محمد علی جناح کو ٹھکرانے والوں کا انجام کیا ہو گا؟

محمدعلی جناح جیسا لیڈ ر ملک پاکستان کی سرزمین نے کبھی کبھی جناہے محمد علی جناح وہ تھا جس نے پاکستان بنایا تھا ۔ محمد علی جنا ح کا جتنابھی احسان ادا کیا جائے کم ہے مو جودہ نام نہاد سیاستدانوں نے محمد علی جنا ح کو ٹھکرادیا ہے احسان مند ہو نا چاہیے انھیں اس محمد علی جناح کا جس نے" کلمہ طیبہ "کے نام پر پاکستان بنایا تھاایک آزادریاست بنائی تھی ایک مملکت وجود میں لائی تھی ا س محمد علی جناح کو آج ٹھکرا یا جارہا ہے تصو ر کریں اگر یہ پاکستان نہ ہو تا تو کیا ہو تا اگر یہ پاکستان نہ ہوتا تو آج میاں نواز شریف وزیر اعظم کے تخت پر نہ بیٹھا ہوتااور اگر یہ مسلم لیگ ن کی قیادت نہ ہوتی تو کوئی سیاسی د ہشت گردجماعت ملک توڑنے کی بات نہ کرتی کوئی فوج کے خلاف اپنی زبان استعمال نہ کرتاہمارے ملک کی فوج کو ہر اس سیاسی جماعت نے آڑے ہاتھوں لیاجس کابھارت یا س کی ایجنسی ر اء کے ساتھ ملوث ہونے یا فنڈگ کا الزام پایا گیا۔فوج کے خلاف بیانات دینا اپنے گریبان پر ہاتھ ڈالنے کے مترادف ہے مودی سرکار کے خلاف بیان دینے کے معاملے کو اٹھا یا جائے توہمارے ملک کے وزیر اعظم کی چپ الامان الحفیظ ۔سود خور، صنعتکارانہ و کارو باری ذہنیت کے مالک میاں نواز شریف نے قوم کے سامنے مودی سے مذاکرات کا ڈھونگ رچاکر بھارت میں اپنی ملوں کے کاروبار کو بڑھوتری دی اور ملک پاکستان کے نام کو بھات میں داغ دار کروادیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مودی نے پاکستان کے خلاف وہ کچھ اگلا ا گرکسی میں غیرت مسلمانی جاگے تو مودی کا سر قلم کرکے سوا نیزے پر لٹکادے۔ خدا سلامت رکھے اس نوجوان باہمت و نڈر سپہ سالا ر جنرل راحیل شریف کوجس نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ۔ملک میں جہاں کہیں بھی کوئی ناگہانی واقعہ ہوتا ہے تو آرمی چیف پہلے پہنچتا ہے میاں صاحب سیکورٹی خدشات کا بہانہ کرکے ٹال مٹول کردیتے ہیں اگر ہر جگہ آرمی چیف نے پہنچنا ہے تو ان نام نہاد تمام سیاستدانوں کے نام ای سی ایل میں ڈ الے جائیں اور تا حیات نظر بندکرکے ان کے اساسے سپریم کورٹ کے حوالے کیے جائیں اور ملک میں مارشل لاء نافذ کیا جائے تاکہ شریف برادران کا قلع قمع ہوسکے اور ملک فلاح کی راہ پر گامزن ہو سکے۔محمد علی جناح کی اس قوم کے نو جوانوں سے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں لیکن افسوس آج ہماری صفوں میں اتحاد نہیں رہا ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان قیادت ملکی با گ دوڑ سنبھالنے کے قابل ہوجاٍئے اگر اب بھی بلدیاتی انتخابات میں عوام نے انھی چوروں، لٹیروں کو منتخب کیا تو الامان الحفیظ
Nawab Zada Sufyan Iqbal
About the Author: Nawab Zada Sufyan Iqbal Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.