ڈرنا منع ہے

بس یاد رکھنا کہ کچھ کرنے سے پہلے اپنے وسائل، صلاحیتوں اور سوچ سے منصوبہ بنا لینا اور پھر رب سے سچے دل سے دعا کر کے کہ " یا الله میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ہے باقی تم دیکھ لینا" نکل پڑنا. یقین کریں پھر بھی دل ڈرے گا ، سانسیں اوپر نیچے ہوں گی، بہت منفی سوچیں آیئں گی، واپس مڑ جانے کو دل بھی کرے گا لیکن اگر اس لمحے آپ نے خود کو سنبھال کر پہلا قدم اٹھا لیا تو پھر دیکھنا کیسے سارا ڈر آہستہ آہستہ ختم ہوتا جائے گا
بعض دفعہ ہم با صلاحیت ہوتے ہوۓ بھی آگے بڑھنے سے اور اپنا پہلا قدم اٹھانے سے ہی گھبراتے ہیں. جسکی بنیادی وجہ ہوتی ہے "ڈر" جو پہلے صرف سوچوں کی صورت میں آتا ہے اور اس احساس کی محتلف وجوہات ہوتی ہیں. مثلا ہم جب اپنا مقابلہ کسی اور سے کرتے تو تب ڈر جاتے ہیں کہ وہ تو ہم سے آگے ہے اور ہم بہت پیچھے یا ہم لوگوں کی باتوں سے کہ جب وہ ہمیں حوصلہ دینے کی بجاے مختلف لوگوں کی ناکامی کی باتیں سنا کر اور ڈرائیں گے. وغیرہ وغیرہ،

پیارے پڑھنے والو ، دل میں ڈر جانا ، گھبرانا ، منفی سوچوں کا آنا، نۓ کام کو شروع کرتے ہوے ہچکچانا وغیرہ یہ سب احساسات قدرتی ہیں ہم ان کو سوچنا یا محسوس کرنا روک نہیں سکتے لیکن قابو ضرور کر سکتے ہیں اور کامیاب ہونے کے لئے قابو کرنا بےحد ضروری بھی ہے. اس کا سادہ سا حل یہی ہے جناب کہ جو ہم کڑوی دوائی کھاتے وقت، مجبوری میں ٹھنڈے پانی سے نہاتے وقت، تیاری نہ ہونے کے باوجود کمرہ امتحان میں جاتے وقت یا پھر فیل ہونے کی خبر گھر والوں کو سناتے وقت کرتے اور وہ ہے " دیکھا جائے گا کہہ کر قدم بڑھا دینا " مطلب ہمت کر کے حالات سے خود ٹکرا جانا اور فیس کرنا کہ اس کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں.

بس یاد رکھنا کہ کچھ کرنے سے پہلے اپنے وسائل، صلاحیتوں اور سوچ سے منصوبہ بنا لینا اور پھر رب سے سچے دل سے دعا کر کے کہ " یا الله میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ہے باقی تم دیکھ لینا" نکل پڑنا. یقین کریں پھر بھی دل ڈرے گا ، سانسیں اوپر نیچے ہوں گی، بہت منفی سوچیں آیئں گی، واپس مڑ جانے کو دل بھی کرے گا لیکن اگر اس لمحے آپ نے خود کو سنبھال کر پہلا قدم اٹھا لیا تو پھر دیکھنا کیسے سارا ڈر آہستہ آہستہ ختم ہوتا جائے گا اور ایسا احساس ہو گا جیسے ہم کسی کی اداسی میں آنسو بہا رہے ہوں اور وہ اچانک سامنے آ جائے پھر آنسوں کو ہاتھ سے پونچھتے، تھوڑا مسکراتے اور بے یقینی کی حالت میں بار بار تکتے ہوے ہوتا.

اچھا اب اگر بات سمجھ آ گئی ہو تو دوسروں کو بھی سمجھا دینا کہ آپ سب دنیا میں انسانوں کی عزت بھی کرنا اور احترم بھی لیکن ڈرنا بلکل نہیں کسی سے. ڈر صرف الله سے کہ جو الله سے ڈرتا ہے تو وہ پھر کسی سے نہیں ڈرتا.
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 183078 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More