قومی صحت کارڈ د صوبہ سندھ اور خیبر پختونخوا کے غریب محروم

وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے قومی صحت کارڈ پروگرام ایک بہت اہم اور قابل تعریف پروگرام ہے کسی بھی ملک کی عوام کو علاج و معالجے کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے ۔
وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے قومی صحت کارڈ پروگرام ایک بہت اہم اور قابل تعریف پروگرام ہے کسی بھی ملک کی عوام کو علاج و معالجے کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے ۔ وزیراعظم کی جانب سے غریب خاندانوں کے لیئے مفت علاج کی سہولت ایک غریب کے لیئے کسی نعمت سے کم نہیں کیوں کہ ایک غریب انسان علاج کرانے کے لیئے یا تو اپنا گھر بار بیچتا تھا یا پھر موت کو گلے لگا لیتا۔

وزیراعظم کے اعلان کے مطابق قومی صحت کارڈ 200 روپے روزآنہ کی بنیاد پر کمانے والوں کو جاری کیا جائے گا جنہیں 03 لاکھ روپے تک کی علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی لیکن علاج کا تخمینہ مقررہ رقم سے تجاوز کرنے پر بیت المال سے رقم پوری کی جائیگی جب کہ کارڈ رکھنے والے پر شخص کو سرکاری اور نجی اسپتالوں میں علاج کی سہولیات میسر ہونگی ۔ ابھی اس بات کو واضح نہیں کیا گیا کہ یہ قومی صحت کارڈ گھر کے سربراہ کو جاری کیا جائے گا تاکہ اس کے بچوں کو بھی یہ سہولیات میسر آسکیں یا صرف ہر اس شخص کو جس کی روزآنہ آمدنی 200 روپے ہے ، کیوں کہ اگر صرف 200 روپے آمدنی والے ہی شخص کو یہ سہولت دی گئی تو اس کے خاندان میں موجود خواتین اور بچے اس سہولت سے محروم رہیں گے۔

یہاں ایک اور بات باعث تشویش ہے کہ وزیر اعظم کے اعلان کردہ قومی صحت کارڈ پروگرام میں صوبہ سندھ اور صوبہ خیبرپختونخوا شامل نہیں ہیں یعنی ان دونوں صوبوں میں بسنے والے غریب خاندانوں کو یہ سہولت میسر نہیں ہوگی جب کہ وزیر اعظم صاحب نے اعلان کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ یہ دونوں صوبے بھی اس پروگرام میں شامل ہوں جس کے لیئے دونوں صوبائی حکومتوں کو طے کرنا ہوگا لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ دونوں صوبوں میں حکومتیں سیاسی مخالفین کی ہیں جن کا وفاق سے پہلے ہی تناؤ چل رہا ہے ۔ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ صوبہ سندہ اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں اس پروگرام میں شامل ہونگی یا نہیں ۔
خدا سے دعا ہے کہ قومی صحت کارڈ منصوبہ دوسرے کئی منصوبوں کی طرح کرپشن کا شکار نہ ہو اور غریب خاندانوں کو اعلان کے مطابق علاج کی سہولیات میسر آجائیں ، کیوں کہ ماضی میں ایسے کسی بھی منصوبے کا اعلان ہوتے ہی ہے کارڈ جاری کرنے سے پہلے تصدیق کے عمل سے ہی کرپشن مافیا سرگرم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ایسے منصوبوں کو ناکامی کا سامنا ہوتا ہے ۔ امید ہے اس مرتبہ حکومت نیک نیتی سے اس منصوبے پر عمل کرتے ہوئے اس کسی بھی صورت میں کرپشن کی نظر نہیں ہونے دیگی ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

 Arshad Qureshi
About the Author: Arshad Qureshi Read More Articles by Arshad Qureshi: 141 Articles with 150965 views My name is Muhammad Arshad Qureshi (Arshi) belong to Karachi Pakistan I am
Freelance Journalist, Columnist, Blogger and Poet, CEO/ Editor Hum Samaj
.. View More