بے نظیر کا قاتل زرداری ہے یا مشرف

آپ مجھ سے متفق ہوں یا نہ ہوں .اس سے مجھے یا کسی پاکستانی کو کوئی فرق نہیں پڑتا .کیونکہ میں ذاتی طور پر بڑے وثوق سے کہ رہا ہوں .بغیر کسی ثبوت کے کہ پاکستانی عوام کسی بھی شعبے میں خود کفیل ہو یا نہ ہو .مگر تجزیہ کرنے میں اپنی راۓ ٹھونسنے میں بحث کرنے میں اور ہر طرح کی گفتگو کرنے میں آزاد بھی ہے خود مختار بھی ہے اور خود کفیل بھی ہے .اس کی وجہ یہ ہے .کہ جب سے ٹی.وی .چینل کی بھرمار ہوئی ہے خود رو پودوں کی طرح .اس وقت سے پاکستان کا ہر شہری اپنا فیصلہ عدالت کے فیصلے سے پہلے سنا دیتا ہے .کیونکہ میڈیا چینل راتوں رات اس طرح وجود میں آ رہے ہیں جس طرح بارش کے بعد مینڈک اور مختلف غیر ضروری پودے اپنے آپ زمین سے نکل آتے ہیں .اور پھر اس کے بعد سونے پی سوہاگہ والی بات یہ ہوئی .کہ وافر پیسہ وافر لوفر اشتہارات کی بھر مار سے کچھ ایسے اینکر اس فیلڈ میں آ گہے ہیں .جب کے پاس جرنلزم میں ماسٹر کی ڈگری کو تو چھوڑو .شاید دوسری ڈگری بھی نہ ہو .مگر سفارش اور ان کے پیچھے وہ کچھ تھا اور ہے .جو اس ملک کے چینل کی ضرورت تھی .وہ ہے جھوٹ فریب اور خیانت .جسے کہا جاتا ہے سب چلتا ہے .بابا یہاں ہر کوئی ہر بھاؤ میں بکتا ہے .اشتہار کی شکل میں دس ہزار لینے نکلے تھے اس نے آگے سے پانچ سو تھما دیا .چلو خیر کوئی بات نہیں .دس ہزار بنتا تھا اس نے ایک لاکھ چپ کر کے بند لفافے میں تھما دیا .چلو کوئی بات نہیں .تو بات ہو رہی تھی بینظیر کے قاتل کی ..تو آپ پاکستان کے کسی کونے میں چلے جایں.کسی گلی میں چلے جایں.چاۓ کے کھوکھے پر چلے جایں کسی فائیو سٹار ہوٹل پر چلے جایں.کسی کھوتی ریھڑی والے پوچھ لیں .کسی دال بازار کسی کپڑے والی مارکیٹ کسی گلی میں چلے جاؤ .لوگ آپ کو بتا دیں گے تجزیہ فیصلے کی صورت میں سنا دیں گے کہ بے نظیر کا قاتل زرداری ہے .یہ مارک سیگل کو خرید کر بیان دلوایا گیا ہے .لوگ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ مرتضاء بھٹو کا بھی قاتل زرداری تھا سلطان رہی کا قاتل بھی زرداری تھا .بیشک عدالت کسی اور کو قاتل بنا دے مگر میری عوام جب فیصلہ اینکر کی طرح سناتی ہے تو اپنا دنیا میں کوئی ثانی نہیں رکھتی .جس طرح ہر اینکر ہر میرے جیسے لکھاری کا فیصلہ اٹل ہوتا ہے اسی طرح میری قوم کا ہر تھڑے پر اپنا اپنا فیصلہ ہوتا ہے .مجھے یاد ہے میرے ایک دوست آج سے چند مہینے پہلے ایک بڑے اخبار کے بیوروچیف جو اینکر بننے کی دوڑ میں ہر روز اسلامآباد جاتے تھے وہ جودشنلل کمیشن کے فیصلے سے پہلے مجھے اپنا فیصلہ راز داری کے ساتھ سنا رہے تھے کہ جوڈیشنل کمیشن حکومت کو گھر بھیجنے والا ہے .پھر ایک دوست رازداری سے ایک اہم میٹنگ میں بتایا کرتے تھے کہ مشرف کو آگے لانے کی کوشش ہو رہی ہے .تو ہم بے پر کی ہوا میں اڑانے کے ماہر ہیں .اس لئے میں کسی سے کیوں پیچھے رہوں .آخر میں بھی تو بغیر معاوضے کے لکھتا ہوں .میں نواز .زرداری اور مشرف کا زرخرید یا پابند تھوڑا ہی ہوں .میں بھی آزاد ہوں .تو میرے خیال میں مشرف بے نظیر کا قاتل نہیں .مشرف کے بھوت سارے کارنامے اس ملک کے حق میں نہیں تھے .بھوت فیصلے غلط تھے .بھوت ساری غلطیاں ملک کی تباہی کے لئے کیں .جس کی سزا مشرف کو پھانسی بھی ہو جاۓ تو تھوڑی ہے .دو تین بار لٹکانا ہو گا .مگر مشرف بینظیر کا قاتل نہیں ہو سکتا .باقی مشرف کا کوئی مائی کا لال کچھ نہیں بگاڑ سکتا .کیونکہ نواز شریف میں اتنا دم خم نہیں .نواز شریف صرف کرسی کا بھوکا ہے .گو کہ مشرف کے جرائم کی لسٹ طویل ہے .مگر نواز شریف زرداری کا بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا .کیونکہ نواز شریف ہر قدم راحیل شریف کی مشاورت سے اٹھا رہا ہے .یہی اس کے حق میں بہتر ہے .جس دن پہلی چلاکیوں کی طرح نواز شریف کوئی چلاکی کرے گا .نقصان اٹھاے گا .اس لئے نواز شریف ٹھیک چل رہا ہے اور اس کو وقت کی نزاکت بھی یہی کہتی ہے کہ وہ اسی طرح چلتا جاۓ.تاکہ ملک دشمنوں کو کوئی موقع نہ ملے.ہم دشمنوں کے نرغے میں ہیں .ایک طرف ازلی دشمن خود ہے اور دوسری طرف افغانستان کے اندر بھی انڈیا بیٹھ کر ہمارے خلاف سازشیں کر رہا ہے .تو نواز شریف کو احتیاط ہی بہتر ہے .باقی رہا معاملہ زرداری کا .اگر زرداری صاحب نے مارک سیگل کو خرید کر یہ بیان دلوایا ہے تو سمجھ لو کہ زرداری صاحب جال میں پھنس چکے .باقی زرداری صاحب بڑے شاطر ہیں وہ کچی گولیاں نہیں کھیلتے .کیونکہ مشرف کے خیلاف بیان دلوانے سے فوج زرداری کے تلوے نہیں چاٹے گی .جو یہ سمجھتا ہے وہ غلطی پر ہے ..سب کو معلوم ہے کہ یہ کیس اگر حل کرنا چاہے تو نواز شریف ایک ہفتے کے اندر حل کر سکتا ہے .کیونکہ خالد شاہ .عزیر بلوچ .رحمان ملک اور آیان علی پر تفتیس ہو سکتی ہے .خالد شاہ کو کس نے قتل کروایا جس نے گولی چلائی تھی .کہاں کس جگہ قتل ہوا.ایان علی کا مہرہ تو اب سامنے آیا ہے قدرتی طور پر .مگر رحمان ملک اور عزیر بلوچ دو کردار تو ابھی زندہ ہیں .یہ کام تبصرہ نگاروں تجزیہ نگاروں کا تو نہیں .یہ کام تو ماسٹر کا ہے اور ماسٹر کون ہے چودھری نثار .اور چودھری نثار کس کا آدمی ہے وہ ہے نواز شریف .یہ گتھی سلجھ سکتی ہے قاتل پکڑا جا سکتا ہے .اگر ڈاکٹر عاصم .ذولفقار مرزا .صولت مرزا اور محسن وغیرہ سب کچھ بتا سکتے ہیں .اگل سکتے ہیں تو میری پولیس کے آگے عزیر بلوچ کیا چیز ہے .کس باغ کی مولی ہے .یہاں اس ملک میں ہر چیز ممکن ہے .انقلاب آ سکتا ہے نظام تبدیل ہو سکتا ہے کالا باغ ڈیم بن سکتا .دہشت گردی ختم ہو سکتی ہے .بھتہ خور ٹارگٹ کیللر ختم ہو سکتے ہیں .انڈیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات ہو سکتی ہے .مگر کوئی راحیل شریف کی طرح جرت رکھنے والا دلیر ہونا شرط ہے .یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی .کسی محمد بن قاسم .خالد بن ولید کی ضرورت ہے ..اگر بھٹو بے گناہ کو پھانسی ہو سکتی ہے تو بینظیر کے قاتل کو کیوں نہیں پکڑا جا سکتا .پرانے زمانے میں سنتے تھے کہ قتل پر لال آندھی آتی تھی .خون خود بولتا تھا .اب زمانہ بدل چکا ہے .اب صرف تھانیدار کا لتر بولتا اور بلواتا ہے .چھترول ہی چھترول ..اب تھانیدار ہے نواز شریف ..ورنہ کل تک آج کی سٹوری ماضی کا حصہ .اور اینکروں کو شو چلانے کے لئے اور ہم کو بیوقوف بنانے کے لئے اور قوم کا وقت برباد کرنے کے لئے کل کو کوئی اور ہیر رانجھا اور سوہنی مہیوال کی سٹوری مل جاۓ گی ..اور ہم اس پر لکھ لکھ کر اپنا وقت برباد کر رہے ہوں گے .ہم قبروں میں چلے جائیں گے .اینکروں کی کاروباری دکان چلتی رہے گی .میرے دوست نے اپنا تجزیہ فیصلہ سنا دیا .قاتل زرداری ہے .تم میں ہمت ہے تو پکڑ لو ورنہ فایل داخل دفتر کر دو .قوم کا پیسہ مت زیاہ کرو .دفعہ کرو رہنے دو .٦٥ سالوں میں ہم نے کونسا تیر چلا لیا جو اب چلائیں گے .یہاں اس ملک میں جھوٹ کی پیروی کرنے والے غدار عاصمہ جہانگیر کی طرح کے وکیل موجود ہیں .اس لئے بند کرو یہ بک بک یہ بکواس .اس ملک کو بھوت بڑے آپریشن کی ضرورت ہے .
Javed Iqbal Cheema
About the Author: Javed Iqbal Cheema Read More Articles by Javed Iqbal Cheema: 190 Articles with 147465 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.