سمندر پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ

سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے. گزشتہ پانچ سال کے دوران بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 1.34 ملین تک پہنچ گئی ہے. بندہ پوچھے یہ حکومت کے لئے قابل فخر بات ہے قابل فکر؟ ملک میں مستقبل کے مخدوش حالات کی وجہ سے پاکستانی اپنے وطن اور پیاروں سے دور کام کرنے پر مجبور ہیں بجائے ملک میں روزگار کے ذدائع پیدا کرنے کی فکر یہ فخر کر رہے ہیں کہ پاکستانی دھڑا دھڑ ملک کو چھوڑ کے جا رہے ہیں. حکومت کو اس بارے میں سنجیدہ لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے کہ ملک کی ابادی کی اکثریت جو نوجوانوں پر مشتمل ہے ان سے کیسے اس ملک کو ترقی میں کردار ادا کروایا جا سکتا ہے.
Shoaib Malik
About the Author: Shoaib Malik Read More Articles by Shoaib Malik: 9 Articles with 6040 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.