵ھ ٭السیدالمتالہ
اوحد الدین احمد ؒ ۷۱۲ھ ٭السید الضابط ضیا ء الدین محمد ؒ ۶۹۹ھ ٭السید
الناسک قطب الدین محمدؒ ۶۸۰ھ ٭السید العابد نظام الدین احمدؒ ۶۲۴ھ ٭السید
التقی رکن الدین محمدؒ ۶۳۵ھ ٭السید الفقیہ نجم الدین ابو احمدؒ ۵۷۷ھ ٭السید
المشائخ قطب الدین مودود چشتی ؒ ۵۲۷ھ ٭السید الطائفہ ابو یوسف یعقوب چشتی ؒ
۴۵۹ھ ٭السید العارف ابو الحسن محمد ؒ ۴۰۶ھ ٭السید النبیل ابو النصرسمعانؒ
۳۹۸ھ ٭السید المجتہدابو جعفر ابراہیمؒ ۳۷۰ھ ٭السید الورع الجواد ابو عبد اﷲ
محمدؒ ۳۵۲ھ ٭السید العابد ابو محمد الحسینؒ ۳۲۴ھ ٭السید الزاہدابوابراہیم
عبد اﷲ علی اکبرؒ ۲۹۲ھ ٭الامام الصابر ابو الحسن علی النقی رضی اﷲ عنہ ۲۵۴ھ
٭الامام الجواد ابو جعفر محمد التقی رضی اﷲ عنہ ۲۲۰ھ ٭الامام المحسن
ابوالحسن علی رضا رضی اﷲ عنہ ۲۰۳ھ ٭الامام الزاہد ابو الحسن موسیٰ الکاظم
رضی اﷲ عنہ ۱۸۳ھ ٭الامام الزکی ابو عبد اﷲ جعفر الصادق رضی اﷲ عنہ ۱۴۸ھ ٭سادۃ
العلام ابو جعفر محمد الباقر رضی اﷲ عنہ ۱۱۴ھ ٭الام الہمام علی زین
العابدین رضی اﷲ عنہ ۹۴ھ ٭سید الشہداء امام حسین رضی اﷲ عنہ ۶۱ھ ٭ امام
المتقین حضرت علی کرم اﷲ وجہہ ۴۰ ھ
․
|