شہد کے فوائد

شہد ہمارے لئے خدا کی طرف سے ایک قدرتی انمول تحفہ ہے۔شہد قدرت کی بنائی ہوئی مکھی اور قدرتی نباتاتی پھولوں کے رس سے تیار ہوتا ہے۔یہ نہایت ہی فائدہ مند اور صحت مند ہے۔شہد مکھیوں کے لعاب اور پھولوں کے رس سے بنتا ہے ۔پھر مکھیاں اپنا چھتہ تیار کرتی ہیں اور سارا رس اس میں جمع کرتی رہتی ہیں ۔اور اسطرح قدرت کا یہ انمول تحفہ ہمارے کام آتا ہے۔اگر آپ بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو شہد کو اپنی روزانہ کی خواراک کا حصہ ضرور بنائیں۔شہد میں وٹامن سی اور ای بھی موجود ہیں۔اگر شہد کو اپنے خون میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو شہد کو پانی میں ملا کر استعمال کیا جائے یوں یہ چند منٹوں میں ہمارے خون میں شامل ہو جائے گا۔شہد نہ صرف ہمارے جسم بلکہ دماغ کو بھی طاقت اور توانائی مہیا کرتا ہے۔

دوسری غذاؤں کی طرح پاکستان میں شہد میں بھی ملاوٹ کی جاتی ہے۔اس لئے اپپ کی راہنائی کے لئے میں یہاں چند معلومات دع راہا ہوں جس سے آپ خالص شہد کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔خالص شہد کی پہچان کے لئے چند طریقے درج ذیل ہیں۔
۱۔ایک گلاس میں پانی لیں اور اس میں شہد کے چند قطرے ٹپکا دیں ۔اگر وہ اسی طرح پانے پر موجود رہیں تو خالص شہد ہے۔کیونکہ باقی اگر شیرہ سے تیار کیا گیا ہو گا تو پانی ما ڈالتے ہی حل ہو جائے گا،جبکہ خالص شہد پانی میں فوراً حل نہیں ہوتا۔
۲۔نمک کی ایک ڈلی لے کر اسے شہد پر لگائیں پھر اس شہد کو چکھیں اگر نمکین نہ ہو تو یہ خالص شہد ہے۔
۳۔شہد کا ایک قطرہ کسی کاغذ پر ڈالیں اس کاغذ کو ترچھا کریں اگر شہد کاغذ پر لگے بغیر گر جائے تو خالص ہے۔
۴۔کسی نے ایک اور مشورہ دیا تھا کہ اگر روٹی پر شہد لگا کر کتے کے آگے ڈالا جائے تو وہ روٹی نہ کھائے تو خالص شہد ہے۔کیونکہ کتا شہد نہیں کھاتا۔
۵۔ایک موم بتی کے یس حصے کو جس پر آگ لگائی جاتی ہے شہد میں ڈال کر جھٹک دیں۔پھر آگ لگائیں اگر آگ لگ جائے تو شہد خالص ہے۔
۶۔ایک سفید کپڑا لے لیں اس پر چند قطرے شہد کے ڈال کر دھو لیں اگر داغ نہ پڑے تو شہد خالص ہے۔
شہد ایک مکمل غذا ہے اور یہ کئی بیماریوں کے خلاف معدافعت رکھتا ہے ۔قران مجید میں بھی اس کا ذکر کیا گیا ہے اور اس کو شفا دینے والا کہا گیا ہے اور ہمارا اس پر مکمل یقین ہے ۔دوستو یہ ایسی غذا ہے جس کا کوئی سائیڈ ایفکٹ نہیں ہے۔یعنی یہ اس سے انسان کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچتا ۔شہد نہ صرف کھانے بلکہ یہ ہماری جلد کے لئے بھی فائدہ مند ہے اگار اس کو چہرے پر لگایا جائے تو چہرہ میں نکھار آ جاتا ہے اور دانوں سے نجات حاصل ہوتی ہے۔چلیں قارئین اب شہد کے فوائد جانتے ہیں۔
٭شہد ہمارے جسم سے چربی کا خاتمہ کرتا ہے اور موٹاپا کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
٭اگر بچوں کو نیم گرم پانی میں شہد ملا کر استعمال کروایا جائے تو کھانسی اور بلغم سے نجات مل جاتی ہے۔
٭اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے یا زخم بن جائے اس پر شہد لگایا جاسکتا ہے۔
٭شہد دل کو طاقت اور جگر کی کمزوری دور کرتا ہے۔
٭شہد کو زیتون کے تیل کے ساتھ ملا کر لعنے سے گردوں کی پتھری نکلنے میں آ سانی ہوتی ہے۔
٭شہد کا استعمال بد ہضمی میں مفید ہے۔
٭اگر نہار منہ ہر روز صبح دو گلاس نیم گرم پانی مین اس کا استعمال کیا جائے تو پرانی سے پرانی قبض کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
٭چھوٹے بچوں کے پیٹ درد میں شہد کے ساتھ عرق سونف ملا کر دعنا فائدہ مند ہے۔
٭شہد کا استعمال آنتوں کے زخموں میں بھی مفید ہے۔
٭شہد جوڑوں کے دردوں میں بے حد مفید پایا گیا ہے۔
٭ایسی خواتین جن کی ہڈیاں بھربھری ہو رہی ہوں وہ روزانہ ایک چمچ شہد کا استعمال کریں۔
٭شہد خواتین کے چہرے کو نکھارنے میں بھی مدد گار ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1924940 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More