کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنا, ضروری ہوتا ہے

میرا پہلا خواب جہاز میں سفر کرنا تھا. اوپر آسمان سے زمین اور سمندردیکھنے کا تھا۔ میں ایک دفعہ کراچی ائیرپورٹ گیا تو اوپر سیاحوں کی گیلری سے پورے ائیرپورٹ کو اور جہاز کو اترتے ، چڑھتے دیکھا تو وہ سب کچھ ایسا بھایا کہ واپس آ کر میں کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنے لگا اور ایک دن چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا کر اپنا خواب کو رب کی رحمت سے ایسے بہترین سے پورا کیا کہ اسی ائیرپورٹ کے اندر پتا نہیں کتنی بار بیرون ملک اور اندروں ملک گیا ۔

آخر آپ کو مسئلہ کیا ہے مجھ سے ، میں جو مرضی سوچوں یا کروں" یہ دو ٹوک بات آپ نے ہر اس شخص سے کہنی ہے جو آپ سے کہتا ہو کہ " تم اتنے بڑے بڑے خواب نہ دیکھا کرو کوئی فائدہ نہیں " یا جو کہے کہ" پہلے تو تم سے ہوا نہیں اب کون سا تم نے کر لینا " یا پھر آپکا کسی اور کے ساتھ مقابلہ کر کے کہے کہ " تم نے ایسا سوچ بھی کیسے لیا تم کہاں اور وہ کہاں " وغیرہ وغیرہ ، پھر اس کے بعد آپ نے ایسے منفی سوچ والے اور حوصلہ کو نچوڑ دینے والوں کو دور سے ہی سلام کرنا ہے۔ اب ذرا میری اگلی باتیں آنکھیں کھول کے پڑھنا ۔

مقصد کو حاصل کرنے ، کچھ مثبت و مختلف کرنے اور پائیدار کامیابی کے لئے کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنا اور پھر بار بار دیکھنا بہت ضروری ہے۔ ایک اچھا سا پائیدار سے منصوبہ بنا کر چھوٹے چھوٹے قدموں سے اپنی منزل کی طرف بڑھتے جانا ۔ جہاں تھک گے وہاں کچھ دیر رک کر سستا کر دوبارہ اٹھ کھڑا ہونا۔ رکاوٹیں آیئں تو خوشی سے قبول کرتے سمجھ جانا کہ آپ سیدھے راستے پر ہیں کیوں کہ شیطان اور ویسے منفی لوگ تبھی حوصلے کا بیڑا غرق کرنے حاضر ہو جاتے جب آپ کے ٹو چوٹی جتنا اونچا اور مختلف مقصد لے کر آگے بڑھ رہے ہوتے ۔

میرا پہلا خواب جہاز میں سفر کرنا تھا. اوپر آسمان سے زمین اور سمندردیکھنے کا تھا۔ میں ایک دفعہ کراچی ائیرپورٹ گیا تو اوپر سیاحوں کی گیلری سے پورے ائیرپورٹ کو اور جہاز کو اترتے ، چڑھتے دیکھا تو وہ سب کچھ ایسا بھایا کہ واپس آ کر میں کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنے لگا اور ایک دن چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا کر اپنا خواب کو رب کی رحمت سے ایسے بہترین سے پورا کیا کہ اسی ائیرپورٹ کے اندر پتا نہیں کتنی بار بیرون ملک اور اندروں ملک گیا ۔ اور آتے جاتے ہمیشہ اس گیلری کو ضرور دیکھتا جہاں دوسروں کی طرح میں بھی کبھی حسرت سے نیچے چلتے پھرتے مسافروں کو دیکھتا تھا۔

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ خواب وہ نہیں ہوتے جو آپکو سوتے میں نظر آتے ہیں بلکہ اصل خواب تو وہ ہے جو آپ کو سونے نہ دے۔ تو میرے پیارے پرھنے والو، خبر دار جو رب کی دی ہوئی قیمتی زندگی کو فضول کاموں اور منفی لوگوں میں رہ کر ضایع کیا تو۔ اپنا نیک اور اچھا مقصد مثبت لوگوں کے ماحول میں رہ کر اچھےسے حاصل کریں ورنہ آپ ہمیشہ ایئر پورٹ کی گیلری سے ہی جہاز کا سفر کرنے والوں کو حسرت سے دیکھتے ، واپسی نان حلیم کھا کر اپنے بیڈ کو وخت ڈالتے اور سوتے میں الٹے سیدھے خواب ہی دیکھتے رہیں گے۔

Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 183062 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More