کہنے میں کیا حرج ہے ایسی بات جس
سے کسی اداس چہرے پر مسکراہٹ بکھر جائے جو کسی کو رنج کے عالم میں خوشی دے
جائے جس سے کسی کا افسردہ دل بہل جائے ایسی بات جو غمزدہ چہروں پر مسکان
سجائے جو کسی بیمار کے لئے مسیحا بن جائے جو زخمی روح کے لئے مرہم بن جائے
جو روتی ہوئی آنکھوں میں خوشی کے دیپ جلا پائے جس سے کسی بیقرار دل کو قرار
مل جائے جس سے کسی کی ٹوٹی آس بندھ جائے کیا حرج ہے ایسی بات کہنے میں جس
سے کسی کی تشفی ہو جائے |