ضمیر کی آواز اور قوم کی امانت ہے

 کچن میں ناشتہ جبکہ ذہن میں دن بھر کی سرگرمیوں کے حوالے سے ترتیبی خیالات بن رہے تھے کہ ایسے میں چھادو کی کال نے سارانقشہ ہی بدل دیا ،اشرف عرف چھادوہمارے علاقے میں اپنی مزاحیہ طبیعت کی وجہ انتہائی شہرت رکھتاہے ،چھادوکی کال رسیو کی تو وہ مزاحیہ موڈ میں نہیں بلکہ بڑے پریشان اور فکرمنداندازمیں بولا امتیاز بھائی جلدی سے میری طرف آجائیں مجھے آپ سے ضروری بات کرناہے۔میں نے اُسے اپنی مصروفیات کے بارے میں بتاتے ہوئے شام کو ملنے کا کہاتو وہ اور پریشان ہوکر بولا بھائی شام تک میں زندہ نہ رہا تو آپ کس کومشورہ دوگے مجھے تو ابھی آپ کی ضرورت ہے چھوڑوسب کام آپ کا جتنا نقصان ہوگا مجھ سے لے لینا۔میں نے ایک بار پھر سمجھانے کی کوشش کی کہ کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جن سے ہونے والے نقصانات پورے کرناممکن ہی نہیں رہتا ۔چھادو جذباتی ہوگیا اور رونے کے انداز میں بولا ٹھیک ہے جناب شام تک زندہ رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔میں نے مجبورہو کرکہا حضورناشتہ کرنے کی اجازت ہے یابغیر ناشتے کے آجاؤں وہ خوشی سے بولا ناشتہ اکٹھے کرتے ہیں بس آپ جلدی آجائیں ۔عالم پناہ کوجب چھادو کی نظر میں اپنی اہمیت کااندازہ ہوا تو چھاتی دوفٹ مزید چوڑی ہوگئی۔پھر کیا عالم پناہ ناشتے اور دن بھر کے کاموں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے قدر دان چھادوکی طرف پہنچ گئے۔چھادوبہت جذباتی اندازمیں کہنے لگا بھائی پہلے تو میرے ساتھ وعدہ کروکہ میرامذاق نہیں بناؤ گے میں نے فوراًوعدہ کرلیا۔چھادونے اپنی گھروالی کوآواز دی بھاگ بھری جلدی سے ناشتہ بناؤ۔کھڑکی دروازے بندکرکے قریب ہوکربولا بھائی آپ تو جانتے ہیں کہ میراتعلق ہمیشہ سے ایک ہی سیاسی جماعت کے ساتھ ہے ،میں کبھی مشکل وقت میں لوٹابنا اور نہ ہی پارٹی کے کسی فیصلے کی مخالف کی ہے۔پراس بار تو ایسی مشکل سرپرآن پڑی ہے کہ کچھ سمجھ نہیں آتا۔بلدیاتی الیکشن میں چیرمین کی نشست پرتین اُمیدوار ایسے ہیں جن کا تعلق میری پارٹی کے ساتھ جبکہ ٹکٹ ایک کے پاس بھی نہیں،تینوں قائدین کی تصویریں لگائے حمایت کا دم بھرتے نظرآتے ہیں۔پارٹی کسی ایک کو ٹکٹ جاری کردیتی توآسانی ہوجاتی پراب آپ بتائیں ہم ورکرکس کا ساتھ دیں اور کس کو ناراض کریں؟عالم پناہ چھادوکی بات سن کر خودپریشان ہوگئے کہ اب کیا جائے ۔کچھ دیر خاموشی کے بعد چھادوکومشورہ دیا کہ آپ کسی کے ساتھ بھی مت چلوبس جو زیادہ بہتر ہے اُسے ووٹ دے دو۔اتنے میں چھادوکی گھروالی نے آوازدی سیاستدان صاحب ناشتہ تیار ہے آپ کے پاس سیاست سے وقت بچے توناشتہ کرکے کام پر چلے جائیں تاکہ ہمارے فاقوں میں کمی آجائے،یہ سیاستدان ہمیں کھانانہیں دے سکتے ہم مزدور لوگ ہیں ،مزدوری کئے بغیراپناگزارہ نہیں چلتا۔چھادوجلدی سے اندرگیا ،اپنی گھروالی کو آہستہ بات کرنے کی تلقین کے بعد ناشتہ لے آیا،چائے پاپے کے ناشتے کے دوران چھادولگاتار سوالات کررہاتھاجبکہ میرے پاس اُن سوالوں کا کوئی معقول جواب نہ تھا۔ابھی ہم ناشتہ کرنے میں مشغول تھے کہ اچانک زود دار دھماکے ساتھ کپڑے کا بنڈل کمرے آگرااوراُس کے پیچھے گرجدار آواز آئی ،ابھی بچوں کی فیسیں دیناباقی ہیں ،روزسکول والے نکال دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور لیڈرصاحب نے سارے پیسے فلیکسوں اوربینرزپرخرچ کردیئے ہیں ۔آج ان کو لے جاؤاور جہاں لگانے ہیں لگاکرہی آنا ورنہ آج ان کو جلاکر کھاناپکے گا سوئی گیس والے بھی بل ادانہ کرنے کی وجہ سے میٹرلیجاچکے ہیں۔چھادواُٹھااوربینرزکھول کرمجھے دیکھانے لگا۔بینرز دیکھ میری حیرانگی کی انتہاء نہ رہی تین طرح کے بینرزپر تین مختلف امیدواروں کے نام الیکشن جیتنے کی مبارکبادتحریرتھی۔میں نے حیران ہوکرچھادوسے سوال کیا حضوران تینوں میں سے کوئی ایک توجیت سکتاہے یہ تینوں کیسے جیتیں گے؟وہ بولا مجھے پتاہے ایک ہی جیتے گاپر میں نے اس بار فیصلہ کیاہے کہ قیادت کی طرح سمجھداری کی جائے اور جیتنے والے اُمیداور کو مبارکباددے کر چڑتے سورج کوسلام پیش کرکے اپنے کام نکلوائے جائیں۔میں نے سوال کیا چھادوجی آپ کے تینوں اُمیدوارہارگئے اورکوئی چوتھاجیت گیاتوکیاکروگے ؟بولااُس کا بھی حل یہی ہے بس پیسوں کی کمی کے باعث فیصلہ آنے پر فوری طورایک نیابینرتیار ہوگاجس پرجیتنے والے اُمیدوارکو مبارکباد پیش کرنے کی تیاری ہے۔میرے پاس اُس کی سوچ کو خراج تحسین پیش کرنے کے سواکوئی چارانہ تھا کیونکہ وہ اپنی پارٹی قیادت کی پیروی کرتے ہوئے فیصلہ کرچکاتھا بس میرے مشورے کاووٹ اپنے فیصلے کے حق میں لینا چاہتاتھا۔میں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا جناب آپ کا ووٹ آپ کے ضمیر کی آواز اور ملک وقوم کی امانت ہے نہ کے پارٹی،برادری،رشتہ درای یاذاتی تعلقات کی ۔میرے خیال میں ہمیں ووٹ دیتے وقت سب خدشات کونظرانداز کرکے صرف یہ دیکھنا چاہئے کہ کون سااُمیدوار باکردار،بااخلاق اورسب سے بڑھ کر دین دار ہے،چھادوبھائی ہم مسلمان ہیں اور مسلمان کسی کو دھوکے میں نہیں رکھتا۔رشتہ داری یا تعلقات کی بناپر کسی کو ووٹ دینے کی جھوٹی تسلی دینا بھی میرے خیال میں شدید دھوکہ ہے ۔میراآپ کو مشورہ ہے آپ اچھی شہرت کے حامل اُمیدار کو ووٹ دیں اور اُسی کو سپورٹ کریں اورسب سے پہلے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے اپنی مزدوری کریں بعد میں الیکشن میں دلچسپی لیں ۔کون کس کو ووٹ دیتا ہے یہ مت سوچیں ،کون جیتنے کے پوزیشن میں ہے اورکون عوام میں کم مقبولیت رکھتا ہے یہ باتیں سوچنا ہماراکام نہیں ،ہمیں تو صرف یہ کرنا ہے کہ ہماراووٹ کسی شرابی،زانی یاسودخورکے حصے میں نہ چلاجائے ۔اتنے میں چھادوکی گھروالی کی آوازآئی بھائی آپ کیوں اس شخص پروقت ضائع کررہے ہویہ نہیں سمجھے گاایسی باتیں ،مجھے 20برس سمجھاتے ہوئے بیت چکے ہیں پر یہ شخص بیوی بچوں کو کم اورپارٹی کوزیادہ اہمیت دیتاہے جبکہ پارٹی میں اس کی حیثیت ہی نہیں۔میرے بھائی آپ بتاؤ غریبوں کی کون سی پارٹی ہے اس دنیا میں ؟میرے پاس چھادوکی گھروالی کے سوال کا جواب تھااور نہ ہی اُس نے مجھے جواب دینے کا وقت دیا ۔وہ بولی بھائی آپ ا ن سیاستدانوں کی باتوں میں مت آؤ یہ کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں-
Imtiaz Ali Shakir
About the Author: Imtiaz Ali Shakir Read More Articles by Imtiaz Ali Shakir: 630 Articles with 564356 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.