صوبہ کی عوام خادمِ پنجاب کی نان سٹاپ سخت کاروائی کی منتظر ہے

 وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اپنے دورِ اقتدار میں کئی ایسے منصوبے قائم کروائے اور کئی ایسی کاروائیاں کرائیں کہ جو بہترین کہلوانے کی حقدار سمجھی جاتی ہیں جن بہترین منصوبوں اور کاروائیوں کا تسلسل تاحال جاری ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے دیہی روڈ پروگرام کو ہی لے لیں اِس اسکیم کے تحت دہاتوں کی سڑکوں کی مرمت اور نئی سڑکوں کی تعمیر تو آٹے میں نمک برابر کی گئی تاہم شریف کمپنی کی مشہوری پے چار چاند لگادیئے گئے ،چھوٹے میاں کی بہترین کارکردگی کو دیکھ کر بڑے میاں صاحب بھی حرکت میں آئے اور کسان دوست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کسان بھایؤں کے لئے مختلف طرز کے پیکجز دینے کا اعلان کردیا کسان اِس سے کتنے مستفید ہورہے ہیں اِس کا اندازہ تو پٹوار خانوں میں جاکر فائیلں بنوانے کے لئے زلیل وخوار ہونے والے کسانوں کی حالت زار سے خوب لگایا جاسکتا ہے تاہم ملک بھر میں فلیکسوں ،بینروں اور اخبارات وٹی وی چینلز کی حد تک اِس کسان پیکج اسکیم نے بے حد پزیرائی حاصل کی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز ،ڈی،سی،اوز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو پابند کیا کہ وہ اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں ملاوٹ مافیا ،ڈرگ مافیا ،تجاوزات مافیاکے خلاف بھرپور اور بغیر کسی روکاوٹ کہ بھرپور انداز میں آپریشن کریں ایسا آپریشن کہ متذکرہ مافیا کو نکیل ڈالی جاسکے چند دن تو صوبہ بھر کے تمام چھتیس اضلاع اور اِس کی تحصیلوں میں انتظامیہ نے خوب کام کیا اور کافی حد تک مافیا کوا شرافیہ میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوگئی تاہم حسب سابق ایک بار پھر یہ بہترین کام بھی سیاست کی نظر کردیا گیا اور ملاوٹ مافیا ،ناجائز منافع خور،تجاوزکنندگان،ڈرگ مافیا جیت گئی اور انتظامیہ بے بس نظر آنے لگی ۔

میاں صاحب ،،داناوٗں کا کہنا ہے،، کہ کام وہی بہترین اور شخص وہی کامیاب ہوتا ہے جو جس کام پے ہاتھ ڈالے اسے پورا کرے اور ایسی مثال قائم کردے کہ لوگ صدیوں یاد رکھیں کتنا ہی اچھا ہو کہ آپ ایک بار پھر اُسی گرم جوشی سے اِن معاشرتی ناسوروں کو نکیل ڈالنے کے لئے متعلقہ انتظامیہ کو سختی سے پابند بنائیں کہ وہ ملاوٹ مافیا ،ڈرگ مافیا جعلی نرسوں ،عطائی ڈاکٹروں ،نیم حکیمو ں ،مضرِ صحت اشیاء تمباکو ،گوٹکا،پان چونہ سگریٹ منشیات فروشی ،رشوت خوری ،جسم فروشی سمیت صوبہ میں جاری سب غیر قانونی دھندوں کو مکمل طور پے اور ہمیشہ کے لئے بند کرائیں میاں صاحب ، اِس بہترین اہمیت کے حامل زبردست آپریشن میں آپ ہماری افواج کے نقشہ قدم پے چلیں کامیابی انشاء اﷲ ہمارا مقدر ثابت ہوگی ۔

آپ کو یاد ہوگا کہ دہشت گرد یہ راگ الاپتے تھے کہ وہ خود ساختہ اسلام کے نفاذ تک خود ساختہ دہشت گردی جسے وہ خود ساختہ جہاد کا نام دیتے تھے جاری رکھیں گے تاہم جب ہماری افواج نے اُن پے ہاتھ ڈالا تو آج نتیجہ ہم سب کے سامنے ہے وہی مساجد یہاں نمازیوں کی تعداد اِس ڈر سے کم ہوگئی تھی کہ کہیں خود کش حملہ نا ہوجائے آج الحمدواﷲ انہیں مساجد میں تل دھرنے کو جگہ نہیں وہی بازار جہاں خریداروں کا رش دہشت گردی کے خوف سے کم ہوگیا تھا آج انہیں بازاروں میں لوگ بلا خوف وخطر خریدو فروخت میں مصروف نظر آتے ہیں اﷲ تعالیٰ کی خاص مہربانی کرم وانعام کے بعد اﷲ تعالیٰ کی مدد شاملِ حال ہونے کا سبب ہماری افواج نے وطنِ عزیز کو ایک بار پھر امن کا گہوارا بنا دیا اور اﷲ کا کروڑ شکر ہے کہ اب انشاء اﷲ دہشت گردی کا نام ونسب بھی ہمارے ملک میں نہیں رہے گا ،میاں صاحب سب جانتے ہیں شریف برادران کو جنون کی حد تک ملک وقوم کی خدمت کا شوق ہے تاہم آپ کی( بی ٹیم )ذرا غور طلب ہے جو میدان عمل میں آنے سے زیادہ کمپنی کی مشہوری کو ترجیح دیتی ہے ،فلیکسیں اور بینر وپوٹریٹ آویزاں کرانے میں مصروف ہے۔

کتنا ہی اچھا ہو جو آپ فوری طور پے معاشرتی ناسوروں کو اپنی نگرانی میں نکلی ڈلوائیں اور ایسی مثال قائم کردیں کہ ملک کے دیگر صوبے بھی آپ کی نقل کریں ،اپنی انتظامیہ کو سختی سے پابند کریں کہ وہ بغیر کسی سفارش کسی دباوٗ کہ خصوصاً عطائی ڈاکٹروں اور جعلی نرسوں کے خلاف نان سٹاپ بنیادوں پے کاروائی کا فوری آغاز کریں ایسی کاروائی کہ تمام معاشرتی ناسور راہ ِ راست پے آجائیں میاں صاحب صوبہ کی عوام آپ سے بے حد توقعات وابستہ کیئے ہوئے ہے کیونکہ آپ کے اندر قوم کی بے لوث خدمت بس خدمت کا جزبہ موجود ہے عوام یہ چاہتی ہے کہ جو جعلی اور دونمبر لیڈی ڈاکٹرز صاحبان پیسوں کے لالچ اور راتو رات امیر سے امیرت ہونے کے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے نارمل ڈلیوری کیسز کا بھی پیسوں کے لالچ میں آپریشن کرتی ہیں خدارا اب ایسی لالچی خود ساختی اور جعلی نرسوں نام نہاد ڈاکٹروں کو نکیل ڈال دیں صوبہ کی عوام آپ سے میاں صاحب یہ توقع وابستہ کیئے ہوئے ہے کہ آپ ملاوٹ مافیا ،ڈرگ مافیا تجاوکنندگان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں خدارا اب جملہ معاشرتی ناسوروں کے خلاف نان سٹاپ بنیادوں پے سخت کاروائی کا آغاز کرہی دیں ایسی بہترین اور سخت کاروائی کہ جسے ہماری آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں ۔اﷲ ہم سب کا حامی وناصرہو!
Fateh Ullah Nawaz
About the Author: Fateh Ullah Nawaz Read More Articles by Fateh Ullah Nawaz: 18 Articles with 21752 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.